ٹپسمتحدہ عرب امارات

دبئی میں نئے سال کے موقعے پر آتش بازی کے مظاہرے سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس ٹریفک پلان اور قواعد و ضوابط پر عمل کریں

 

خلیج اردو آن لائن:

نئے سال کے آغاز کے موقعے پر دبئی کے برج خلیفہ پر کیا جانے والے آتش بازی کا مظاہرہ دنیا بھر میں مانا جاتا ہے۔ اس شو کو دیکھنے کے لیے اس سال بھی دبئی کے رہائشی پرجوش ہیں۔

اس خوشی میں شہریوں اور رہائشیوں کی باحفاظت شرکت کو یقینی بنانے کے لیے دبئی حکام کی جانب سے ایک جامع ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ تاکہ 31 دسمبر کے روز شہر بھر میں ٹریفک کا بھاؤ بھی برقرار رہے اور لوگ حفاظت کے ساتھ شو سے لطف اندوز ہو سکیں۔

ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں داخلے کے لیے کیو آر کوڈز ضروری ہوں گے:

برج خلیفہ پر ہونے والے آتش بازی اور لیزر شو کو دیکھنے کے لیے یو بائے عمار ایپ پر رجسٹریشن ضروری ہے۔

اس رجسٹریشن کے بعد آپ کو ایک کیو آر کوڈ جاری کیا جاتا ہے جس کی مدد سے آپ ڈاؤن ٹاؤن میں داخل ہو سکیں گے۔

دبئی ڈاؤن ٹاؤن میں 5 دروازوں سے داخل ہونے کی اجازت ہوگی اور شو دیکھنے کے مقام پر صرف وہی لوگ جا پائیں گے جن کے پاس کیو آر کوڈز موجود ہوں گے۔

کیو آر کوڈ مختلف رنگوں پر مشتمل ہوں گے۔ جیسا کہ ہلکے نیلے رنگ کا کیو آر کوڈ ہوٹلوں اور کھانے پینے کے دیگر مقامات پر جانے کے لیے ہوگا۔ گہرے سرخ رنگ کے کیو آر کوڈ کے حامل افراد دبئی اوپیرا میں جا سکیں گے۔ جبکہ کالے رنگ کے کیو آر کوڈ کے حامل افراد شیخ محمد بن راشد بولے وارڈ پر شو دیکھنے کے عوامی مقام پر جا سکیں گے۔

 آر ٹی اے کی جانب سے درج ذیل ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے:

31 دسمبر کے روز شام 4 بجے ال آسائیل اسٹریٹ بند کر دی جائے گی اور صرف بسوں اورایمرجنسی گاڑیوں کے کھولی جائے گی۔ اس کے علاوہ 31 دسبمر کو شام 4 بجے محمد بن راشد بولے وارڈ اور فنانشل سنٹر روڈ کے اوپری حصے کو بند کر دیا جائےگا۔

جبکہ فنانشل سنٹر روڈ کے اوپری حصے کو رات 9 بجے بند کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ 31 دسمبر ہی کے روز مستقبل روڈ کو شام 6 بجے دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور بزنس سے آہستہ آہستہ بند کرنا شروع کر دیا جائے گا۔

السکوک اسٹریٹ کو رات 8 بجے بند کردیا جائے گا۔

جمیرہ میں دبئی واٹر کینال، الصفا، اور بزنس بے پر لگی برقی سیڑھیوں کو بھی بند کر دیا جائے گا۔

مزید برآں، حکام کی جانب سے کار سواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سڑکیں بند ہونے اور رش کا باعث بننے بچنے کے لیے اپنے ٹرپ کا آغاز جلد کریں۔

عوامی بسوں کے استعمال کی ہدایت:

حکام کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس روز سفر کے لیے عوامی بسوں کا استعمال کریں۔ آر ٹی اے کی جانب سے سیاحوں کو ایونٹ ونیو سے میٹرو اسٹیشن تک پہنچانے کے لیے 200 بسوں کا مفت بندوبست کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ GDRFA کی پارکنگ لاٹس میں ٹیکسی پارکنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

مزید برآں، ڈرائیورز کو سڑکوں کے بند ہونے کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے اسمارٹ سکرینوں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

دبئی میٹرو:

دبئی میٹرو کا برج خلیفہ یا دبئی مال اسٹیشن جمعرات کے روز  شام 5 بجے بند کردیا جائے گا۔ اور اگلے دن صبح 6 بجے کھولا جائے گا۔

متبادل کے طور پر فنانشل سنٹر یا بزنس بے میٹرو اسٹیشن استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دبئی میٹرو کی ریڈ لائن سروس جعمرات کے روز صبح 5 بجے سے دو جنوری کو دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گی۔ جبکہ گرین لائن جمعرات کو صبح 5 بجے اپنی سروس کا آغاز کرے گی جو ہفتے کے روز 1 بجے تک چلے گی۔

اور دبئی آر ٹی اے  کے کنٹرول سنٹر اور البرشا میں قائم دبئی انٹیلیجنٹ ٹریفک سسٹم سنٹر کے ذریعے پبلک ٹرانسپورٹ کی سیفٹی کو یقینی بنایا اور ٹریفک کو کنٹرول کیا جائے گا۔

فیملیز کے لیے شو دیکھنے کا مقام:

محمد بن راشد بولے وارڈ پر فیملیز کے لیے آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے بہترین مقام ہوگا۔ اور تمام مہمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، جیسا کہ ماسک پہننا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا وغیرہ۔

آتش بازی کا مظاہرہ آن لائن بھی دیکھا جا سکتا ہے:

جو افراد اپنے گھروں سے آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنا چاہتے ہیں وہ اس www.mydubainewyear.com ویب سائٹ پر آن لائن شو دیکھ سکتے ہیں۔

اسکے علاوہ آپ #BurjWishes2021 کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کر سکتے ہیں جن میں منتخب کردہ پیغامات کو برج خلیفہ پر روشن کیا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button