ٹپسمتحدہ عرب امارات

پاکستانی پاسپورٹ کی آئن لائن تجدید کا طریقہ کار

خلیج اردو آن لائن:
2016 میں پاکستانی حکام نے میعاد ختم ہوچکے پاسپورٹ کی تجدید یا نئے بنوانے کے لیے آن لائن سہولت متعارف کروائی تھی۔ جس کی مدد سے دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اپنے پاسپورٹ نئے بنوا سکتے ہیں۔
تاہم اس آن لائن سہولت سے صرف وہ افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے پاسپورٹس کی میعاد بلکل ختم ہو چکی ہے یا 7 مہینے سے کم رہ گئی ہے۔  پہلی بار پاسپورٹ بنوانے والے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

آئن لائن اپلائی کرنے سے پہلے درج ذیل دستاویزات تیار کر لیں:

  • اپلائی کرنے کے لیے کونسی دستاویزات چاہیے ہوں گی، یہ جاننے کے لیے اوپر دیا گیا پاسپورٹ بنوانے کا روائتی طریقہ کار پڑھیئے۔
  • تمام تصویروں کا سائز 5 ایم بی ہونا چاہئے
  • فنگر پرنٹ فارم آپ کے پاس موجود ہو
  • اور فیس کی ادائیگی کے لیے ڈٰیبٹ یا کریڈٹ کارڈ آپ کے پاس ہونا چاہیے

جب درج بالا دستاویزات تیار ہو جائیں توآن لائن اپلائی کرنے کے لیے درج ذیل طریقہ کار اپنائیں:
1۔ ای سروس پورٹل (eService) پر جائیں
2۔  درخواست شروع کرنے کے لیے Get started  کے بٹن پر کلک کریں
3۔ آپ سے اس پورٹل پر ایک اکاؤنٹ بنانے کا کہا جائے گا۔ اکاؤنٹ رجسٹر کریں
4۔ پاسپورٹ کی تجدید یعنی میعاد ختم ہو چکے پاسپورٹ کی جگہ نیا پاسپورٹ بنوانے کے لیے اپلائی کریں اور ضروری معلومات فراہم کریں

5۔ جس پتے پر آپ پاسپورٹ وصول کرنا چاہتے ہیں وہ فراہم کریں
6۔ پاسپورٹ بنوانے کے لیے درکار فیس ادا کریں۔ جو کے آئن لائن ہی ادا کرنا ہوگی
7۔ اپنی فراہم کردہ معلومات کو ایک دو بار پڑھیں، دسخط کریں اور درخواست جمع کروا دیں
آپ کی درخواست جمع کے ہونے کے بعد اسلام، پاکستان میں آپ کی دستاویزات کی جانچ کی جائے گئی۔ جس کے بعد عام طور دس دنوں میں اور ارجنٹ کی صورت میں چار دن میں پاسپورٹ آپ کے فراہم کردہ پتے پر بھیج دیا جائے گا۔
نوٹ: یہ مضمون محض معلومات کی فراہم کرنے کے لیے لکھا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے پاکستانی قونصل خانے کی ویب سائٹ پر جائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button