ٹپسمتحدہ عرب امارات

ان لائن ویزہ معیاد معلوم کرنے کا آسان طریقہ کار

ان لائن ویزہ معیاد معلوم کرنے کا آسان طریقہ کار

اگر آپ متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہیں اور آپ کو معلوم نہیں کہ آپ کا ویزا ختم ہے یا نہیں تو آپ کو کہی جانے کی ضرورت نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں اور غیر ملکیوں کے تصدیق کے جنرل ڈاریکٹریٹ کے ویب سائٹ پر معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ جنرل ڈاریکٹریٹ آف ریزیڈنس اینڈ فارنرز کے واضح کردہ طریقہ کار کے مطابق آپ اپنا ویزہ معیاد آسانی سے معلوم کر سکتے ہیں ۔

اگر اپ کو متحدہ عرب امارات کا ریزیڈنس ویزہ ایشو ہو چکا ہے تو آپ ویب سائٹ(Website) پر جا کر ایک صفحہ کھول جاتا ہے جس میں آئی ڈی پر درج نمبر درج کریں ۔ آئی ڈی کے بعد نام اور پیدائشی تاریخ کے ساتھ اپنے ملک کا نام منشن کریں ۔ کچھ ہی لمحوں کے بعد آپ کو ایک مراسلہ موصول ہوجائیگا جس میں ساری معلومات درج ہونگی کہ آپ کا ویزہ کب تک کار آمد ہے ۔

متحدہ عرب امارات کے علاوہ ویزٹ پر آئے صارفین بھی اس عمل سے اپنے ویزے کی معیاد کا پتہ لگا سکتے ہیں ۔ ویزٹ پر آئے افراد کو انٹری نمبر داخل کرنا ہوتا ہے جو ویزٹ ویزے پر درج ہوتا ہے ۔ انٹری نمبر کے ساتھ تاریخ پیدائش ،نام اور ملک کا نام لکھنا ہوگا جس کے بعد ویزے کی معلومات سامنے آجائے گی ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button