ٹپسمتحدہ عرب امارات

یو اے ای واپس آنے کے لیے آئی سی اے کے اجازت نامے کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ جانیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منگل کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ یو اے ای 5 اگست سے 6 ممالک پر لگائی گئی سفری پابندیوں میں نرمی کر دے گا۔

لہذا 5 اگست سے یو اے ای کا رہائشی ویزوں کے حامل  پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال نائجیریا اور یوگینڈا کے وہ باشندے جنہوں نے کورونا ویکسین مکمل طور پر لگوا لی ہے وہ یو اے ای واپس آ سکیں گے۔ مزید برآں، ویکسین یو اے ای سے ہی لگوائی گئی ہو اور انہوں نے دوسری خوراک سفر سے 14 دن پہلے لگوائی ہو اور یہ ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس سرٹیفکیٹ موجود ہو۔

تاہم، یو اے ای کے اہم شعبوں میں ملازمت کرنے والے رہائشیوں نے خواہ ویکسین لگوا رکھی یا نہیں انہیں بھی واپس آنے کی اجازت ہوگی۔ اہم شعبوں میں ہیلتھ وکرز، نرسیں، اور ٹیکنیشن واپس آسکتے ہیں۔

مزید برآں، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھانے والے استاد بھی واپس آ سکتے ہیں۔ اور طالب علم، انسانی ہمدردی کے کیس، وفاقی اور مقامی حکومتی اداروں میں کام کرنے والے اور جو افراد یو اے ای سے علاج کروا رہے ہیں وہ بھی یو اے ای واپس آنے کے اہل ہیں۔

اس اعلان کے ساتھ ہی آئی سی اے کی جانب سے سفر سے پہلے اجازت نامہ حاصل کرنے کے نظام کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا گیا، اپ ڈیٹ کیے گئے نظام میں ویکسین سے متعلق معلومات شامل کی گئی ہیں۔

آئی سی اے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے:

1۔ پہلے مرحلے میں درخواست کنندہ کی معلومات درج کریں، جس میں جنس، نام، تاریخ پیدائش، ای میل ایڈریس اور دیگر ایسی معلومات درج کرنی ہوگی۔ یہ معلومات دینے کے بعد آپ کی ای میل آئی ڈی پر ایک کیو آر کوڈ بھیج دیا جائے گا۔

2۔ پاسپورٹ کی معلومات درج کریں، جس پاسپورٹ کی قسم، ملک، پاسپورٹ جاری ہونے اور ختم ہونے کی تاریخوں سے متعلق معلومات درج کرنا ہوگی

3۔ تیسرے مرحلے میں یو اے ای میں موجود اپنا ایڈریس درج کریں اور موبائل نمبر دیں

4۔ چوتھے مرحلے میں ویکسین اور پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق معلومات درج کریں۔ آئی سی اے کی جانب سے اپ ڈیٹ کیے گئے سسٹم میں 8 اقسام کی ویکسین دی گئی ہے۔ آپ کو اس میں ایک کا انتخاب کرنا ہوگا جو آپ لگوا چکے ہیں۔ اس کے بعد آپ کو درج کرنا ہوگا کہ کس کس تاریخ پر آپ نے ویکسین پہلی دوسری یا تیسری خوراک لگوائی تھی۔

5۔ پانچویں مرحلے میں ڈاکومنٹس اپ لوڈ کریں۔ جس میں پاسپورٹ کی تصویر، اپنی تصویر، اور پی سی آر ٹیسٹ رزلٹ اپ لوڈ کرنا ضروری ہے، جبکہ ویکسی نیشن کارڈ آپشنل ہے۔

6۔ چھویں مرحلے میں ویب سائٹ دیے گئے ڈیکلریشن کے بٹن پر کلک کریں پھر سینڈ کے بٹن پر کلک کر درخواست بھیج دیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button