ٹپس

دبئی کے رہائشی جو ابوظبہی کا سفر کررہے ہوں : کیا مجھے آئی سی اے یا جی ڈی آر ایف اے کی اجازت درکار ہے؟

خلیج اردو
دبئی : کیا آپ دبئی کے رہائشی ہیں اور آپ کا ویزہ کسی اور ایمریٹس میں جاری ہوا ہے اور آپ ابوظبہی ایئرپورٹ سے جانا چاہتے ہیں۔ آپ ممکنہ طور پر فکرمند ہوں گے کہ کیا یہ ممکن ہے یا نہیں۔ آپ کو لازمی طور پر یہ فکر ہوگی کہ کس ادارے کا اجازت نامہ درکار ہوگا۔

آپ کو یہ واضح نہیں ہوگا کہ اس صورت حال میں آپ کو جی ڈی آر ایف اے کا اجازت نامہ درکار ہوگا یا پھر آئی سی اے کا۔ گلف نیوز کے ایک قاری جو ابوظبہی ایئرپورٹ کیلئے باکو ، آزربائیجان سے سفر کرنے کا خواہ ہاں ہے، انہوں نے گلف نیوز سے ایک سوال پوچھا ہے جو ہمارے قارئین کیلئے فائدہ مند ہوگا۔

سوال : میں آزربائیجان باکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ابوظبہی سفر کررہا ہوں۔ کیا آپ وضاحت کر سکتے ہیں کہ اس کیلئے سفری دستاویزات کونسے درکار ہیں۔

اتحاد ایئرویز کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اگر آپ متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہیں جو ابوظہبی ایئرپورٹ آ رہے ہیں تو آپ کو روانگی سے پہلے آئی سی اے اسمارٹ ٹریول سروس کے ساتھ رجسٹر خو کو کرنا ہوگا۔

اتحاد ایئرویز کے مطابق ابوظہبی جانے والے متحدہ عرب امارات کے غیر ویکسین شدہ اور ویکسین شدہ رہائشیوں کیلئے درج زیل ہدایات ہیں۔

جب آپ ابوظبہی ایئرپورٹ سے سفر کررہے ہیں تو آپ کو کونسی چیزیں دیکھنی ہوگی؟

آپ خود کو آئی سی اے کے سمارٹ ٹریول سروس کے ساتھ رجسٹر کر چکے ہوں تاکہ آپ کو کیو آر کوڈ ملے۔ کیو آر کوڈ اور ایس ایم ایس ابوظبہی سفر کیلئے لازمی ہے جو آپ کو متعلقہ حکام کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔

ابوظبہی سفر سے اڑتالیس گھنٹے پہلے کا کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ آپ کے پاس ہونا لازمی ہے۔

آپ الہوسن اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کیجئے کیونکہ آپ جب ابوظبہی پہنچیں گے تو آپ کو اس کی ضرورت پڑے گی۔

اس سوال ہے کہ آئی سی اے سمارٹ ٹریول سروس کے ساتھ کیسے خود کو رجسٹر کرایا جائے؟
آئی سی اے کا ٹریول سمارٹ سروس ایک انلائن درخواست ہے جو ویکسینشن سرٹیفیکیٹ کے انلائن تصدیق کیلئے ہے۔ اس کیلئے ویکسین شدہ اور غیر ویکسین شدہ دونوں افراد کو یہ فارم پر کرنا ہوگا تاکہ انہیں آئی سی اے کا اپروول مل جائے۔ تاہم اگر آپ متحدہ عرب امارات کے باہر سے ویکسین لگوا چکے ہیں تو آپ کو یہ رجسٹریشن اپنی فلائیٹ سے پانچ دن پہلے مکمل کرنی ہوگی۔

ویکسینشن سرٹیفیکیٹ جو آپ دوسرے ملک میں حاصل کر چکے ہیں سے متعلق رہنمائی کیلئے یہ لنک فالو کیجئے۔ https://gulfnews.com/living-in-uae/health/how-to-register-vaccination-certificate-issued-in-another-country-on-al-hosn-1.1628678447631

