ٹپسمتحدہ عرب امارات

دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں کی آن لائن ادائیگی کا طریقہ

خلیج اردو آن لائن:
اگر آپ پر امارات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے تو اس کی ادائیگی آپ کے لیے ضروری ہے۔ بصورت دیگر آپ کے ڈرائیونگ لائسنس کی معیاد ختم ہونے پر نیا لائسنس تب تک جاری نہیں کیا جائے گا جب تک آپ اپنے اوپر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث عائد جرمانے ادا نہیں کر دیتے۔

حکومت نے جرمانوں کی ادائیگی کے لیے بہت ساری سہولیات فراہم کر رکھی ہیں، جیسا کہ بینک وغیرہ، لیکن اگر آپ ان جرمانوں کی ادائیگی آن لائن کرنا چاہتے ہیں تو ذیل میں جرمانوں کی آئن لائن ادائیگی کا طریقہ کار تفصیل سے بتایا گیا ہے:
1۔  جرمانے کی ادائیگی آئن لائن کرنے لیے سب سے پہلے آر ٹی اے کی ویب سائٹ پر یا درج ذیل لنک پر جائیں
https://traffic.rta.ae/trfesrv/public_resources/revamp/common/public_request_service_info.do?entityId=-1&serviceCode=301&CSRFa1f4qy=18k4f60k7lf8c

 

لنک پر جانے کے بعد اپنی گاڑی کا نمبر یا لائسنس نمبر دی گئی جگہ میں لکھیں اور اسی صفحے کے آخر میں دیا گیا verification code لکھیں اور اپنے اوپر لگائے گے جرمانوں کی تفصیل  کے لیے سرچ کریں۔

 

2۔ جرمانوں کی تصیل سرچ کرنے بعد آپ کے سامنے ایک صفحہ کھلے گا جس میں آپ پر عائد جرمانوں کی فہرست سامنے آجائے گی۔ جس میں سے آپشن دی گئی ہے کہ آپ ایک ساتھ سب جرمانے ادا کر سکتے ہیں یا ان میں سے کوئی ایک جو آپ ادا کرنا چاہیں۔  اس کے بعد جاری رکھنے کے بٹن (continue)  پر کلک کریں

 

3۔ درج بالا عمل کے بعد آپ سے سے آپکا ٹریفک فائل نمبر اور پیدائش کا سال درج کرنے کا پوچھا جائے گا۔ ٹریفک فائل نمبر آپ کے گاڑی کے لائسنس رجسٹریشن کارڈ پر ٹی سی نمبر کے نیچے دیا گیا ہوتا ہے۔ مطلوبہ معلومات درج کرنے کے بعد confirm  کے بٹن پر کلک کریں۔ یاد رہے کہ یہ معلومات دینے کے مقصد یہ ثابت کرنا ہوتا کہ آپ ہی گاڑی کے مالک ہیں۔

 

4۔ چوتھے مرحلےمیں آپ کے سامنے ان فیسوں کی تفصیل ظاہر ہو گی جو آپ ادا کرنے جا رہے ہیں۔ اس کو غور سے پڑھیں معلومات درست ہونے کی صورت میں اس صفحے پر دائیں جانب نچلے کونے میں E-Payment کی آپشن دی گئی ہوگی، اس پر کلک کریں  اور پھر Pay   بٹن پر کلک کردیں۔

 

5۔ پانچویں مرحلےمیں آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کس کارڈ کے ذریعے رقم ادا کرنا چاہتے ہیں۔ یعنی آپ ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ یا دیگر میں سے کس کے ذریعے رقم ادا کرنا چاہتے ہیں۔ آپ اپنے پاس موجود کارڈ کی آپشن کا انتخاب کریں اور Pay   بٹن پر کلک کریں۔ جو آپ کو Dubai Pay کے صفحے پر لے جائے گا۔

 

6۔ چھٹے مرحلےمیں آپ اپنے سامنے کھلے ہوئے پیج میں رقم کی ادئیگی کی تفصیلات درج کرنے کے بعد pay  بٹن پر کلک کریں گے۔  پھر رقم کی ادائیگی کے لیے منتخب کردہ طریقہ کار کے مطابق آپ کا بینک آپ سے میسج یا ایمیل میں کوئی سکیورٹی کوڈ بھیج کر یا کسی اور طریقے سے اس ٹرانزیکشن کی تصدیق کرے گا۔ وہ کوڈ آپ کو مطلوبہ جگہ پر درج کرنا ہوگا۔ اور Submit کے بٹن پر کلک کریں گے۔

 

7۔ کامیابی سے جرمانہ ادا ہونے کی صورت میں ایک نیا صفحہ آپ کی سکرین پر کھلے گا جس میں جرمانہ کامیابی سے ادا ہونے کے بارے میں بتایا جائے گا۔ اس ادائیگی کا ایک ریفرنس نمبر بھی اسی صفحے پر دیا گیا ہوگا جو آپ محفوظ کر لیں گے۔ تاکہ مسستقبل میں کسی  پریشانی کی صورت میں کام آ سکے۔

 

نوٹ: یہ ایک پرانا مضمون ہے جو ہم اپنے قائرین کے لیے دوبارہ شائع کر رہے ہیں درج بالا معلومات میں کسی تبدیلی کی صورت میں برائے مہربانی پیشگی معذرت قبول کریں اور ادارے کی تصحیح کرنے پر ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button