ٹپسمتحدہ عرب امارات

پاکستانی پاسپورٹ کی دبئی میں تجدید کا طریقہ کار

خلیج اردو آن لائن:

کیا آپ دبئی میں مقیم پاکستانی ہیں اور  پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوجانے کی وجہ سے نیا پاسپورٹ بنوانا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ مضمون آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کیسے امارات سے ہی نیا پاکستانی پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

عام طور پاکستانی پاسپورٹ کی میعاد 5 سال ہوتی ہے۔ لیکن 15 سال سے زائد عمر کے افراد 10 سالہ میعاد والے پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں۔  امارات میں مقیم ہونے کی صورت میں آپ پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے بعد نیا پاسپورٹ دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانے سے یا ابو ظہبی میں واقع  پاکستانی سفارتخانے سے بنوا سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے آپ کو خود سفارت خانے یا قونصل خانے جانا ہوگا۔

بالغوں کو نیا پاسپورٹ بنوانے کے لیے کونسے کاغذات یا دستاویزات چاہیے ہوں گی؟

  • پرانا اصلی پاسپورٹ اور اسکی ایک عدد نقل
  • اصل شناختی کارڈ اور اسکی ایک عدد نقل
  • اصل رہائشی ویزا اور اسکی ایک عدد نقل
  • نو بیاہتا ہونے کی صورت میں میرج سٹریفکیٹ
  • متحدہ عرب امارات کی خاجہ امور کی وزارت کی طرف سے تصدیق شدہ اصلی پولیس رپورٹ اور اسکی ایک عدد نقل

18 سال سے کم عمر کے افراد کے لیے کونسی دستاویزات ضروری ہوں گی؟

  • متحدہ عرب امارات کی خاجہ امور کی وزارت کی طرف سے تصدیق شدہ پیدائش کا سرٹیفکیٹ اور اسکی ایک کاپی
  • فوٹو کاپی کے ساتھ پرانا اصل پاسپورٹ
  • اصل بے فارم (B Form) اور اسکی ایک عدد نقل
  • اصل رہائشی ویزا اور اسکی ایک عدد نقل
  • والدین کا اصل شناختی کارڈ اور اسکی نقل
  • والدین کے اصل پاسپورٹس اور ویزے مع نقول
  • اگر والدین پاکستانی نہیں ہیں تو والدین اور متعلقہ سفارتخانے کی جانب عد اعتراض کا سرٹیفکیٹ (NOC)
  • متحدہ عرب امارات کی خاجہ امور کی وزارت کی طرف سے تصدیق شدہ اصلی پولیس رپورٹ اور اسکی ایک عدد نقل

دہری شہریت کے حامل افراد کے لیے نیا پاسپورٹ بنوانے کے لیے درج ذیل دستاویزات جمع کروانا لازم ہے:

  • اصل پاکستانی پاسپورٹ اور اسکی ایک عدد نقل
  • اصل پاکستانی شناختی کارڈ اور اسکی ایک عدد نقل
  • غیر ملکی اصل پاسپورٹ اوراسکی ایک عدد نقل
  • اصل رہائشی ویزا اور اسکی ایک عدد نقل

یاد رہے کہ دہری شہریت کے حامل افراد کے پاسپورٹ کی تجیدید پاکستان موجود پاکستانی حکام سے اجازت کے بعد جاری ہوگا۔

پاسپورٹ بنوانے کے لیے کتنی فیس ادا کرنی پڑے گی؟

5 سالہ میعاد کے پاسپورٹ کے لیے درج ذیل فیس ادا کرنی پڑے گی:

  • 36 صفحات والے عام پاسپورٹ کے لیے 151 درہم جبکہ پاسپورٹ جلد بنوانے کی صورت میں 251 درہم ادا کرنے ہوں گے
  • 72 صفحات والے عام پاسپورٹ کے لیے 276 درہم جبکہ جلد یعنی بلا تاخیر بنوانے کی صورت میں 451 درہم
  • 100 صفحات والے عام پاسپورٹ کے لیے 301 درہم جبکہ مقررہ وقت سے پہلے بنوانے کے لیے 601 درہم ادا کرنے ہوں گے۔

10 سالہ میعاد کے پاسپورٹ کے لیے درج ذیل فیس ادا کرنے ہوگی

  • 36 صفحات والے عام پاسپورٹ کے لیے 272 درہم جبکہ پاسپورٹ جلد بنوانے کی صورت میں 452 درہم ادا کرنے ہوں گے
  • 72 صفحات والے عام پاسپورٹ کے لیے 497 درہم جبکہ جلد یعنی بلا تاخیر بنوانے کی صورت میں 812 درہم
  • 100 صفحات والے عام پاسپورٹ کے لیے 542 درہم جبکہ مقررہ وقت سے پہلے بنوانے کے لیے 1082 درہم ادا کرنے ہوں گے

یہ تمام دستاویزات اکٹھی کرنے بعد آپ دبئی میں پاکستانی قونصل خانے دبئی یا ابو طہبی میں واقع  پاکستانی سفارتخانے جا سکتے ہیں۔

دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے پتہ درج ذیل ہیں:

آفس: قونصل جنرل آف پاکستان

پتہ: ام ہریرہ ون، خالد بن والید روڈ بر دبئی، متحدہ عرب امارات

فون: ۤ +971 43973600

ای میل: [email protected]

ویب سائٹ: www.mofa.gove.pk/dubai/

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button