ٹپسمتحدہ عرب امارات

دبئی: کورونا ٹیسٹ مثبت  آنے کے بعد اور علامات ظاہر نہ ہونے کی صورت میں آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ نے کورونا ٹٰیسٹ کروایا اور اس کا رزلٹ مثبت آیا ہے لیکن آپ کو کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہو رہی ہیں تو ایسی صورتحال میں آپ کو دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی درج ذٰیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا:

1۔ خود فوری طور پر الگ کمرے میں قرنطینہ کر لیں

اگر آپ خود کو گھر میں قرنطینہ کرنے کی شرائط پر عمل نہیں کرسکتے آپ 800342 پر دبئی ہیلتھ اتھارٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں جس کے بعد آپ کو حکومتی قرنطینہ سنٹر میں منتقل کر دیا جائے گا۔

2۔ دوسرے میں مرحلے میں اپنے موابائل میں COVID-19 DXB ایپ انسٹال کریں

3۔ اگر آپ کو کورونا کی کوئی علامات ظاہر ہونے لگیں تو درج ذیل ہدایات پر عمل کریں

علامات ظاہر ہونے کی صورت میں 800342 پر کال کریں ڈاکٹر کے ساتھ وریچوئل مشاورت کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کریں یا کووڈ 19 کی جانچ کے لیے بنائے گئے سنٹر پر اپوائنٹمنٹ حاصل کریں۔

4۔ اگر آپ کوئی علامات ظاہر نہیں ہو رہیں تو پھر بھی آپ کو قرنطینہ کا 10 دنوں کا دورانیہ پورا کرنا ہوگا۔

5۔ 10 دن بعد قرنطینہ ختم کر دیں

پی سی آر ٹیسٹ کروانے سے لے کر 10 دنوں تک کا قرنطینہ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد قرنطینہ ختم کر دیں، بشرطیکہ آپ کو مسلسل 3 دن تک بخار اتارنے والے دوائی استعمال کیے  بغیر بخار نہ ہوا ہو۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button