ٹپس / سٹوری

گروسری اسٹورز میں بطور کسٹمر آپ کی ذمہ داریاں اور حقوق کیا ہیں؟

خلیج اردو

03 دسمبر 2020

تحریر: وقار عظیم
آپ میں سے بہت سے لوگوں کا گروسری سٹورز، میٹرو، کیش اینڈ کیری، کارفور وغیرہ واسہ پڑتا رہتا ہو گا۔چلیں آپ کو سمجھاتا ہوں کہ بطور کسٹمر آپ کی ذمہ داریاں اور حقوق کیا ہیں۔

پہلے ذمہ داریوں کی بات کرتے ہیں۔
۔جب بھی کسی گروسری سٹور میں جائیں۔۔۔شیلف پر موجود سامان کے حساب سے دیکھیں کہ اس گروسری سٹور کے پرائس ٹیگز کی لوکیشن کیا ہے یہ گروسری سٹور پرائس ٹیگ شیلف کے اوپر ڈس پلے کر رہا ہے یا نیچے۔۔۔جب آپ کو سمجھ آ جائے کہ اس گروسری سٹور میں پرائس ٹیگز کی لوکیشن کیا ہے تو خود ہی قیمتیں دیکھتے جائیں۔۔۔ہر چیز یا ہر دوسری چیز کی قیمت وہاں موجود سٹاف سے پوچھنا آپ کا اچھا تاثر نہیں چھوڑے گا۔
۔

۔کسی بھی شیلف سے جو چیز اٹھائیں اگر وہ خریدنی نہیں تو اسے اسے شیلف پر، اسی جگہ اسی انداز میں رکھیں۔۔۔۔آپ کو یہ سب کچھ کرنے میں شاید چند سیکندز لگیں لیکن اگر آپ اٹھاتے کہیں سے ہیں اور رکھتے کہیں ہیں تو سٹور کا عملہ جو سار دن ڈیوٹی کر کے تھکن سے چور ہوتا ہے اسے اپنی ڈیوٹی کے بعد سٹور سیٹ کرتے ہوئے بیسویں چیزیں ادھر ادھر سے اٹھا کر واپس اصل مقام پر رکھنا ہوں گی جس سے اس کے ڈیوٹی آورز اور تھکن میں صرف اضافہ ہی ہو گا۔
۔
۔جب بھی گھر سے بچوں کولے کر جائیں بچوں کو سمجھا کر جائیں کہ جو کسی بھی چیز کو ہاتھ نہیں لگانا۔۔اکثر بچے بے دھیانی میں قیمتی سامان توڑ بیٹھتے ہیں اور والدین پیسے بھرنے سے انکار کر دیتے ہیں ایسے میں دو ہی حل ہوتے ہیں جھگڑا یا پھر سٹور کا عملا اپنی تنخواہ سے پے کرے گا۔
۔
بچوں کو سمجھاکرلے جائیں اگر وہ سٹور سےکچھ اٹھا کرکھائیں تو اس کا ریپیئر (خالی لفافہ) آپ کو دے دیں تا کہ آپ اسے کیش کاونٹر پر پے کر سکیں۔۔۔اگر ایسا نہ ہوا تو انونٹری پر وہ سٹورکے عملے کوپے کرنا ہو گا اور اس کا سارا قصور آپ کا ہو گا۔۔۔جنھوں نے اپنی اخلاقی ذمہ داری نہ نبھائی۔۔
۔
۔ ایک ایوریج گروسری سٹور میں ہزار سے دس ہزار تک پراڈکٹس ہوتی ہیں ایسے میں کسی بھی پراڈکٹ کی کوالٹی یا ذائقےکے بارے آپ سٹور کے عملے کی رائے لینا چاہیں گے تو آپ خود کو دھوکہ دیں گے یا تو عملہ اس پراڈکٹ کی کوالٹی ، ذائقہ سے ناواقف ہو گا یا آپ سے جھوٹ بول کر آپ کو تسلی دے گا۔
۔
۔اگر کوئی بھی چیز آپ کولگتا ہے بعد میں واپس کرنی پڑ سکتی ہے اس کا بل ضرور لے کر جائیں اور بل ضرور سنبھال کر رکھیں۔۔۔اور کوشش کریں پانچ دن کے اندر اندر واپس کر دیں۔۔اگر وہ چیز الیکٹرونکس ہے تو کوشش کریں اس کی پیکنگ ایسے کھولیں کہ اس کاپیکنگ والا کارٹن ڈیمج نہ ہو۔

