ٹپسمتحدہ عرب امارات

فاسٹ لین میں گاڑی چلانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ دبئی پولیس نے ویڈیو جاری کردی

خلیج اردو آن لائن:متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر فاسٹ یعنی تیزر رفتار لین میں گاڑی چلانا ایک مشکل کام ہوسکتا ہے۔ فاسٹ لین میں کم رفتار سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور مقررہ حد کے درمیان گاڑی چلانے والوں کے لیے مصیبت کا باعث بن سکتے ہیں۔

ڈرائیوروں کی اسی مشکل اور غلطیوں کو دیکھتے ہوئے دبئی پولیس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انتہائی بائیں جانب یعنی فاسٹ لین میں گاڑی چلانے کی صحیح طریقہ کار کیا ہے۔

پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ آپ کو تب تک فاسٹ لین استعمال نہیں کرنی چاہیۓ جب تک کہ آپ سامنے والی گاڑی سے آگے نہیں گزرنا چاہتے۔

یہ ویڈیو دبئی پولیس کی جانب سے شروع کی گئی ایک مہم کا حصہ ہے جس میں ڈرائیوروں کو ایمرجنسی کی گاڑیوں اور فاسٹ لین میں آنے والی گاڑیوں کو راستہ دینے کی ترغیب دی جاری ہے۔

خیال رہے کہ یو اے ای کے قوانین کے مطابق پیچھے سے آنے والی اور دائیں جانب سے آنے والی گاڑی کو راستہ نہ دینے کی صورت میں ٹریفک پولیس کا افسر آپ پر 4 سو درہم جرمانہ اور 4 بلیک پوائنٹ عائد کر سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button