ٹپسمتحدہ عرب امارات

 دبئی آر ٹی اے : آٹومیٹک گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنسوں کو مینوئل گاڑیوں کے لائسنسوں میں تبدیل کروایا جا سکتا ہے؟

خلیج اردو آن لائن:
دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک ایسے اقدام کا آغاز کیا گیا ہے کہ جس کے تحت آٹو میٹک گاڑیوں کے ڈرائیور لائسنس کے حامل افراد اپنے لائسنسوں کو مینوئل گاڑیوں لائسنس میں تبدیل کروا پائیں گے۔

آر ٹی کی لائسنسنگ ایجنسی میں ڈرائیورز لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جمال السدا کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” آٹو میٹک ٹرانسمیشن کیٹگری میں لائٹ وہیکل گاڑی کے ڈرائیونگ لائسنس کے حامل افراد آٹو میٹک ٹرانسمیشن لائسنس کو مینوئل ٹرانسمیشن میں تبدیل کروانے کے لیے اپلائی کر سکیں گے”۔

انہوں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "درخواست دہندگان کے بغیر آر ٹی اے میں ٹریننگ حاصل کیے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اور یہ ٹیسٹ  ڈرائیونگ میں مہارت سے متعلق نہیں ہوگا بلکہ اس کا فوکس مینوئل گیئر سسٹم کو ہینڈل کرنے پر ہوگا۔ اور ٹیسٹ میں ناکام ہونے کی صورت میں درخواست دہندہ کو اس کی کمزوریوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور بتایا جائے گاکہ وہ کیسے اپنی ان کمزوریوں کو دور کر کے دوبارہ درخواست دے سکتا ہے”۔

السدا نے مینوئل گیئر سسٹم کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ "مینوئل ٹرانسمیشن سے نمٹنے کے لیے خاص قسم کی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیساکہ گیئر تبدیل کرتے ہوئے توجہ سڑک پر مرکوز رکھنا، بغیر توجہ ہٹائے گیئر تبدیل کرنا اور دوران ڈرائیونگ آسانی سے گیئر تبدیل کرنا۔ اور مینوئل گاڑیاں چلانے والوں کے لیے یہ ایک آسان بات ہے۔ وہ آٹو میٹک گاڑی کو آسانی سے چلا سکتے ہیں کیونکہ آٹومیٹک گیئر والی گاڑی میں دوران ڈرائیونگ کچھ کرنا نہیں پڑتا”۔

انہوں نے بتایا کہ "آر ٹی اے ڈرائیوروں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کیونکہ اس کا تعلق روڈ سیفٹی اور سیکیورٹی سے۔ اور ایسے اقدامات آر ٹی اے کے اس ویژن کو حقیقت کا روپ دیتے ہیں”۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button