اگر آپ کے پاس چینج نہیں اور ہزار یاپانچ ہزار کا نوٹ ہے تو شاپنگ شروع کرنے سے پہلے کیشئیر کو بتا دیں کہ آپ کے پاس بڑا نوٹ ہے تا کہ وہ چینج کا بندوبست کرسکے۔۔۔بعد میں اس کے پاس چینج نہ ہو اور آپ نے توٹرالی سامان سے بھری چھوڑ کر چلے جانا ہے لیکن وہ سامان شیلف میں اسی عملے کولگانا پڑے گا۔۔
۔
۔
کیش کاونٹر پر بل کرواتے وقت کیشئیر سے بات مت کریں۔۔کیش کاونٹر سب سے حساس جگہ ہے۔۔۔اور کیش کرنا سب سے اہم کام ہے۔۔۔اس پر کیشئیر جتنی زیادہ توجہ دے اتنا ہی آپ کا اور اس کا فائدہ ہے۔۔کیوں کہ اگر آپ نے اسے باتوں میں لگایا یا کوئی سوال پوچھا تو کسی حدتک امکان ہے وہ غلطی کر بیٹھے گا ہر کوئی ملٹی ٹاسکر نہیں ہوتا ایک ہی وقت میں دو چیزوں پر فوکس نہیں کر سکتے ایسے میں غلطی ہو گی اور آپ کا بل زیادہ بنے گا یا پھر کم ۔۔دونوں صورت کسی ایک کا نقصان یقینی ہے۔جو بھی بات پوچھنی ہے بل کرنے کے بعد پوچھیں۔۔
۔
۔اگر سامان کم ہے تو کوشش کریں خود ہی گاڑی تک لے جائیں۔۔۔بہت سے لوگوں میں ایک تفاخرانہ احساس ہوتا ہے کہ ہم نے یہاں سے شاپنگ کی ہے لہذا اب یہاں کا عملہ ہمارا ملازم ہے۔۔یہ ہمارے شاپنگ بیگز اٹھا کر ہمارے پیچھے پیچھے چلیں۔۔آپ یقین کریں دنیا بھر کے نوے فیصد گروسری سٹورز کا اصول ہے کہ وہ آپ کو صرف سٹور کے اندر اندر سروس دینے کے پابند ہیں۔۔۔ان کی مہربانی ہے اگر وہ آپ کا احساس کر کے آپ کی شاپنگ کارٹ ( ٹرالی) گاڑی تک چھوڑ آئیں ورنہ انکی ذمہ داری نہیں۔۔کچھ لوگ ٹپ کے لالچ میں جاتے ہیں کچھ لوگ احساس کے مارے۔۔۔( میں خود سوائے خواتین اوربزرگوں کے کسی کا سامان نہن اٹھاتا۔ایسے میں کوئی لڑے جھگڑے یا سامان چھوڑ جائے۔۔میں پرواہ نہیں کرتا کیوں کہ میں جانتا ہوں نہ یہ میری ذمہ داری ہے اور ناہی اخلاقی فرض)۔
۔
۔کوشش کریں کہ سامان گاڑی میں رکھنے کے بعد شاپنگ ٹرالی کو سٹور کے دروازے تک چھوڑ دیں۔۔بے شک سٹور میں داخل نہ کریں لیکن اس کے دروازے تک لے آئیں تا کہ پارکنگ زون کلیئر رہے۔۔۔۔اگر گروسری سٹور مال کے اندر ہے تو الگ بات ہے۔۔

