ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ٹریفک سزاؤں سے متعلق مکمل فہرصت ، کونسی غلطی پر کتنا جرمانہ ہوگا ، 139 خلاف ورزیاں جن کی معلومات سے آپ کو اگاہ ہونا چاہیئے

خلیج اردو
21 فروری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات وہ ملک ہے جو قانون کی حکمرانی کے حوالے سے امتیازی مقام رکھتا ہے۔ عوام کی حفاظت اور ٹریفک کی ہموار روانی کیلئے ملک میں مختلف قوانین اور ضوابط کا اہمتام موجود ہے جن کی خلاف ورزی پر 130 مختلف قسم کے جرمانے کیے جاتے ہیں۔ ایک گاڑی کی اوور لوڈنگ سے لے کر جو سڑک پر چلتے ہوئے لوگوں کو ممکنہ طور پر زخمی کرے گی ، بنیادی ٹریفک رولز کی پاسداری تک ، ذیل میں وہ تمام تفصیل موجود ہے جو ٹریفک قوانین اور ان کی خلاف ورزی کے بارے میں ہے۔

حدرفتار کی خلاف ورزی
متحدہ عرب امارات میں مختلف سڑکوں پر رفتار کی ایک حد مقرر ہوتی ہے اور اگر اس حد سے تجاوز کی جائے یعنی اس کی خلاف ورزی کی جائے تو تیز رفتاری میں شمار کیا جاتا ہے ، اس پر 400 درہم کا جرمانہ عائد ہوگا۔ اگر مقررہ رفتار سے آپ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جائیں گے تو آپ کو 3000 درہم کا جرمانہ ہوگا جبکہ 23 بلیک پوائنٹس ڈرائیونگ لائنسز میں لگائے جائیں گے۔ 60 دنوں کیلئے گاڑی پولیس اپنے تحویل میں رکھے گی

اگر مقررہ رفتار سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تجاوز کیا جائے
جرمانہ : 2000 درہم
سیاہ پوائنٹس : 12
گاڑی ضبتگی کا دورانیہ : 30 دن چھوٹی گاڑیوں کیلئے
اگر مقررہ رفتار سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کم تجاوز کیا جائے
جرمانہ : 1500 درہم
سیاہ پوائنٹس : 6
گاڑی ضبتگی کا دورانیہ : 15 دن چھوٹی گاڑیوں کیلئے

اگر مقررہ رفتار سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تک کا تجاوز کیا جائے تو 1000 درہم کا جرمانہ عائد ہو گا۔
اگر مقررہ رفتار سے 40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ کا تجاوز کیا جائے تو 700 درہم کا جرمانہ عائد ہو گا۔
اگر مقررہ رفتار سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کم تک کا تجاوز کیا جائے تو 600 درہم کا جرمانہ عائد ہو گا۔
اگر مقررہ رفتار سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کم تک کا تجاوز کیا جائے تو 300 درہم کا جرمانہ عائد ہو گا۔

نمبر پلیٹ کی خلاف ورزی
نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی چلانے پر
جرمانہ : 3000 درہم
سیاہ پوائنٹس : 23
گاڑی کی ضبطگی: 90 دن چھوٹی گاڑیون کیلئے
ایک نمبر پلیٹ کے ساتھ گاڑی چلانے پر 400 درہم کا جرمانہ ہو گا جبکہ غیر واضح یا دھندلے نمبر پلیٹس پر بھی 400 درہم کا جرمانہ ہوگا ۔ اگر کمرشل نمبر پلیٹ کے ضوابط کی خلاف ورزی ہو تو 500 درہم کا جرمانہ ہو گا اور گاڑی 7 دنوں کیلئے ضبط ہوگی۔

اگر گاڑی چلاتے وقت دوسرے ڈارئیوروں یا دیگر افراد کی سیکورٹی کیلئے آپ خطرے کا باعث بنیں تو آپ کو 2000 درہم کا جرمانہ ہوگا ، بلیک پوائنٹ 23 اور 60 دنوں کیلئے گاڑی ضبط کی جاتی ہے۔ اگر گاڑی چلاتے وقت نجی یا سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جائے تو 2000 درہم کا جرمانہ ہوگا ، ڈارئیونگ بک میں 23 سیاہ پوائنٹس اور 60 دنوں کیلئے گاڑی ضبط کی جائے گی۔

