ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے بعد بھی اگر الہسن ایپ اسٹیٹس تبدیل نہیں ہوا تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین کی مہم زور شور سے جاری ہے۔ اور جن افراد نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں ہیں انکی موبائل میں انسٹال حکومتی ایپ پر انکا اسٹٰیٹس تبدیل ہوجاتا ہے۔
اس اسٹیٹس کی تبدیلی کے بعد ویکسین لگوانے چکنے والے افراد یو اے ای میں متعدد فوائد حاصل کر سکتےہیں۔ جیسا کہ ابوظہبی میں داخلے کے وقت کورونا پی سی آر ٹیسٹ نہیں کروانا پڑے گا وغیرہ۔

الہسن ایپ پر اسٹیٹس کیسے تبدیل ہوتا ہے؟
ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکنے والے افراد کی ایپ پر درج ذیل سائن میں سے کوئی ایک سائن ظاہر ہوگا:

  • نیشنل ویکسینیشن پروگرام کے دوران ویکسین لگوانے والے رضاکاروں کی ایپ پر گولڈ اسٹار ظاہر ہوگا۔
  • جبکہ ویکسین مہم کے دوران ویکسین لگوانے کے والوں کی ایپ پر E کا نشان ظاہر ہوگا۔

لیکن اگر ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے بعد آپ کی الہسن ایپ پر درج بالا میں سے کوئی بھی سائن ظاہر نہیں ہو رہا تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟
الہسن ایپ پر ویکسین کا سائن درج ذٰیل طریقے سے حاصل کیا جا سکتا ہے:
17 جنوری کو ابوظہبی کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے کچھ گائیڈ لائن جاری کی گئی تھیں۔ ان گائیڈ لائنز کے مطابق آپ کی الہسن ایپ پر ویکسین کے یہ سائن صرف اسی صورت میں ظاہر ہوں گے اگر آپ ویکسین لگوانے کے بعد بھی ہر ہفتے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروا رہیں۔

لہذا اپنی ایپ پر ویکسین کا گولڈ اسٹار یا ای سائن برقرار رکھنے کے لیے ویکسین لگوانے بعد بھی آپ کو ہر ہفتے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور یہ سائن ایک ہفتے تک کے لیے ظاہر ہوتا ہے۔ اور اگلے ہفتے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔

30جنوری کور ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے بھی درج بالا ہدایات جاری کی گئ تھیں۔ تاہم اس میں بتایا گیا تھا کہ اگر آپ کو بار بار ابوظہبی امارات میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی تو پھر الہسن ایپ پر اس اسٹیٹس کو برقرار رکھنا لازمی نہیں ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button