آپکے حقوق کیا ہیں ؟

۔چاہے گھر سے سامان کی لسٹ لے کر نکلیں پھر بھی گروسری سٹور میں گھستے ہی ان سے ان کی کیٹلاگ (پراڈکٹس والی کتاب) مانگیں اور عملے سے کہیں کہ آپ موجودہ پروموشنز کا بتائے کہ اس وقت کون کون سی چیز پر کتنی رعایت ہے ۔۔بعض اوقات ایسا ہوتاہے آپ گھر سے لائف بوائے لینے نکلے ہیں آپ کے نزدیک ڈیٹول مہنگا ہے لیکن اسی وقت ڈیٹول پر پروموشن چل رہی ہے اوہ وہ لائف بوائے سے بھی سستا مل رہا ہے۔۔یہ ایک مثال ہے مقصد ہے پروموشنز ضرور دیکھیں۔
۔فریش آئٹمز جیسا کہ چکن، دودھ،لسی، دہی اگر آپ چاہتے ہیں کہ انکو زیادہ دیر تک استعمال کرنا ہے تو ان کو ان کی قطار میں آگے سے نہیں پیچھے سے اٹھائیں۔۔۔ہر گروسری سٹور میں فیفو ( فرسٹ ان فرسٹ آوٹ) اپلائی ہوتا ہے یعنی جو چیز ایکسپائر ہونے والی ہے وہ لائن میں سب سے آگے ہوتی ہے اور جو چیز فریش ہے وہ اس سے پیچھے ہوتی ہے۔

 

۔اپنی زندگی کا ایک اصول بنا لیں کہ کیش پے کرنے کے بعد ہمیشہ بل مانگیں اور اسے پڑھیں۔۔۔بہت سے کیشئیر جان بوجھ کر بے ایمانی کرتے ہیں۔۔اگر آپ کاسامان زیادہ ہے آپ نے چھے کولڈ ڈرنکس بھی لی ہیں تو وہ سات کولڈ ڈٖرنک چارج کرے گا۔۔۔کہ اتنے پیسے ادا کرتے وقت آپ کو احساس نہیں ہو گا آپ بیس پچیس روپے زیادہ دے گئے ہیں۔۔۔اور وہ ایکسٹر کولڈ ڈرنک جو اس نے چارج کی ہے یا تو وہ خود بعد پیئے گا ( آپ کے پیسوں سے) یا پھر اسکی انونٹری شارٹ چل رہی تھی وہ اسے پوراکر رہا ہے۔۔۔اور ہر۔ کوئی جان بوجھ کر ایکسٹرا چارج نہیں کرتا کسی سے واقعی غلطی بھی ہوجاتی ہے لیکن غلطی جان بوجھ کرہو یا انجانے میں ۔۔پے آپ ہی کر وگے۔۔لہذا ہمیشہ بل لیا کریں اور اسے اسی وقت اسی جگہ پڑھا کریں۔،

۔ہر مشہور گروسری سٹور کی ایپ ضرور ہوتی ہے۔۔ان کی ایپ ضرور ڈاون لوڈ کریں۔۔اس پرکوپن اور پروموشنز آتی رہتی ہیں۔

۔کسی چیزکے اگر آپ کوزیادہ پیس چاہیں تو اس کے فل کارٹن کی پرائس لازمی چیک کرلیں کئی بار کارٹن میں چیز آپ کو سستی پڑتی ہے۔

۔کیش کاونٹر چھوڑنے سے پہلے بقایا گننے کی عادت بنا لیں اکثر دیکھنے میں آیا ہے خواتین نا ہی بل دیکھتی ہیں نا ہی بقایا گنتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button