ٹپسمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی کا فضائی سفر کرنے سے پہلے ان شرائط پر لازمی عمل کرنا ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کا سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے سفر سے پہلے آئی سی اے کے ساتھ رجسٹریشن کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 27 اگست بروز جمعہ سے ان نئے قوانین کا اطلاق ابوظہبی کا سفر کرنے خواہش مند تمام مسافروں پر ہوگا۔

ان قوانین سے صرف یو اے ای کے شہریوں اور براستہ ابوظہبی کسی دوسرے ملک کا سفر کرنے والے مسافروں پر نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ بچوں سمیت ابوظہبی آنے والے دیگر تمام مسافروں کو نئے قواعد و ضوابط اور سفری شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ نئے قواعد و ضوابط اور شرائط کی تفصیل درج ذیل ہے:

  • اگر آپ نے بیرون ملک سے ویکسین لگوائی ہے تو سفر کم از کم پانچ دن پہلے آئی سی اے اسمارٹ ٹریول سروس پر رجسٹریشن کریں۔ رجسٹریشن کی تصدیق کے بعد آپ کو ایک کیو آر کوڈ موصول ہوگا۔ جو ابوظہبی آنے والی ہر فلائٹ میں سوار ہونے لیے ضروری ہوگا۔
  • کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروائی۔ کورونا پی سی آر ٹیسٹ روانگی سے کتنا وقت پہلے کروانے سے متعلق قواعد مختلف ملکوں کے لیے مختلف ہیں۔ لہذا اس حوالے تمام تر معلومات اتحاد ایئر ویز کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
  • الہسن ایپ ڈاؤنلوڈ کریں۔ ابوظہبی لینڈ کرنے پر اس موبائل ایپ کی ضرورت پڑے گی۔
  • ابوظہبی پہنچنے پر آپ کے روانگی کے ملک کے حساب آپ کو قرنطینہ کیا جائے گا۔ قرنطینہ سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل کریں۔

اگرچہ ابوظہبی میں داخل ہونے کے لیے ویکسینیشن کی  شرط لازمی نہیں ہے تاہم اب ابوظہبی میں عوامی مقامات میں داخل ہونے کے لیے ویکسینیشن کی ضرورت ہے۔ جس کی الہسن ایپ پر تصدیق کے بعد گرین پاس حاصل کیا جا سکتا ہے اور عوامی مقامات میں داخلے کی اجازت حاصل کی جا سکتی ہے۔

لہذا اگرآپ نے ویکسین یو اے ای سے باہر کسی اور ملک سے لگوائی ہے تو آپ کو ابوظہبی آنے کے لیے اس ویکسین سرٹیفکیٹ کی الہسن ایپ پر تصدیق کروانی ہوگی جس کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

  • سیاحوں سمیت دیگر مسافرو کو ابوظہبی پہنچنے پر ایئر پورٹ یا آئی سی اے ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے یونیفائڈ آئی ڈنٹیفکیشن نمبر (یو آئی ڈی) بھیجا دیا جائے گا
  • جس کے بعد انہیں الہسن ایپ ڈاؤنلوڈ کرنی ہوگی اور پھر اس یو آئی ڈی نمبر اور آئی سی اے کی رجسٹریشن یا یو اے ای میں پی سی آر ٹیسٹ کے لیے استعمال کیے گئے فون نمبر کا استعمال کرتے ہوئے الہسن ایپ پر رجسٹر کرنا ہوگا۔
  • الہسن ایپ رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے ون ٹائم پاسپورڈ بھیجا جائے گا۔
  • رجسٹریشن کے بعد سیاح الہسن ایپ پر اپنا اسٹیٹس، ویکسینیشن کی معلومات، ٹیسٹ رزلٹ اور دیگر معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اردن، کویت اور نیدرلینڈ سے ابوظہبی آنے والے مسافروں کو درج ذیل قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا:

  • ابوظہبی کا سفر کرنے سے پہلے آئی سی اے کے ساتھ رجسٹریشن کے علاوہ اردن، کویت اور نیدرلینڈ سے آنے والے مسافروں کو روانگی سے کم ازکم پہلے 24 گھنٹوں کے اندر کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا۔
  • یاد رہے کہ ابوظہبی آںے والے تمام مسافروں کو روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جس کے وقت روانگی سے قبل 48 سے 72 گھنٹے رکھا گیا ہے۔ جو کے مختلف ملکوں کے لیے مختلف ہے۔ لہذا سفر سے پہلے تصدیق کر لیں کہ آپ کو روانگی سے کتنے گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
  • گرین لسٹ ممالک یا یو اے ای کے ساتھ ویکسین کوریڈو میں شامل ممالک کے علاوہ دیگر تمام ممالک سے آنے والے مسافروں کو ابوظہبی پہننچے پر قرنطینہ ہونا ہوگا۔
  • حالیہ قوانین کے مطابق گرین لسٹ ممالک سے آنے والی وہ مسافر جنہوں نے ویکسین لگوا لی ہے انہیں 7 دنوں کے لیے خود آئسولیٹ کرنا ہوگا جبکہ ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو 10 دن تک خود کو آئسولیٹ کرنا ہوگا۔

Source: The National News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button