ٹپس

کرونا وائرس کے منفی ٹیسٹ کے باوجود اگر الہوسن اپلیکیشن میں اسٹیٹس سرخ ہے تو کیا کرنا چاہیئے؟ وہ تمام معلومات جو اس ایپ کے حوالے سے اہم ہیں ، جانیے

خلیج اردو
دبئی: کیا آپ ویکسین شدہ ہیں یعنی کو ویکسین لگائی گئی ہے اور آپ کا بوسٹر شاٹ بھی لگا ہوا ہے لیکن آپ کی الہوسن ایپ اسٹیٹس اب بھی گرین نہیں یا کیا ایسا ہے کہ آپ کو قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ تو موصول ہوا ہے لیکن ایپ پر اسٹیٹس اب بھی سرخ دکھائی دے رہا ہے؟

آپ کو اس بارے میں کچھ شکوک و شبہات ہو سکتے ہیں کہ الہوسن ایپ پر اپنی حیثیت کو سبز کیسے کریں اور اگر یہ کچھ سوالات ہیں جو آپ کے زہن میں ہیں تو الہوسن ایپ کو چلانے کیلئے یہاں ایک حتمی گائیڈ ہے۔
الہوسن ایپ کیا ہے؟
کرونا وائرس کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کا آفیشل اپلیکیشن الہوسن آپ کی صحت کی صورتحال سے آگاہ کرتا ہے۔

کرونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج اور ان کی تاریخوں کے ساتھ پچھلے تمام کرونا وائرسنتائج کا ریکارڈ ارکھتا ہے۔ اگر آپ کسی کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیس کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں تو اس کی معلومات دیتا ہے۔

• ویکسینیشن کی معلومات، بشمول آپ نے جو ویکسین لی ہے اس کی قسم اور دی گئی خوراک کی تاریخ وغیرہ کا پتہ اس ایپ سے لگا یا جا سکتا ہے۔ یہ ایپ ٹیسٹ رپورٹس اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ شیئر کرنے میں بھی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ متحدہ عرب امارات کے شہری، رہائشی یا وزیٹر ہیں تو الہوسن ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری ہے۔

الہوسن ایپ پر سبز، سرخ اور سرمئی سٹیٹس کا کیا مطلب ہے؟

الہوسن ایپ کے تین رنگ ہیں جو انفرادی کرونا وائرسصحت کی حالت کے لحاظ سے تبدیل ہوتے ہیں۔

سبز رنگ :
اگر آپ ان تین زمروں میں سے کسی کے تحت آتے ہیں تو آپ کا اسٹیٹس سبز ہو گا۔

1. مکمل طور پر ویکسین لگوائیں اور دوسری خوراک کے چھ ماہ بعد بوسٹر شاٹ لگوائیں۔

2. پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہو: گرین پاس کو برقرار رکھنے کے لیے ہر 14 دن بعد منفی پی سی آر کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ درکار ہوتا ہے۔

اگر آپ ویکسین سے استثنیٰ کے شرائط پر پورا اترتے ہیں تو آپ کے پاس گرین پاس بھی ہو سکتا ہے لیکن آپ کو ہر سات دن بعد منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اگر آپ سولہ سال سے کم ہیں تو آپ کو پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

سرمئی اسٹیٹس :

اگرآپ کو مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں یا اس سے مستثنیٰ کیا جا گیا ہے اور پھر بھی آپ کو گرے کا درجہ حاصل ہے۔ تو اس کا مطلب ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کا کا دیا جانے والا وقت ختم ہو چکا ہے اور اب آپ کو دوبارہ ٹیسٹ کی ضرورت ہے۔

اگر آپ کو چھ ماہ کے بعد بوسٹر ڈوز نہیں ملی ہے تو الہوسن ایپ گرے سٹیٹس پیش کرے گی۔

اگر آپ کو ویکسین نہیں لگائی گئی ہے یا آپ کو کرونا وائرس ویکسین کی دو خوراکیں نہیں ملی ہیں تو الہوسن ایپ پر آپ کی حیثیت گرے ہو جائے گی۔

