ٹپس

وہ دس غلطیاں جو آپ کو آپ کی نوکری سے برخاست کر دے گی اور اس کیلئے پیشگی نوٹس کی ضرورت بھی نہیں ہوگی

خلیج اردو
دبئی : ملازمت میں ہمیشہ ملازم اور آجر کی ضرورتیں ہوتیں ہیں۔ جہاں ملازم کو تنخواہ یا اجرت چاہیئے وہاں آجر کو اپنا کاروبار چلانے کیلئے ہنرمند افراد کی خدمات چاہیئے ہوتی ہے۔ ملازمت ایک طے شدہ اصول اور ضابطے کے مطابق ہوتی ہے تاکہ آجر یا ملازم کی حق تلفی نہ ہو۔ اس کیلئے قوانین موجود ہوتے ہیں جو دونوں فریقین کے حقوق کی ضامن ہوتیں ہیں اور اس کیلئے ایک اقرار نامہ جسے ہم کنٹریکٹ لیٹر کہتے ہیں ، درکار ہوتا ہے۔

کنٹریکٹ لیٹر میں تفصیلات موجود ہوتیں ہیں کہ بطور ملازم آپ کے حقوق کیا ہیں اور ذمہ داریاں کیا ہیں۔ یہ بھی لکھا ہوتا ہے کہ آپ کو کب کیسے نوکری سے نکالا جا سکتا ہے یا آپ کب اور کیسے نوکری چھوڑ سکتے ہیں۔
اگر دونوں فریقین میں سے کوئی غلطی کرتا ہے تو متائثرہ فریق اسے زبانی یا تحریری شکایت یا نوٹس کا حق رکھتا ہے لیکن کچھ صورت حال میں اس کی نوبت نہیں آتی اور ملازم کو اس کی نوکری سے برخاست ہونے میں دیر نہیں لگتی۔ زیل میں ان دس غلطیوں کی تفصیلات موجود ہیں۔

  1. اگر ملازم اپنی شناخت کے حوالے سے جعلی دستاویزات جمع کرتا ہے یا جعلی سرٹیفیکٹس یا شناخت سے متعلق مواد جمع کرتا ہے۔
  1. اگر ملازم ایسی غلطی کرے جس سے کمپنی کی بنیادی تشخص کو نقصان پہنچے یا ناقابل تلافی نقصان کا موجب بنے یا جان بوجھ کر آجر کے املاک کو نقصان پہہنچائے اور اس حوالے سے آجر وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کو وقوع کے سات دنوں میں آگاہ کریں۔
  1. اگر ملازم حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کریں اور اس سے کمپنی یا دوسرے ملازمین کی جان کو خطرہ پہنچائے یا اپنے اقدامات سے دوسروں کو غلط بیانی کے ذریعے نقصان پہنچائے یا نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو اسے بغیر نوٹس کے نوکری سے برخاست کیا جا سکتا ہے۔
  1. اگر ورکر ملازمت کے کنٹریکٹ کے مطابق اپنی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ، اس کے باوجود کے اس حوالے سے اس کے ساتھ تحریری گفت و شنید ہو جائے اور اسے وضاحت کا موقع دیا جائے ، اگر ملازم وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے تو اسے ملازمت سے نکالا جا سکتا ہے۔
  1. اگر ملازمت کاروبار کے راز افشاں کرے اور اس کی وجہ سے موجب بنے کہ کمپنی کے ملکیتی حقوق کو ادا کرنے میں ناکام رہے تو ایسے میں اسے نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔ یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ اگر ایسے اقدامات سے کمپنی کے ساتھ مسابقت میں موجود دوسری کمپنیوں کو فائدہ پہنچے تو نہ صرف نوکری سے برخاست کیا جائے گا بلکہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
  1. اگر دوران ڈیوٹی ملازم کو نشے کی حالت میں پایا گیا یا ملازم نے نشہ کیا ہو اور وہ کوئی ایسی حرکت کرے جو کام کی جگہ کے اداب کے خلاف ہو تو ایسے میں بھی نوکری سے فوری طور پر نکالا جائے گا۔ اس کیلئے لازم ہے کہ ایسا ثابت ہو کہ ملازم نے نشے میں ہی ایسا اقدام اٹھایا ہے۔
  1. اگر ملازم ایسا کوئی اقدام کرے جو قانون کے مطابق جرم ہو۔ ایسی غلطی کرے جو کام کی جگہ کے اداب کے خلاف ہو۔ کوئی ایسی بداخلاقی کرے جو کام کی جگہ کی ناموس پر آنچ آنے دے تو اسے نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔
  1. اگر ملازم کام کی جگہ سے بغیر کسی قانونی وجہ کے ، غیر حاضر رہے اور مسلسل سات دن یا سال میں بیس دنوں تک وہ غیر حاضر رہے تو ایسے میں جب ملازم کے پاس کوئی معقول وجہ نہ ہو ، آجر اسے ملازمت سے برخاست کر سکتا ہے۔
  1. اگر ملازم ذاتی فوائد یا مقاصد کیلئے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرے تو اسے نوکری سے بغیر کسی سزا کے نکالا جا سکتا ہے۔
  1. اگر ملازم کسی دوسری کمپنی میں جاب شروع کرے اور وہ قانون کے تقاضوں کو پورا نہ کرتا ہو جو اس حوالے سے لازم ہیں تو اسے نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔

 

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button