ٹپسمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی: دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں کی شناخت کرنے والا خود کار ںظام آج سے کام شروع کر دے گا

خلیج اردو آن  لائن:
ابوظہبی میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں اور موبائل فون استعمال کرنے والوں کی شناخت کرنے والا ریڈار سسٹم آج سے کام شروع کر دے گا۔
یہ سسٹم مصنوعی ذہانت پر مشتمل ہوگا اور بغیر سیٹ بیلٹ باندھے اور موبائل کا استعمال کرکے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا خود کار طریقے سے پتہ لگائے گا اورپھر اس خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے ڈرائیوروں کو ایک ایس ایم ایس بھیج کر انہیں مطلع بھی کرے گا۔

یہ خودکار نظام ابوظہبی کی ڈیجٹیل اتھارٹی کی جانب سے ابوظہبی پولیس کا ساتھ مل کر متعارف کروایا گیا ہے۔ اور اس نظام کا نام وہیلکولر اٹینشن اینڈ سیفٹی ٹریکر (وی اے ایس ٹی) رکھا گیا ہے۔
اس نظام کو متعارف کروانے کا مقصد ٹریفک حادثات کو کم کرنا اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟
ابوظہبی پولیس کی جانب سے ایک ریڈار نصب کیا گیا ہے جو  مصنوعی ذہانت پر مبنی کیمروں کی مدد سے ہائی ریزولیشن تصاویر لے سکتا ہے۔ جس کے بعد یہ نظام ان تصاویر کا تجزیہ کرتا ہے اور فوری طور پر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور دوران ڈرائیونگ فون سننے جیسے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

خلاف ورزی کی نشاندہی کے فوری بعد اس ڈرائیور کو میسج بھیج دیتا ہے جس میں اسے مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کسی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا لہذ اس سے باز رہے۔
ابوظہبی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مکتوم علی ال شریفی نے بتایا کہ یہ نظام پانچ مراحل میں نافذ کیا گیا ہے۔
ان مراحل میں کیمرے، امیج رویو موڈیول، ایس ایم ایس نوٹفکیشن، پرفارمنس ڈیش بورڈ، اور ماڈل رٹینگ شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس نظام کی تشکیل میں اے ڈی ڈی اے ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین نے ابوظہبی پولیس کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ اور ابوظہبی پولیس کا مقصد روڈ سیفٹی میں اضافہ کرنا ہے۔

اس کے علاوہ ابوظہبی میں روڈ سیفٹی کو بڑھانے اور ٹریفک کا بھاؤ برقرار رکھنے کے لیے  کئی اور اقدامات اٹھائے جار رہے ہیں۔
جیسا کہ درب سسٹم یا ابوظہبی ٹول گیٹ سسٹؐم جو کل یعنی 2 جنوری سے لانچ کیا جائے گا۔
درب سے سسٹم سے متعلق ابوظہبی حکام نے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ کل تک درب سسٹم کے لیے رجسٹر کروا لیں ورنہ انہیں جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹول گیٹ سسٹؐم کے لیے رجسٹریشن کروانے کا طریقہ درج ذیل ہے:

  • رجسٹریشن کے لیے سب سے پہلے درب سسٹم کی ویب سائٹ darb.itc.gov.ae یا موبائل ایپ پر جائیں
  • ہر گاڑی کی رجسٹریشن کی فیس 100 درہم ہے جس میں 50 درہم آپ کے اکاؤنٹ میں ڈال دیے جاتے ہیں
  • یہ فیس ابوظہبی شہر کی طرف آنے والے 4 پلوں پر سے گزرنے کے لیے کاٹی جائے گی۔
  • ہفتے سے جمعرات کے دوران رش کے اوقات کار میں صبح 7 سے 9 شام 5 سے 7 بجے درمیان ان ٹول گیٹس سے گزرنے پر 4 درہم فیس وصول کی جائے گی۔ اور ایک دن کی زیادہ سے زیادہ فیس 16 درہم ہے۔
  • رش کے اوقات کے علاوہ کسی دوسرے وقت میں، جمعے کے روز اور سرکاری چھٹیوں کے درمیان کوئی فیس نہیٰں وصول کی جائے گی۔
  • گاڑی کی اسکرین پر ٹول گیٹ کا اسٹیکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی
  • ایک ماہ میں ایک گاڑی کے لیے زیادہ سے زیادہ 200 درہم فیس وصول کی جائے گی، اور دوسری اورتیسری گاڑی کے لے بلترتیب 150 اور 100 درہم فیس لاگو ہوگی۔
  • کمپنیوں کو باقاعدگی سے ٹیرف فیس ادا کرنی ہوگی۔
  • ضعیف شہری، ریٹائرڈ شہری، کم آمدنی والے خاندان، معذور افراد ٹول کی فیس کی معافی کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
  • ٹول سسٹم کے ساتھ غیر رجسٹر گاڑی پر 400 درہم جرمانہ عائد کیاجائے گا۔
  • اکاؤنٹ میں بیلنس کم ہونے کی وجہ سے 50 درہم کا جرمانہ عائد ہوگا۔
  • ٹول فیس سے بچنے کے لیے گاڑٰی کی نمبر پلیٹ میں کسی قسم کی ترمیم کی صورت مٰں 10 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا
  • ٹول گیٹ یا کسی الیکٹرونک ڈیوائس کو نقصان پہنچانے کی صورت میں 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا

Source: Gulf News, Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button