آئی سی اے سمارٹ ٹریول سروسز کے ساتھ رجسٹریشن کیلئے کن مراحل سے گزرنا ہوگا؟

اس کیلئے کہ آپ کی درخواست قبول کی جائے، آپ کو زیل میں دیئے گئے ویکسین میں کسی ایک کی خوراک لینا لازمی ہے جو یو اے ای میں اپرو ہو چکا ہو۔

سائنو فارم
فائزر بایو ٹیک
سپوتنک
آکسفورڈ-آسٹرازینیکا
جانسن اینڈ جانسن
موڈرنا ۔

اگر آپ متحدہ عرب امارات کے باہر ویکسین حاصل کر چکے ہوں تو آپ کے ویکسینشن سرٹیفیکیٹ کو مندرجہ زیل ضروریات کے مطابق ہونا ہوگا۔

آپ کے سرٹیفیکیٹ میں ذاتی معلومات کا ہونا لازمی ہے۔
سرٹیفیکیٹ میں لازمی طور پر ویکسین کا نام اور اس کے لگوانے کی تاریخیں ہوں۔
آپ یقینی بنائیں کہ ویکسینشن سرٹیفیکیٹ پر کیو آر کوڈ ویلیڈ ہو۔

اس کے بعد جب آپ یقینی بنائیں کہ آپ نے یو اے ای میں تصدیق شدہ ویکسین لگوائیں ہوں اور آپ کے پاس ویلیڈ ویکسینشن سرٹیفیکیٹ ہوں تو آپ زیل میں دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے اور آئی سی اے کے اسمارٹ اپلیکیشن فارم پر معلومات درج کیجئے۔
https://smartservices.icp.gov.ae/echannels/web/client/guest/index.html#/registerArrivals

درخواست گزار کی معلومات :

قومیت
انگریزی میں مکمل نام
عربی میں مکمل نام ( ایک بار جو آپ نے انگریزی میں نام درج کیا تو آپ کا عربی نام خود بخود ابھر کر سامنے آئے گا۔
جنس
تاریخ پیدائش
جائے پیدائش
ای میل ایڈریس ( آپ کو کیو آر کوڈ آپ کے ای میل پر بھجوایا جائے گا )
موبائل نمبر

پاسپورٹ کی معلومات :
پاسپورٹ کی قسم ( عام پاسپورٹ ، سفارتی پاسپورٹ وغیرہ )
پاسپورٹ کا نمبر :
پاسپورٹ کے اجرا کی تاریخ
پاسپورٹ کے ایکسپائر ہونے کی تاریخ

اپنی آمد کی معلومات :
آپ کی متوقع آمد کی تاریخ
آپ کونسے پورٹ سے آئیں گے
آپ کس ملک سے آرہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے اندر آپ کا پتہ :
آپ کس امارات آرہے ہیں۔
آپ کا تفصیلی پتہ:

ویکسین کی معلومات :
آپ نے کس ملک میں ویکسین لی ہے۔
آپ نے کس قسم کی ویکسین لگوائی ہے
آپ نے پہلی ویکسین کب لگوائی
آپ نے دوسری ویکسین کب لگوائی
آپ نے اگر کوئی بوسٹر شارٹ لگوایا ہے تو وہ کب لگوائی ہے۔

آپ کو کونسے معلومات منسلک کرنے ہوں گے:
اپنے پاسپورٹ کی تصویر
ذاتی تصویر جو 600×600 کم از کم اور زیادہ سے زیادہ 1200×1200 پیکسل ہونا ہوگا۔
پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ
کرونا ویکسینشن کارڈ۔

آخری مرحلہ :
مطلوبہ معلومات کو پُر کرنے اور دستاویزات کو اپ لوڈ کرنے کے بعد ڈیکلریشن کیٹیگری میں باکس پر نشان لگائیں اور سینڈ پر کلک کریں۔

• درخواست کا جائزہ لینے والی میڈیکل کمیٹی کو درخواست کو مسترد کرنے کا حق ہے یا وہ اضافی معلومات کی درخواست کر سکتی ہے۔

