ٹپس

متحدہ عرب امارات : ملازمت سے متعلق تعلقات کو باقاعدہ بنانے کیلئے قوانین کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
15نومبر 2021
دبئی : وزیر انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن ڈاکٹر عبدالرحمن الاوار نے اعلان کیا ہے ملازمت سے متعلق امور کو باقاعدہ بنانے کیلئے قوانین کا اجراء کیا ہے۔ اس قانون کا اطلاق 2 فروری 2022 سے ہوگا۔

ان قوانین سے ملازمت سے متعلق تعلقات کو مزید لچکدار بنایا جائے گا۔ اس قانون سے ملازمین کو مزید تحفظ ملے گا اور انہیں کام کی جگہ پر ہراسمنٹ ، بدمعاشی اور دستاویزات کے غیر قانونی طور پر قبضہ کیے جانے سے نجاتی ملے گی۔

قانون میں کارکنوں کی سرکاری دستاویزات کو غیر قانونی طور پر ضبط کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ کارکنوں کو ملازمت کی مدت کے اختتام پر آجروں کے ذریعہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہونے سے بھی بچاتا ہے۔

اس فرمان سے ملازمین کے پروبیشن پیریڈ کو چھ مہینوں سے زیادہ نہ کیے جانے کی ضمانت ملے گی۔ اس قانون سے ملازمین کو مختلف قانونی کیسز میں جوڈیشل فیسوں سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

وزیر الاوار نے زور دیا کہ اس قانون کا مقصد ملک میں لیبر مارکیٹ کی لچک اور پائیداری کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ کارکنوں کے تحفظ کی ضمانت دینا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے قانون نے ایک جدید طریقہ کار بنایا ہے جو کاروبار کو آسان بنائے گا۔ اور لیبر مارکیٹ کی مسابقت اور پیداواری صلاحیت کو فروغ دے گا ۔

نیا قانون ایک متوازن طریقے سے معاہدے کیلئے دونوں فریقوں کے حقوق کو ضمانت اور تحفظ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ان حقوق تک رسائی اور دعویٰ کر سکیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button