اگر الکوحل پیتے ہوئے گاڑی چلائی جائے تو جرمانہ عدالت طے کرے گی ، ٹریفک بک میں 23 پوائنٹس لگائے جائے گے اور 60 دنوں کیلئے گاڑی ضبط ہوگی ۔ ایسے میں ایک سال کیلئے ڈرائیونگ لائنسس کو معطل کیا جائے گا۔

ٹریفک نشان کے مدمقابل سمت میں غاری چلانے پر 600 درہم کا جرمانہ ہوگا۔ 4 سیاہ پوائنٹس اور 7 دنوں کیلئے گاڑی ضبط کی جائے گی۔ کسی ایسی جگہ میں گاڑی لے جانے پر کہ جو ممنوع ہو ، 1000 درہم کا جرمانہ ہوگا اور 8 سیاہ پوائنٹس جمع ہونگے اور 7 دنوں کیلئے گاڑی ضبط ہوگی۔

اچانک گاڑی موڑنے پر 1000 درہم کا جرمانہ ہوگا اور 4 سیاہ پوائنٹس جمع ہوں گے۔ اگر چھوٹی گاڑیاں سرخ بتی کو کراس کرے تو 1000 درہم جرمانہ اور 12 سیاہ پوائنٹس اور 30 دنوں کیلئے گاڑی ضبط ہوگی۔
اگر خطرناک راستے سے گاڑی داخل ہو گی تو 600 درہم کا جرمانہ عائد ہوگا ۔
گاڑی چلاتے وقت کسی کی موت کی وجہ بننے پر جرمانہ کا تعین عدالت کرے گی ، 23 سیاہ پوائنٹس کا اضافہ ہو گا اور 60 دنوں کیلئے گاڑی ضبط ہوگی۔

کسی کو شدید زخمی کر دیا یا خطرناک حادثے کی وجہ بنے تو جرمانہ کا تعین عدالت کرے گی ، 23 سیاہ پوائنٹس کا اضافہ ہو گا اور 60 دنوں کیلئے گاڑی ضبط ہوگی۔
اگر آپ کی گاڑی کو چھوٹا سا حادثہ پیش آجائے اور آپ روکتے نہیں تو آپ کی چھوٹی گاڑی کو 500 یا بڑی گاڑی کیلئے 1000 درہم کا جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح 8 سیاہ پوائنٹس چھوٹی گاڑی کیلئے اور 16 پوائنٹس بڑی گاڑی کیلئے دیئے جائیں گے اور گاڑی کو 7 دنوں کیلئے ضبط کیا جائے گا۔

اگر دوسری گاڑیوں کے پھیچے جاتے ہوئے آپ نے مناسب فاصلہ نہیں رکھیں گے تو آپ کو 400 درہم کا جرمانہ ہوگا ، آپ کو 4 سیاہ پوائنٹس دیئے جائیں گے۔
آپ سڑک میں داخل ہوتے ہیں اور مناسب راستہ موجود نہیں تو آپ کو 400 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا ، آپ کو 4 سیاہ پوائنٹس دیئے جائیں گے۔
ٹریفک کے حوالے سے ایسے نشان سڑک پر رکھنا جس سے ٹریفک بلاک ہو جائے یا لوگوں کو گمراہ کیا جائے تو آپ کو 500 درہم جرمانہ کیا جائے گا۔
اگر حادثہ پیش آجائے تو وہاں پر جمع ہوکر رش بنانے پر 1000 درہم کا جرمانہ ہوگا۔

اگر گاڑی میں اچانک کوئی خرابی ہو یا کسی وجہ سے رفتار کم کرنی پڑے اور وہ اچانک ہو تو ایسی صورتوں میں درکار احتیاطی تدابیر نہ اپنانے پر 500 درہم کا جرمانہ ہوگا۔ گاڑی موڑتے ہوئے انڈیکیٹر کا نشان استعمال نہ کرنے پر 400 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔
چھوٹی گاڑیوں کیلئے مختص لین میں نہ رہنے کی خلاف ورزی کرنے پر 400 درہم کا جرمانہ ہوگا۔ کسی بھی طرح ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے پر 500 درہم کا جرمانہ ہوگا۔
یوٹرن لینے کیلئے مختص یوٹرن کے علاوہ کسی جگہ سے گاڑی موڑنے پر 500 درہم جرمانہ ہوگا اور ٹرفک بک میں 4 پوائنٹ لگائے جائیں گے۔
گاڑی کو غلط موڑنے پر بھی 500 درہم کا جرمانہ ہوگا اور ٹریفک فائل میں 4 پوائنٹس لگائے جائیں گے ۔
رات کے وقت بغیر لائٹس کے گاڑی چلانے ، دھند میں بغیر لائٹس کے گاڑی چلانے ، دھند میں متعلقہ اتھارٹی کے احکامات نہ ماننے پر الگ الگ 500 درہم جرمانہ اور 4 سیاہ پوائنٹس دیئے جائیں گے۔

