ٹپسمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی ٹول گیٹ کے درب سسٹم کے لیے رجسٹریشن کروانے کا مکمل طریقہ کار

خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی میں ٹول گیٹ سسٹم دو جنوری سے کام شروع کر دیں گے۔ حکام نے گاڑیوں کے مالکان کو درب ٹول گیٹ سسٹم کے لیے رجسٹریشن کروانے کی ہدایت جاری کر دی۔
حکام کی جانب سے درب سسٹم پر رجسٹریشن کروانے کے لیے 9 مراحل مشتمل طریقہ کار بتایا گیا ہے۔
جو کہ درج ذیل ہے:

1۔ درب سسٹم رجسٹریشن کے لیے  DARB موبائل اپلیکیشن انسٹال کریں یا درج ذیل لنک پر جائیں
http://darb.itc.gov.ae
2۔ دوسرے مرحلے میں individual  کے بٹن کا انتخاب کریں
3۔ اس کے بعد اپنے ایمیل ایڈریس کا اندراج کریں
4۔ ایمیل درج کرنے کے بعد آپ کو ایک میسج ملے گا جس میں پاسورڈ دیا ہوگا جو آپ چوتھے مرحلے میں درج کرنا ہوگا۔
5۔ پانچویں مرحلے میں اس امارات کا انتخاب کریں جس میں آپ کی گاڑی رجسٹر ہے۔
6۔ چھٹے مرحلے میں اپنا ٹریفک کوڈ درج کریں۔
7۔ ساتویں مرحلے میں اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر کا انتخاب کریں
8۔ آٹھویں مرحلے میں آپ کے نمبر پر ایک پاسورڈ بھیجا جائے گا جو آپ کو درج کرنا ہوگا۔

9۔ اور نویں مرحلےمیں پاسپورڈ درج کریں یوں رجسٹریشن مکمل ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ میڈیا آفس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ "درب سسٹم انتہائی رش کے اوقات کار (صبح 7 سے 9 بجے اور شام 5 سے7 بجے) کے دوران ابوظہبی میں داخل ہونے والے چار پلوں پر کام شروع کریں گے۔ اس سسٹم کے ذریعے ابوظہبی میں داخل ہونے پر 4 درہم فیس چارج کی جائے گی۔ جس کا مقصد ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنا اور ٹرانسپورٹ کے متبادل ذرائع کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button