• میڈیکل کمیٹی کے ذریعہ درخواست کو مکمل کرنے اور اس کا جائزہ لینے کا وقت زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے ہے۔

ابوظبہی میں کرونا ٹیسٹنگ اور قرنطینہ سے متعلق کیا رولز ہیں؟
ابوظبہی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آنے والے تمام مسافروں کو لازمی طور پر کرونا کا منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔انہیں پرواز سے قبل کے 48 گھنٹے پہلے کا کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔ بارہ سال کے بچوں کو استثنا حاصل ہوگا۔

اگر آپ گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آرہے ہیں:

سامان جمع کرنے کے بعد ابوظہبی ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔
آپ کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
چھٹے دن آپ کا دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔
اگر آپ کسی ایسے ملک سے آرہے ہیں جو گرین لسٹ میں شامل نہیں:

سامان جمع کرنے کے بعد ابوظہبی ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔

اگر آپ کو ویکسین لگائی گئی ہے تو آپ کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اگر آپ کو ویکسین نہیں لگائی گئی ہے تو آپ کو 10 دن کے قرنطینہ سے گزرنا ہوگا۔
دو پی سی آر ٹیسٹ کیے جائیں گے جن میں سے ایک 4 دن اور دوسرا 8 دن ویکسین شدہ افراد کیلئے غیر ویکسین شدہ افراد ہوگا۔ 9 ویں دن ایک ٹیسٹ کیا جائے گا (مسافروں کو 10 دن کا قرنطینہ مکمل کرنے کی ضرورت ہے)۔

گرین لسٹ ملک سے کیا مراد ہے؟
گرین لسٹ والے ممالک سے آنے والے مسافر لازمی قرنطینہ کے تابع نہیں ہیں۔ ابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق گرین لسٹ میں شامل ممالک، خطوں اور علاقوں کو بین الاقوامی پیش رفت کی بنیاد پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

گرین لسٹ میں شامل ممالک سے مراد وہ ملک ہے جہاں سے آپ بطور مسافر سفر کر رہے ہیں اور ضروری نہیں کہ آپ کی شہریت جس ملک کی بھی ہو۔

ابوظہبی کی گرین لسٹ میں کل 70 سے زائد ممالک ہیں۔ اس فہرست میں آذربائیجان، کینیڈا، بحرین اور ڈنمارک جیسے ممالک شامل ہیں۔
ان ممالک کے نام یہ ہیں :

البانیہ
آرمینیا
آسٹریلیا
آسٹریا
آذربائیجان
بحرین
بیلاروس
بیلجیم
بوسنیا اور ہرزیگوینا
برازیل
بلغاریہ
برما
کمبوڈیا
کینیڈا
چین
کروشیا
قبرص
جمہوریہ چیک
ڈنمارک
فن لینڈ
فرانس
جارجیا
جرمنی
یونان
ہانگ کانگ (SAR)
ہنگری
انڈونیشیا
ایران
عراق
اسرا ییل
اٹلی
جاپان
اردن
قازقستان
کویت
کرغزستان
لاؤس
لٹویا
لبنان
لکسمبرگ
ملائیشیا
مالدیپ
نیدرلینڈز
ناروے
عمان
پاپوا نیو گنی
فلپائن
پولینڈ
پرتگال
قطر
عوامی جمہوریہ آئرلینڈ
رومانیہ
روس
سعودی عرب
سربیا
سنگاپور
سلوواکیہ
سلووینیا
جنوبی کوریا
سپین
سویڈن
سوئٹزرلینڈ
شام
تائیوان، چین کا صوبہ
تاجکستان
تھائی لینڈ
یمن
ترکی
ترکمانستان
یوکرین
متحدہ سلطنت یونائیٹڈ کنگڈم
ریاست ہائے متحدہ امریکہ
ازبکستان

سفر کرنے سے پہلے کسی بھی حوالے سے معلومات کیلئے اپنے ایئرلائن سے لازمی رابطہ کیا کریں۔

Source : Gulf News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button