ٹپسمتحدہ عرب امارات

اب یو اے ای میں آپ ایک سیلفی کھینچ کر بینک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے، وہ بھی صرف پانچ منٹ میں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے رہائشی اور شہری اب اپنے گھر بیٹھے ہی سیلفی لے کر بینک اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں، اور وہ بھی صرف پانچ منٹ میں۔

ابوظہبی اسلامک بینک (اے ڈی آئی بی) نے ڈیجیٹل اکاوںٹ اوپننگ سروس فراہم کرنے کے لیے پیر کے روز متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے ساتھ  ایک معاہدہ طے کیا ہے۔ جس میں ایک موبائل ایپ کے ذریعے سیلفی لے کر بینک اکاؤنٹ کھولا جا سکے گا۔

اس سہولت سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے صارف کو اے ڈی آئی بی کی موبائل ایپ ڈاؤنلوڈ کرنی پڑے گی۔ یہ ایپ وزارت دفاع کے ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک ہے  جہاں سے صارف کی تصویر کے ذریعے تصدیق کی جائے گی۔

اس سروس کے آغاز کے ساتھ اے ڈی آئی بی یو اے ای کے فیشل ریکگنیشن سسٹم کو استعمال کر کے آسان طریقے سے بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کرنے والا پہلا بینک بن گیا ہے۔

چہرے کی شناخت کرنے والا نظام وزار دفاع کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جو کہ وزارت دفاع کے ڈیٹا بیس میں موجود افراد کی انکے آئی ڈی کارڈ، پاسپورٹ ارو چہرے کی  تصویر کی تصدیق کرتا ہے۔

اکاؤںٹ کھلوانے کا طریقہ کاردرج ذیل ہے:

  • اکاؤنٹ کھلوانےکے لیے شہریوں اور رہائشیوں کے لیے ابوظہبی اسلامک بینک کی موبائل ایپ ڈاؤنلوڈ کرنی ہوگی
  • ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اپنا رجسٹرڈ موبائل نمبر دیں، اس پر ایک پاسپورڈ بھیجا جائے گا
  • پھر اپنے اماراتی شناختی کو سامنے اور پچھلی طرف سے اسکین کریں
  • پھر اپنے پاسپورٹ کا پہلا صفحہ اسکین کریں، رہائشیوں کو ویزے والا صفحہ بھی اسکین کرنا پڑے گا
  • اس کے بعد اپنی سیلفی لیں، آپ کو دائیں اور بائیں جانب سے بھی سیلفی لینی ہوگی۔ پھر آپ کو تصویر کی فوری طور پر وزارت دفاع کے ڈیٹا بیس  سے تصدیق کی جائے گی
  • ملازمت کرنے والے افراد کو اپنی ملازمت سے متعلق کچھ معلومات درج کرنی ہوں گیں، اور ملازمت کے ثبوت کے لیے سیلری سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا ہوگا۔
  • اب آپ کو انتخاب کرنا ہوگا کہ آپ کونسا اکاؤنٹ کھلوانا چاہتے ہیں اور کارڈ پہ اپنا کیا نام چاہتے ہیں۔ اس کے بعد اپنا ای میل ایڈریس درج کریں، قریبی برانچ کا انتخاب کریں اور ٹرم اینڈ کنڈیشن سائن کریں۔
  • حتمی تصدیق ہو جانے پر بینک آپ کو ایک بار پھر تصدیق کے لیے او ٹی پی پاسپورڈ کا میسج کرے گا۔ یو آپ کا اکاؤنٹ پانچ منٹ میں کھل جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button