ٹپس

لیبر کورٹ میں ہونے والے کسی فیصلے کے خلاف اپیل کیسے کی جائے ؟

خلیج اردو
دبئی : ملازم اور آجر اب متحدہ عرب امارات میں لیبر کورٹ کی جانب سے کیے گئے کسی فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ یہ وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کی جانب سے اعلان کیے گئے کمیٹی کے ذریعے فیصلے کے خلاف شکایت کر سکتے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کے فیصلے کے خلاف ملازم یا آجر کو اپیل کا حق ہے۔ یہ کمیٹی شکایت کنندہ کی شکایت کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی شکایت کنندگان کو مخصوص چینل کے ذریعے شکایت کا حق دیتی ہے۔ ورک پرمٹ اور دیگر حوالے سے منسوخی کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

میں کیسے ایک فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا ہوں جو وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن نے جاری کیا ہو۔
موہری کی ویب سائیٹ www.mohre.gov.ae کے مطابق اس کیلیے مندرجہ زیل ہدایات ہیں۔
وزارتی فیصلہ تیس دنوں کا وقت دیتا ہے کہ آپ اپیل کریں۔ یہ اس دن سے شروع ہوتا ہے جس دن آپ کے خلاف فیصلہ آجائے۔ آپ اس کیلیے متعلقہ ڈاکومنٹس ساتھ لف کریں۔

پندرہ کاروباری دنوں میں فیصلہ ہوگا کہ آپ کی درخواست پر فیصلہ کیا جا سکے۔ اس کیلیے درخواست کنندہ www.mohre.gov.ae پر درخواست جمع کرائے گا۔ درخواست جمع کرانے کیلیے ویب سائیٹ پر اکاؤنٹ بنانا پڑے گا یا آپ 80060 پر کال بھی کر سکتے ہیں۔
کیسے آپ شکایت کریں گے ، زیل میں طریقہ کار درج ہے۔
وزارت کی ہاٹ لائن 80060 پر کال کریں۔
موہری کا سمارٹ اپلیکیشن ڈاؤلوڈ کرئں اور شکایت درج کریں۔
www.mohre.gov.ae پر جاکر ملازم کی شکایت کے آپشن پر کلک کریں۔

ایک بار جب آپ شکایت درج کرتے ہیں تو آپ کو قانونی ٹیم کی جانب سے 72 گھنٹوں میں رابطہ کیا جاتا ہے۔
آپ موہری سنٹر کی جانب سے دیئے گئے تفصیلی گائیڈلائن سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button