ٹپس

دبئی کیلئے متعدد بار انٹری دینے والا ویزہ کیسے حاصل کیا جائے؟ درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار یہاں پڑھ لیجئے

خلیج اردو
17 نومبر 2021
دبئی : دبئی میں حکام نے ملٹی نیشنل کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے 5 سال کا ایسا انٹری ویزا جاری کرنا شروع کر دیا ہے جس میں ویزہ ہولڈر متعدد بار داخل ہو سکتا ہے۔

دبئی کی ویب سائیٹ جو سیاحت سے متعلق ہے، کا کہنا ہے کہ اس ویزے کا اطلاق کاروباری اور تفریحی سفر کیلئے ہوتا ہے۔ پروگرام کا مقصد کمپنیوں کیلئے ممکن بنائے گا کہ وہ عالمی کاروباری افراد کو دبئی لے آئیں۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز جی ڈی آر ایف اے دبئی نے کہا ہے مذکورہ ویزوں کے اجراء کا عمل مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے۔

یہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ملازمین کو متحدہ عرب امارات میں 90 دنوں تک آنے اور قیام کرنے کی اجازت دیتا ہے اس میں مزید 90 دن کی توسیع کا اختیار بھی شامل ہے۔

اگر ملٹی پل ویزہ رکھنے والا دبئی میں آئے گا اور وہ 90 دن گزارنے کے بعد یہاں مزید قیام کرنا چاہے گا تو دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق وہ ایسا کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

جن کمپنیوں کو اپنے ملازمین کیلئے اس ویزے کے اجراء میں دلچسپی ہو ، انہیں ایک فارم پر کرنا ہوگا۔ ایک بار جب فارم آن لائن جمع ہو جاتا ہے تو 1 سے 3 کاروباری دن کے اندر اس کی تصدیق ہو جاتی ہے۔

جب حکام کی جانب سے کمپنی کو اجازت دی جائے گی تو اس کیلئے انہیں ایک تصدیقی ای میل اور کمپنی کے ملازمین کیلئے ویزہ درخواست کا فارم موصول ہوگا۔

درج ذیل میں وہ تفصیلات ہیں جن کو فارم پر درج کرنے کی ضرورت ہوگی۔

دبئی امیگریشن اسٹیبلشمنٹ نمبر (اگر آپ کے پاس یہ نمبر نہیں ہے تو 00000 درج کیجئے) ، کمپنی کا نام ، کمپنی کی تاریخ ( کب سے کاروبار میں ہیں وغیرہ ) ، کمپنی کے دفاتر کی تعداد ،کمپنی کے نمائندے کی تفصیلات ، مکمل نام ، ای میل اڈریس اور فون نمبر کی تفصیلات فارم میں درج کر سکتے ہیں۔

یہ فارم www.dubaimultiyear.com پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button