دو پہیوں والی گاڑیوں کیلئے جرمانے
موٹرسائیکل چلاتے وقت سرخ سگنل سے گزرنے پر 1000 درہم کا جرمانہ ہوگا اور ٹریفک بک میں 12 سیاہ پوائنٹس اور 30 دنوں کیلئے گاڑی ضبط ہوگی۔
اگر موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلپمٹ نہیں پہنا یا پھیچے بیٹھے شخص نے ہیلمٹ نہیں پہنا تو 500 درہم جرمانہ ، ڈرائیونگ بک میں 4 سیاہ پوائنٹس کا جرمانہ ہوگا۔
ایسے بائیک کو سڑک پر چلانے جس کے تین یا اس سے زیادہ پہیے ہوں جرم ہے اور اس پر 3000 درہم کا جرمانہ ہوگا اور بائیک 90 دنوں کیلئے ضبط کی جائے گی۔

ٹریک اور بھاری گاڑیوں کیلئے
اس انداز میں گاڑی چلانا جس سے سٹرک پر چلنے والوں کی زندگی کو خطرہ ہو یا گاڑی اس انداز سے چلانا کہ نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچے ، دونوں صورتوں میں 3000 درہم جرمانہ ہوگا اور ایک سال کیلئے ڈرائیونگ لائنسز منسوخ ہوگا۔
بھاری گاڑی چلاتے ہوئے ریڈ لائیٹ کراس کرنا یا گاڑی چلاتے ہوئے اپنے یا دوسری کی گاڑی الٹنے کا باعث بننے میں دونوں صورتوں میں 3000 درہم کا جرمانہ ہوگا اور ایک سال کیلئے ڈرائیونگ لائنسس منسوخ ہوگا۔

بھاری گاڑی سے اورٹیک کرنے یا ممنوع علاقہ میں داخل ہونے پر 1000 درہم جرمانہ ہوگا اور 4 پوائنٹس ٹریفک بک میں آئیں گے۔
بھاری گاڑیوں کیلئے مختص لین میں نہ رہنے پر 1500 درہم کا جرمانہ ہوگا جبکہ 12 سیاہ پوائنٹس دیئے جائیں گے۔
ٹرک کے پھیچے منعکس ہونے والے اسٹیکر نہ لگانے پر 500 درہم کا جرمانہ ہوگا۔
ٹریک کے ایکسہاسٹ پائیپ کو اونچا نہ رکھنے پر 1500 درہم کا جرمانہ ہوگا۔
سیفٹی اینڈ سیکورٹی اقدامات نہ کرتے ہوئے گاڑی چلانے پر 2000 درہم کا جرمانہ ہوگا جبکہ ٹریفک بک میں 6 پوائنٹس لگائے جائیں گے۔

ٹریفک پولیس کے احکامات کی خلاف ورزیاں
پولیس اہلاکر کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر 400 درہم جرمانہ اور 4 سیاہ پوائنٹس ہوں گے۔
پولیس اہلکار سے بھاگنے پر چھوٹی گاڑیوں کیلئے 800 اور بڑی گاڑیوں کیلئے 1000 درہم کا جرمانہ ہوگا اور بالترتین 12 اور 16 سیاہ پوائنٹس جبکہ چھوٹی گاڑی 30 دنوں کیلئے ضبط ہوگی ۔

ڈرائوینگ لانسس کی خلاف ورزیاں
اجازت کے بغیر کسی اور ملک کے ڈرائیونگ لائنسس پر گاڑی چلانے والے پر 400 درہم کا جرمانہ ہو گا ، متعلقہ حکام کے علاوہ کسی اور کی جانب سے ٹریفک لائنسس کے اجراء کی صورت میں 400 درہم کا جرمانہ ہوگ اور 12 سیاہ پوائنٹس دیئے جائیں گے۔
زائد المعیار ڈرائونگ لائنس یا رجسٹریشن کے ساتھ گاڑی چلانے پر 500 درہم جرمانہ اور 4 سیاہ پوائنٹس دیئے جائیں گے اور 7 دنوں کیلئے گاڑی ضبط ہوگی۔