سرخ :
درج ذیل صورتوں میں الہوسن اپلیکیشن پر آپ کا اسٹیٹس سرخ ہو جائے گا۔

•اگر آپ کا پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ہے۔

• اگر آپ حال ہی میں کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں لیکن لازمی قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد آپ کا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے تو آپ کا اسٹیٹس اب بھی سرخ ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ الہوسن ایپ کو دو منفی پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہے اور ان کے درمیان 24 گھنٹے کا دورانیہ درکار ہے۔

کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد گرین ہونے کا طریقہ کار :

اگر آپ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور اب صحت یاب ہو گئے ہیں تو آپ اس طرح سرخ سے گرین ہو جاتے ہیں:
:
دس دن کے لیے قرنطینہ کریں اور کیو آر کا انتظار کریں کہ آپ کا کوڈ 11 ویں دن خود بخود سبز ہو جائے گا۔ یہ گرین کوڈ 30 دن تک رہے گا۔ اس کے بعد اگلے 60 دنوں میں ہر 14 دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔

اگر آپ دس دنوں کے اندر کرونا وائرس سے مکمل طور پر صحت یا ہو گئے ہیں تو آپ کے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہونا چاہیئے۔ کرونا وائرس کیلئے دو بار منفی ٹیسٹ کرنے کے بعد آپ کے پاس 30 دنوں تک گرین پاس فعال رہے گا۔ دوسرا پی سی آر ٹیسٹ پہلے ٹیسٹ کے 24 گھنٹے بعد ہونا چاہیے۔ اس کے بعد براہ کرم اگلے 60 دنوں میں ہر 14 دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔

میں الہوسن پر گرین اسٹیٹس کو کیسے برقرار رکھوں؟

گرین اسٹیٹس کا دورانیہ پی سی آر ٹیسٹ ، مکمل ویکسین شدہ ہونے یا ایسے ہی دیگر عوامل پر مشتمل ہے جس کی تفصیل درج زیل ہے۔

مکمل طور پر ویکسین شدہ :

آخری منفی کرونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج کے بعد 14 دن تک آپ کا اسٹیٹس گرین رہے گا بشرطیکہ آپ کو پچھلے 28 دنوں میں اپنی دوسری ویکسین کی خوراک موصول ہوئی ہے۔

آپ کو ویکسین سے استثنیٰ ہو یا کرونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک موصول ہوئی ہے۔

گرین پاس آخری منفی کرونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج کے بعد سات دن تک فعال رہے گا – اگر آپ نے صرف پہلی ویکسین کی خوراک حاصل کی ہے یا آپ کے پاس ویکسین سے استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ ہے۔

غیر ویکسین شدہ :

جن لوگوں کو ویکسین نہیں لگائی گئی ہے یا وہ 42 دن سے زیادہ عرصے سے اپنی دوسری کرونا وائرس ویکسین سے محروم ہیں گرین پاس تین دن تک فعال رہے گا۔

کیا مجھے ابوظہبی میں داخل ہونے کیلئے بوسٹر شاٹ کی ضرورت ہے؟

اگر آپ متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہیں اور ابوظہبی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کے گرین پاس کی حیثیت کا فعال ہونا ضروری ہے ورنہ آپ کو اجازت نہیں ہوگی۔

ابوظہبی میڈیا آفس کے اعلان کے مطابق 30 دسمبر 2021 سے امارات میں داخل ہونے کیلئے ویکسین شدہ افراد کو الہوسن ایپ پر گرین اسٹیٹس دکھانا ہوگا۔

اگر میں نے مکمل طور پر ویکسینشن نہیں کی ہے یا مجھے بوسٹر شاٹ نہیں ملا ہے تو کیا ہوگا؟

ابوظہبی میڈیا آفس کے اعلان کے مطابق غیر ویکسین والے افراد کو 96 گھنٹوں کے اندر موصول ہونے والا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔

سیاحوں کیلئے قواعد و ضوابط :

