سٹوریعالمی خبریں

بھارت میں بے اولاد جوڑے نے بچھڑے کو اپنا بیٹا بناکر گود لے لیا

خلیج اردو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک بے اولاد جوڑے نے بچھڑے کو اپنا بیٹا بنا کر گود لے لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع شاجہاں پور کے شہری وجیپال اور ان کی بیوی راجیشوری دیوی کی شادی کو 15 سال ہو گئے تھے لیکن یہ اولاد کی نعمت سے محروم ہیں۔

وجیپال نے بتایا کہ ہم اپنے بچھڑے (لالتو) کو بالکل اپنا بیٹا سمجھتے تھے اور اس سے ہم اپنی اولاد کی طرح ہی پیار کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب بچھڑے کو جنم دینے والی گائے مری تو یہ یتیم ہو گیا تھا جس کے بعد ہم نے اسے بیٹا تسلیم کرکے اسے گود لینے کا فیصلہ کیا۔

بے اولاد جوڑے نے اپنے گاؤں میں بچھڑے کو گود لینے کی خوشی میں ایک تقریب منعقد کی جسے ‘منڈن’ کہا جاتا ہے۔

بھارت میں منڈن کی تقریب بچہ پیدا ہونے کے ساتویں دن کی جاتی ہے اور اس دن بچے کے سر سے بال اتارے جاتے ہیں، انہوں نے اس تقریب میں تقریباً 500 لوگوں کو مدعو کیا تھا جب کہ تقریب میں آنے والے مہمانوں نے ان کے بچھڑے (لالتو بابا) کو بے شمار تحائف دیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button