اپنے ساتھ رجسٹریشن کارڈ یا لائنسس نہ رکھتے ہوئے گاڑی چلانے پر 400 درہم کا جرمانہ ہوگا۔
اگر دوسر مرتبہ کی خلاف ورزی پر ٹریفک پوائنٹس کیلئے لائنس حوالے نہیں کیا تو 2000 درہم جرمانہ ہوگا اور تیسرے دفعہ میں 3000 درہم کا جرمانہ ہوگا۔ اگر ٹرک ڈرائیورز نے ممنوعہ علاقے سے اوورٹیکنگ کی تو 3000 درہم کا جرمانہ ہوگا اور ایک سال کیلئے گاڑی ضبط ہوگی۔
غلط اورٹیکن پر 600 درہم جرمانہ اور 6 سیاہ پوائنٹس دیئے جائیں گے۔
ممنوعہ علاقے سے اورٹیکنگ کرنے پر 600 درہم جرمانہ ہوگا۔

آگ بجھانے والے الات کے سامنے گاڑی پارک کرنے ، خصوصی ضرورت والوں کیلئے مختص جگہ پر پارکنگ کرنا ، کسی معقول وجہ کے بغیر سڑک پر روکنے کی صورتمیں 1000 درہم جرمناہ اور 6 ٹریفک کے سیاہ پوائنٹس دیئے جائیں گے۔

ممنوعہ علاقے میں گاڑی سڑک کے بائیں طرف روکنے پر 1000 درہم ، پیلے جنکشن پر کھڑے ہونا ، قانون کے مطابق گاڑیوں میں مناسب فاصلہ برقرار نہ رکھتے ہوئے گاڑی روکنا، گاڑی محفوظ بنائے بغیر پارک کرنا ، غلط انداز میں پارکنگ کرنا ، گاڑی کے پھیچے اپنی گاڑی پارک کرنے پر 500 درہم جرمانہ ہوگا۔
ایسے انداز میں گاڑی کھڑے کرنا کہ پیدال چلنے والوں کیلئے خطرہ پیدا ہو ، ایسی جگہ کھڑے ہونا کہ پیدال چلنے والوں کا راستہ بند ہو ، ایسی صورت میں 400 درہم کا جرمانہ ہوگا۔

ٹیکسیوں کیلئے مختص ایریا میں کھڑے ہونے پر 500 درہم کا جرمانہ اور 4 سیاہ پوائنٹس دیئے جائیں گے۔
اجازت کے بغیر صنعتی ، تعمیراتی ، میکنیکل ایریاز کیلئے آپریٹ کرنے پر 1500 درہم کا جرمانہ ہوگا۔
انشورنس کے بغیر گاڑی چلانے یا غیر لائنسس یافتہ گاڑی چلانے پر 500 درہم کا جرمانہ ہوگا اور ٹریفک بک میں 4 پوائنٹس رکھے جائیں گے جبکہ 7 دنوں کیلئے گاڑی ضبط ہوگی۔
اجازت کے بغیر مسافر لے کر جانے پر 3000 درہم کا جرمانہ ہوگا اور ٹریفک بک میں 24 پوائنٹس رکھے جائیں گے جبکہ 30 دنوں کیلئے گاڑی ضبط ہوگی۔

آتش گیر مواد یا دیگر خطرناک چیزیں لے جانے والی گاڑی کو 3000 درہم کا جرمانہ ہوگا جبکہ 24 سیاہ پوائنٹس جبکہ 60 دنوں کیلئے گاڑی ضبط ہوگی۔
گاڑی کو مارچ یا ریلیوں میں استعمال کرنا جس اس کی پیشگی اجازت نہ لی گئی ہو ، اس پر 500 درہم کا جرمانہ ہوگا اور 4 سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے جبکہ 15 دنوں کیلئے گاڑی کو ضبط کیا جائے گا۔