ابوظہبی کے محکمہ ثقافت اور سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ باہر سے یو اے ای آنے والے سیاحوں کو ابوظہبی میں داخل ہونے کیلئے بوسٹر شاٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا جو امارات میں داخل ہونے کے 96 گھنٹوں کے اندر موصول ہوا ہے۔

منفی پی سی آر ٹیسٹ بھی اسٹیٹس سرخ کیوں ہے؟

اگر آپ حال ہی میں کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور صحت یاب ہوئے ہیں اور مثبت کرونا وائرس کی قرنطینہ کی مدت بھی پوری کر چکے ہیں، تو صرف ایک منفی ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل کرنا کافی نہیں ہے۔ آپ کو 24 گھنٹے کے وقفے پر دو منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج پیش کرنا ہوں گے اور گرین اسٹؐیٹس دوبارہ سے پانے کیلئے مکمل طور پر ویکسین بھی لگائی جائے گی۔

الہوسن ایپ پر میرے پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج اور ویکسین کی خوراکیں کیوں نہیں دکھائی دے رہی ہیں؟

الہوسن ایپ کے مطابق اگر آپ کو اس مسئلے کا سامنا ہے تو اس معاملے کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے کے ساتھ درست کیا جانا چاہیے جس نے ویکسین لگائی یا پی سی آر ٹیسٹ کرایا۔ اپنے سوشل میڈیا چینلز پر ایک پوسٹ میں اتھارٹی نے اس سوال کو حل کیا اور کہا کہ الہوسن ایپ صرف ملک میں نجی اور عوامی صحت کی دیکھ بھال کے مراکز کی فراہم کردہ معلومات کی عکاسی کرتی ہے۔

مجھے اپنی کرونا وائرسویکسین بیرون ملک ملی ہے کیا میں الہوسن ایپ پر ویکسین کا سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کر سکتا ہوں؟

اگر آپ متحدہ عرب امارات کے شہری یا رہائشی ہیں جنہوں نے متحدہ عرب امارات سے باہر کرونا وائرس ویکسین حاصل کی ہے تو متحدہ عرب امارات سے باہر موصول ہونے والی ویکسین کو الہوسن ایپ پر رجسٹر کرنے کیلئے کچھ رہنما خطوط کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ کا کرونا وائرسویکسین سرٹیفکیٹ صرف الہوسن ایپ پر منظور اور اپ لوڈ کیا جائے گا اگر آپ کو کرونا وائرسویکسین موصول ہوئی ہیں جو متحدہ عرب امارات میں منظور شدہ ہیں۔

میں کرونا وائرس ویکسین اور بوسٹر کیلئے اپوائنٹمنٹ کیسے بک کر سکتا ہوں؟

متحدہ عرب امارات میں صحت کے مقامی حکام نے کرونا وائرس ویکسین اور بوسٹر شاٹ حاصل کرنے کی اہمیت اور کرونا وائرس تغیرات کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے میں اس کے کردار کا اعادہ کیا ہے۔ کرونا وائرس ویکسین اور بوسٹر ہر شہری اور رہائشی کیلئے مفت دستیاب ہیں۔

مجھے الہوسن گرین پاس کہاں پیش کرنے کی ضرورت ہے؟

گرین پاس نہ صرف ابوظہبی میں داخل ہونے بلکہ ابوظبہی میں عوامی مقامات میں داخلے کیلئے بھی لازمی ہے۔

کیا میں بین الاقوامی سفر کیلئے الہوسن ایپ پر اپنا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ دکھا سکتا ہوں؟

الہوسن ایپ صرف متحدہ عرب امارات میں استعمال نہیں ہوتی ۔ درحقیقت متحدہ عرب امارات کے شہری اور رہائشی الہوسن ٹریول پاس کو یورپی یونین کے ممالک میں بھی آسانی سے سفر کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔

الہوسن ٹریول پاس کو تمام یورپی یونین ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ ریگولیشن کے ٹریول پاس کے اراکین قبول کرتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button