سٹوریعالمی خبریں

ایک ساتھ دنیا میں آنے اور کورونا کے باعث ایک ساتھ دنیا سے جانے والے دو جڑواں بھائیوں کی کہانی

 

خلیج ارود آن لائن:

بھارت میں کورونا وبا ایسے ایسے المیوں کو جنم دے رہی ہے کہ سوچ کر انسان کی روح کانپ جائے۔ ہزاروں لوگ روزانہ کی بنیاد پر وائرس کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔ اور لاکھوں لوگ یومیہ اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔

کچھ ہی منٹوں کے وقفے سے پیدا ہونے والے دو جڑواں بھائی بھی اس وبا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔ لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ دونوں بھائی جیسے کچھ منٹوں کے وقفے سے پیدا ہوئے ویسے ہی کچھ گھنٹوں کے وقفے سے کورونا کے باعث ہلاک ہوگئے۔

جوفریڈ ورگیس گریگوری  اور رالفریڈ نامی دونوں بھائی بھارت کے شہر میرٹھ کے رہائشی تھے، اور دونوں کورونا کے بعد پیدا ہونے والی پچیدگیوں کی وجہ سے جانبحق ہوئے۔

ان کے باپ اپنے جڑواں بیٹوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ایک ساتھ پیدا ہوئے اور دونوں نے مرتے دم تک ہر کام ایک ساتھ کیا۔ دونوں نے کمیوٹر انجینئرنگ کی پڑھائی کی، دونوں نے ہی حیدر آباد میں نوکری شروع کی۔ اور دونوں کو 24 اپریل کے روز ایک ساتھ ہی کورونا ہوا۔ اور کورونا سے لڑتے لڑتے دونوں گزشتہ ہفتے کچھ گھنٹوں کے فرق سے جانبحق ہوگئے۔

ان کے باپ نے بتایا کہ اگر ایک بیٹے کو کچھ ہوتا تھا تو دوسرے کو بھی ویسا ہی ہوتا ہے۔ اور یہ سلسلہ انکی پیدائش سے ہی جاری تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہیں جوفریڈ کے فوت ہونے کی خبر ملی تو انہوں نے اپنی بیوی کو بتایا کہ رالفریڈ بھی زندہ واپس نہیں آئے گا۔

ان کے تین بیٹے تھے جن میں دو گزر گئے ہیں جبکہ تیسرا بیٹے کو بھی اسی دن کورونا ہوا تھا جس دن اسکے بھائیوں کو ہوا تھا۔ لیکن تیسرا بیٹے کا 10 مئی کو کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا تھا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button