بسوں کیلئے اسٹاپ اور سگنل کی خلاف ورزیاں
اگر کوئی اسکول بس ڈرائیور اسٹاپ کے نشانہ کو ایکٹیو کرنا نہ بھولے یا ٹریفک کے احکامات کی خلاف ورزی کرے تو اسے 500 درہم جرمانہ اور 6 ساہ پوائنٹس دیئے جائیں گے۔
جب اسکول بس کا ڈرائیور اسٹاپ کے نشان کا اشارہ کرے اور ڈرائیور وہاں نہ رکیے تو ایسے میں 1000 درہم جرمانہ اور 10 سیاہ پوائنٹس کا جرمانہ ہوگا۔
مختص شدہ صورت حال کے علاوہ دیگر گاڑیوں کے لین میں گاڑی چلانے پر 40 درہم کا جرمانہ ہوگا۔

ہنگامی صورت حال کیلئے سروسز دینے والی گاڑیوں کو راستہ نہ دینا
اگر آپ ہنگامی صورت حالک میں سروس دینے والی گاڑیوں جیسے ایمبولینس ، پولیس ، سرکاری کنوائے یا فائیر برگیڈ کی گاڑیوں کو راستہ نہیں دیتے تو آپ کو 1000 درہم جرمانہ اور 6 سیاہ پوائنٹ اور اگر پیدال چلنے والوں کو راستہ نہیں دیں گے تو 500 درہم اور چھی سیاہ پوائنٹس اور سڑک کے بائیں طرف سے پھیچے سے آںے والی گاڑی کو راستہ نہ دینے پر 400 درہم جرمانہ ہوگا۔ اگر آپ کے گاڑی کا ہارن یا مونوگرام یا ٹیپ ریکارڈ اتنا اونچا ہے کہ وہ کسی دوسرے کو ڈسٹرب کرے تو 400 درہم جرمانہ اور 4 سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔

کسی رہائشی علاقے میں گاڑی چلاتے ہوئے یا تعلیمی ادارے کے قریب گاڑی چلانے پر جس سے دوسروں کو خطرے میں لایا جائے ، 400 درہم کا جرمانہ ہوگا اور گاڑی میں 4 سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔
گاڑے چلاتے وقت موبائل فون استعمال کرنے پر یا کسی اور چیز سے ڈرائیونگ کے دوران دھیان بٹکھانے پر 800 درہم جرمانہ اور گاڑی میں 4 سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے،۔

10 سال سے کم بچوں کو یا 145 سینٹی میٹر ست کم بچوں کو گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بٹھانا ، مسافروں کے سیٹ بیلٹ نہ بندھے ہوں ، چار سال کے بچوں کو سیٹ سے نہ باندھنے پر 400 درہم کا جرمانہ ہوگا جبکہ ڈرائیور کیلئے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 400 درہم کے ساتھ 4 سایہ پوائنٹس بھی دیئے جائیں گے۔

وہ گاڑی چلانا جو محفوظ نہ ہو ، اجازت کے بغیر گاڑی پر مختلف فقرے لکھنےا یا سٹیکر لگانا ، خراب گاڑیئ چلانے پر 500 درہم کا جرمانہ ہوگا۔
اجازت سے زیادہ گاڑی میں کچرا لوڈ کرنا ، اجازت کے بغیر گاڑی میں کچہرا لے جانے پر 1500 درہم کا جرمانہ ہوگا۔
اجازت کے بغیر گاڑی کی موڈیفیکیشن کرنے پر 1000 درہم جرمانہ ، 12 سایہ پوائنٹس اور 30 دنوں کیلئے گاڑی ضبط ہو گی۔ ایسے ٹائروں کے ساتھ گاڑی چلانا جو زائد لامعیاد ہوں ، 500 درہم جرمانہ ہوگا ، 4 سیاہ پوائنٹس ہوں گے اور 7 دنوں کیلئے گاڑی ضبط ہوگی۔

ایجن میں بڑی تبدیلی کے بعد گاڑی کا معائنہ نہ کرانا ، گاڑی کی باڈی میں تبدیلی کے بعد اس کا معائنہ نہ کرانے پر 400 درہم کا جرمانہ ہوگا۔
اگر گاڑی کی لائیٹ کام نہ کرے تو 400 درہم اور 6 سیاہ پوائنٹس ، لین بدلنے کیلئے اینڈیکٹر کام نہ کرے یا گاڑی کے انڈیکیٹر کام ہی نہ کرتے ہوں تو 400 درہم کا جرمانہ اور ٹریفک بک میں 2 سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔

