ٹپس

اگر آپ اسٹارٹ اپ کرنا چاہتے ہیں تو دو سالوں کیلئے آپ سے کوئی کرایہ نہیں لیا جائے گا، شاندار مواقع کے بارے میں جانیے

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں ایک دفتر کھولنے سے متعلق مواقع جو آپ کا انتظار کررہے ہیں اور آپ دو سالوں تک کرایہ دیئے بغیر رہ سکتے ہیں۔ یہ گلوبل اسٹارٹ اپ کیلئے ہے جو انوویشن اسپیس میں قدم رکھنے والوں کیلئے ہے۔

ڈسٹرکٹ 2020 جو کہ ایکسپو 2020 کے مقام اور منزل کے نام سے 31 مارچ کے بعد جانا جائے گا، ان میں ایسے اسٹارٹ اپس کو منتخب کیا جار رہا ہے جو پہلے کرایہ داروں میں شامل ہوں گے جو ایک بار دوبارہ تعمیر شدہ سائٹ کے دروازے کھلتے ہیں۔ ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق یہ اکتوبر کے آخر یا نومبر کے اوائل تک ہوسکتا ہے۔

اسکیل ٹو دبئی کے نام سے اس انیشیٹیو میں 80 سے زیادہ کی تعداد میں منتخب اسٹارٹ اپس مارچ کے آخر تک معلوم ہو جائیں گے۔

نائب صدر ٹرانزیشن یونٹ دیمہ مہرا کا کہنا ہے کہ ہم نے اسکیل ٹو دبئی پروگرام کیلئے درخواستیں شارٹ لسٹ کی ہیں جو ایک مخصوص معیار پر پورا اترنے والی کمپنیوں کو ڈسٹرکٹ 2020 میں آنے پر دو سال کا مفت کرایہ اور ویزوں پر امداد حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

اس حوالے سے اہم یہ ہے کہ یہ اسٹارٹ اپس کو گرین انرجی، سمارٹ سٹی ایجادات، سمارٹ موبلٹی یا ان تصورات کی حمایت کرنے والی ٹیکنالوجیز میں ہونے کی ضرورت ہے۔

دو سالوں کیلئے بغیر رینٹ کے ان کمپنیوں کو رکھا جائے گا جو اسکیل ٹو دبئی کے نیچے کام کرتے ہوں جبکہ دیگر کو عام کرایہ داری کے تحت دیکھا جائے گا۔

مارچ اکتیس سے ایکسپو 2020 سائیٹ اپنا اگلا فیز شروع کرے گا جہاں 4.38 مربع کلومیٹر سائیٹ کا آغاز دوبارہ ہوگا۔

145,000 رہائشیوں اور ورکرز کیلئے ایکسپو کے طرز پر بنائے گئے شاندار اسٹرکچر میں ان کو کرایے پر دفاتر دیئے جائیں گے۔

اکتوبر سے 115,000 مربع میٹر جگہ کو کمپنیوں کیلئے رینٹ پر دیا جائے گا۔

کرایے کے بغیر دفاتر دینے کا یہ پروگرام غیر معمولی ہے کیونکہ دبئی دنیا بھر سے بے شمار ٹیلنٹ کو ملک میں لانے کیلئے کوشاں ہے۔ ملک میں ہر حوالے سے حکومتی اور نجی شعبوں میں انوویشن اور ٹیکنالوجی کو اولین ترجیح ملی ہوئی ہے۔

اس پروگرام کیلئے جن افراد کو منتخب کیا جائے گا ان میں سیمنز اور چینی ٹیک گروپ ٹرمینس جیسے ملٹی نیشنل کمپنیز کے ساتھ ڈسٹرکٹ 2020 میں دفتر کی جگہ لیں گے جبکہ دبئی کا ڈی پی ورلڈ سمارٹ لاجسٹکس لینڈ سکیپ میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

مہرا کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی طرف سے بہت سی درخواستیں ہیں جو دبئی میں قائم کرنے کا سوچ رہی ہیں۔۔ ہم ان دلچسپوں کو دیکھتے ہیں جو لچکدار ہوں اور جن کو نئے دور کے تقاضوں کا علم یوا اور اس سے نمٹنے کیلئے عزائم ہوں۔

اے نیو سٹی :

یہ متحدہ عرب امارات کی وہ کاوش ہے جس میں ایک پورا شہر انوویشن اور جدیدت اور ٹیکنالوجی کا حب ہوگا۔ ڈسٹرکٹ 2020 میں پورا شہر ترقی کا گڑھ ہوگا۔

مہرا کا کہنا ہے کہ اس شہر کو شہری تجربہ گاہ کے طور پر سمجھا جائے گا جہاں کمپنیاں نئے آئیڈیاز اور نئی سوچ کی ترویج کیلئے اور اس پر عمل درآمد کیلئے کام کرے گی۔

ہمارے پاس ایک پورا محکمہ ہے جو صحیح ماحولیاتی نظام بنانے پر مرکوز ہے۔ یہ شعبہ ایک فہرست مرتب کرتا ہے کہ کون سی بڑی کمپنیاں ہیں جن کو ہم اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ 2020 کے تحت رئیل اسٹیٹ ایکسپو کی میزبانی کی مشکل میراث ہوگی۔ ہم رئیل اسٹیٹ کو مستقبل کے سمارٹ سٹی میں تبدیل کریں گے جس کا ڈیزائن انسانوں پر مرکوز ہے۔

ایکسپو کے بعد کی سرگرمیاں اہم ہیں اور ہم نے اس کیلئے دو ملین سکوئر فٹ جگہ بنائی ہے۔ یہاں سے انقلاب کی وہ سرگرمیاں شروع ہونگی جہاں سے پھر مستقبل میں کام کیلئے جدت کی نئی راہیں کھلیں گے۔ یہ سے نئے مواقع پیدا ہوں گے جو انسانی ترقی اور خوشحالی کو معراج بخشے گی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button