ٹپس

اگر آپ نے متحدہ عرب امارات میں کسی بھی طرح کی کورونا وائرس سے متعلق خلاف ورزی کی ہے تو کیسے معلوم ہو گا ؟

خلیج اردو
04 فروری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات وہ ملک ہے جس نے عالمی سطح پر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بہترین اقدامات سے متعلق ممالک میں خود کو سرفہرست رکھا ہے۔ ملک میں کورونا کے خلاف جنگ کے آغاز سے ہی قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم ایسا ہو سکتا ہے کہ بے دھیانی میں آپ نے کورونا وائرس سے متعلق کسی طرح کی خلاف ورزی کی ہے اور اگر آپ نے کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے تو اس کا پتہ لگانے کا درجہ درج ذیل ہے۔

حکام کی جانب سے وضع کیے گئے ایس او پیز میں لوگوں کی رہنمائی کیلئے بہت کچھ ہے۔ عائد کی گئی مختلف پابندیوں میں سماجی فاصلہ رکھنا ، ماسک پہننا ، خود کو آئیسولیٹ کرنا ، شک کی بنا پر کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرانا جیسے عوامل شامل ہیں۔ گلف نیوز کے ایک صارف نے گلف نیوز سے پوچھا ہے کہ یہ کیسے معلوم کروں گا کہ میری آئی ڈی پر کورونا کی خلاف ورزی کی وجہ سے کوئی جرمانہ تو نہیں۔ کیونکہ ممکن ہے کہ مجھے اس سے متعلق کوئی پیغام نہ ملا ہو یا مجھے میسج ملا ہو اور میں نے نظر انداز کیا ہو۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے استٖغاثہ عامہ کی ہیلپ لائن 80099999 اور ابوظبہی پولیس کا سمارٹ اپلیکیشن موجود ہے جس سے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آپ کی آئی ڈی پر کوئی کورونا کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی اور اس میں خاص بات یہ ہے کہ اس کیلئے آپ کا ابوظبہی کا رہائشی ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر یہ دیکھنا ہو کہ آپ پر کوئی جرمانہ تو نہیں ہوا ، اس کیلئے ابوظبہی پولیس اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرکے اس میں رجسٹریشن کرائی جائے۔ آپ فائن انکوائرئ اور پھر انکوائر امراٹس آئی ڈی میں جائیں گے جہاں اپنی آئی ڈی انٹر کرکے آپ جان پائیں گے کہ آپ پر کورونا کے حوالے سے کوئی جرمانہ ہے یا نہیں۔

دبئی پولیس کسٹمر ہیلپ لائن 901 پر آپ دبئی پولیس سمارٹ اپلیکیشن استعمال کرکے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔ اس اپلیکشن کو متحدہ عرب امارات بھر میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔اپلیکشن ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد فائن پیمنٹ آپشن سلیکٹ کیجئے۔ اپنے فائن کے بارے میں معلوم کرکے جرمانہ کا سال 2020 منتخب کیجئے اور ٹکٹ نمبر کی جگہ اپنا اماراتی آئی ڈی کارڈ نمبر ڈالیے۔ اپلیکیشن سے آپ کو معلوم پڑ جائے گا کہ آپ پر کورونا سے متعلق کوئی خلاف ورزیاں ہیں یا نہیں۔

اس فہرست سے متعلق مزید جاننے کیلئے دیئے گئے لنک پر جاکر دیکھا جا سکتا ہے۔ Read the list of fines here: https://gulfnews.com/1.1600078428656
اور اگر کورونا وائرس سے متعلق کسی بھی شک و شبہات یا کسی بھی خلاف ورزی بارے جاننا ہے تو اس کیلئے https://gulfnews.com/1.1593936867222 پر جاکر دیکھا جا سکتا ہے۔

[ad id=”17248″]

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button