اگر اجازت کے بغیر گاڑی کے رنگ کو تبدیل کیا جائے تو 800 درہم کا جرمانہ ہوگا ، اگر شیشہ یا سائیڈ لائٹس کسی کنٹینر یا ٹرییلر کے ٹوٹے ہوئے ہوں یا کسی کنٹینر کے پچھلے اور سائیڈ کے لائیٹس ٹوٹے ہوں تو 500 درہم جرمانہ اور ٹریفک بک میں چار سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔

لوڈنگ سے متعلق خلاف ورزی
اگر کوئی بڑی گاڑی ایسے انداز میں لوڈ ہو جو دوسروں کیلئے خطرہ بنے یا اس سے سڑک کو نقصان ہو تو 2000 درہم جرمانہ اور 6 سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔
اگر ٹرک کی لوڈنگ ڈھانپی نہ ہو تو 3000 درہم جرمانہ ہوگا اور اگر متعلقہ مختص جگہ میں لوڈنگ اور ان لوڈنگ کا کام نہ ہو تو بالترتین 3000 درہم ، 1000 درہم اور 4 سیاہ پوائنٹس کا جرمانہ ہوگا۔

اجازت کے بغیر کسی کشی یا بڑی گاڑی کو ٹریل کرنا ، حفاظتی اقدامات کے بغیر کسی کشتی یا گاڑی کو ٹریل کرنے پر 1000 درہم کا جرمانہ ہوگا۔
کوئی چھٹی گاڑی ایک انداز میں لوڈ کرنا کہ وہ دوسروں کیلئے خطرہ بنے ، ایسی لوڈنگ جس سے سڑک کو نقصان ہو ، زیادہ لوڈ کی گئی ہو تو 500 درہم جرمانہ اور 4 سیاہ ٹریفک پوائنٹس ڈالے جائیں گے۔

ٹیکسی کیلئے خلاف ورزیوں پر جرمانے
اگر ایسی گاڑیوں میں مسافروں کو بٹھایا جائے جن میں اجازت نہ ہو تو 1000 درہم جرمانہ ہوگا اور 4 سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔
اگر ٹرنسپورٹ کی گاڑی کو اوور لوڈ کیا جائے تو 500 درہم جرمانی ، 4 سیاہ پوائنٹس اور 7 دنوں کیلئے گاڑی ضبط کی جائے گی ۔

گاڑی سیکھنے سے متعلق قوانین اور خلاف ورزی
اگر صرف مختص کردوہ گاڑی کے علاوہ کسی اور گاڑی کے استعمال کرتے ہوئے آپ گاڑی سیکھتے ہیں یا کسی کو ٹریننگ دیتے ہیں تو آپ کو 400 درہم کا جرمانہ ہوگا اور اگر ایسا اقدام کررہے ہیں اور اجازت نہیں ہے تو 500 درہم کا جرمانہ ہوگا۔
اسی طرح ایک گاڑی اگر ٹریننگ مقاصد کیلئے تو ہے لیکن آپ کو اجازت نہیں کسی خود ٹریننگ لیں یا کسی کو دیں یا کسی ایسی گاڑی جس کو ٹریننگ مقاصد کیلئے بنایا گیا ہو لیکن اس پر لیبل نہ ہو تو 500 درہم کا جرمانہ ہوگا ۔اگر کسی کو ٹریننگ دیتے وقت آُ کے پاس ٹریننگ پرمٹ نہیں تو 300 درہم کا جرمانہ ہوگا۔

گاڑی سے ماحول کو نقصان پہنچانے کی کوشش
اگر بڑی گاڑی سے لیکیج ہورہی ہو تو 3000 ہزار درہم اور 12 سیاہ پوائنٹس ، اگر گاڑی چلاتے وقت شور ہورہا ہو تو 2000 درہم اور 12 سایہ پوائنٹس ہوں گے۔
اگر گاڑی سے آلودگی پھیلے یا گاڑی سے گندگی کو سڑک پر پھینکنے پر 1000 درہم کا جرمانہ اور 6 سیاہ پوائنٹس ہوں گے اور اسی طرح کسی لوڈ شدہ گاری سے لیکنگ یا کچھ حصہ روڈ پر گرا کر گندہ کرنے 500 درہم کا جرمانہ ہوگا۔

Source : Information courtesy Ministry of Interior

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button