ٹپس

متحدہ عرب امارات میں رمضان 2022 : وہ اوقات کار جن کی تبدیلی کے بارے میں آپ کو لازمی جاننا چاہیئے، مکمل پڑھیں

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا تقدس بحال رکھتے ہوئے حکام کی جانب سے بہت سے حوالوں سے نرمی کی گئی ہے۔ کام کے اوقات میں کمی سے لے کر ، اسکول کے وقت کی تبدیلی اور پارکنگ کے اوقات سمیت کافی تبدیلیاں نظر آرہی ہیں۔

اگر ایک طرف ہزاروں عبادت گزار نماز کیلئے مساجد کا رخ کررہے ہیں تو دوسری طرف منافع کمانے والوں نے بھی اس مقدس مہینے میں صارفین پر مہربانی کی ہے اور 90 فیصد تک کے ڈسکاونٹ کا اعلان کیا ہے۔

ذیل میں آپ کے پاس ملک میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی تفصیلات ہیں جن کے بارے میں جاننا آپ کیلئے لازم ہے۔

کام کے اوقات :
مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کیلئے رمضان میں کام کے اوقات کو کم کیا گیا ہے۔

سرکاری سیکٹر کیلئے آسانیاں :
متحدہ عرب امارات کے سرکاری ملازمین پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک کام کرتے ہیں۔ جمعہ کے دن کام کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوتے ہیں۔

ام القوین میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ مقدس مہینے کے دوران سرکاری ملازمین کے لیے جمعہ کو اضافی چھٹی ہوگی جبکہ ہم جانتے ہیں کہ شارجہ نے اس سال کے آغاز میں تین روزہ ویک اینڈ کا نفاذ کیا ہے۔

پرائیویٹ سیکٹر کیلئے اوقات :

پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے روزانہ کام کے اوقات میں دو گھنٹے کی نرمی کردی گئی ہے۔ حکام نے متعلقہ اداروں کو اس حساب سے شفٹوں کی ترتیب کی ہدایت کی ہے۔

اسکول کی ٹائمنگ :
حکام نے ہدایت کی ہے کہ اکیڈمک دن کا دورانیہ پانچ گھنٹوں سے زیادہ نہیں ہونا چاہیئے۔ اس کو جمعہ کے دن مزید کم کیا گیا ہے۔ حکام نے اسکولوں سے کہا ہے کہ وہ ہوم ورک اور اسائمنٹس کو کم رکھیں۔

پیڈ پارکنگ :
ابوظہبی: مواقف پارکنگ فیس ہفتہ سے جمعرات صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک لاگو ہوتی ہے۔ جمعہ اور عوامی تعطیلات پر پارکنگ مفت ہے۔

دبئی: پارکنگ فیس صبح 8 بجے سے شام 6 بجے اور رات 8 بجے سے 12 آدھی رات، پیر تا ہفتہ جبکہ اتوار کو پارکنگ مفت ہے۔ کثیرالمنزلہ پارکنگ 24/7 پیڈ سروس کے طور پر کام کرے گی۔

شارجہ: صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک پارکنگ ایک ادا شدہ سروس ہے۔ نماز تراویح کے دوران مساجد کے ارد گرد مفت ہے۔ جمعہ اور تعطیلات پر، زیادہ تر علاقوں میں پارکنگ مفت ہے۔

ریسٹورنگ اور کیفے :
بہت سے ریستوران دن بھر کھلے رہتے ہیں۔ یہاں تک کہ رمضان کے افطار کے وقت بھی کھلے رہتے ہیں۔ دبئی میں کھانے پینے والوں کو دن کے وقت کھانا پیش کرنے کے لیے کسی پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ کی مرضی ہے کہ آیا روزے کے اوقات میں کھانے کے ایریا کو بند کیا جائے یا نہیں۔ وہ افطار کے لیے خصوصی کھانے اور بوفے کا اہتمام کرتے ہیں۔

مختلف مالز رمضان بازار :
مقدس مہینے کے دوران خریداری کے مقامات میں توسیع شدہ گھنٹوں تک کھلے رہتے ہیں اور ملک بھر میں رات کے بازار لگ جاتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں بڑے ریٹیلرز ہزاروں مصنوعات پر 90 فیصد تک کی زبردست چھوٹ پیش کرتے ہیں۔

پارکنگ :

دبئی میں مختلف سرکاری پارک جیسے موشرف ، الصافہ اور الممزار رات دس بجے تک کھلے رہتے ہیں۔ رہائشی پارک ، سکوائرز اور جھیل رات ایک بجے تک کھلے رہتے ہیں۔

شارجہ میں پارک رات کے بارہ بجے تک کھلے رہتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button