ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا نیا لیبر قانون: نوجوان کیسے ملازمت حاصل کرسکتے ہیں؟

خٰلیج اردو 18 نومبر 2021

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کا نیا لیبر قانون 15 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کو انکے حقوق یقینی بناتے ہوئے ملازمت کا اختیار دیتا ہے۔پیر کو جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق 15 سال یا اس سے زائد کے عمر کے نوجوانوں کو اپنے سرپرست سے تحریری اجازت نامے اور میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے بعد ملازمت کرنے کی اجازت دی جائیگی۔

 

 

لیبر قانون میں نوجوانوں کی ملازمت کے حوالے سے نئی ترامیم ستمبر میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عارضی ورک ویزا کے بعد سامنے آئی۔ان ترامیم کے تحت 15 سال کی عمر سے زائد کے نوجوان اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم ملازمت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔جن شعبوں میں ان نوجوانوں کی ملازمت پر پابندی ہوگی اس حوالے سے جلد ریگولیشنز جاری کی جائیں گی۔

 

نئے قانون کے مطابق نوجوان درج ذیل شرائط کے مطابق مختلف شعبوں میں کام کر سکتے ہیں:دن میں چھ گھنٹے سے زائد کام کی اجازت نہیں ہوگی۔15 سال اور اس سے زائد عمر کے نوجوانوں کو کام کے دوران ایک گھنٹے کا وقفہ دیا جائے گا۔
شام 7 بجے سے صبح سات بجے تک یہ نوجوان کسی بھی شفٹ میں کام نہیں کرینگے۔
اوورٹائم اور ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران کام کرنے کی ممانعت ہوگی۔یہ نوجوان کوئی بھی ایسی ملازمتیں نہیں کرسکیں گے جس میں ان کی صحت کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو۔

SOURCE:KHALEEJTIMES

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button