ٹپسمتحدہ عرب امارات

دبئی میٹرو کے مختلف قوانین اور انکی خلاف ورزی پر جرمانوں کی فہرست

برائے مہربانی ان قوانین پر عمل کریں یہ قوانین آپ کے ساتھ دوسرے مسافروں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ہیں۔

 

خلیج اردو آن لائن: اگر دبئی میں نئے ہیں اور روزانہ سفر کے لیے ٹرین کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے جاننا ضروری ہے کہ دبئی میٹرو اسٹیشن میں آپ کا برتاؤ کیسا ہونا چاہیے اور دبئی میٹرو میں مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

آپ کی معلومات کے لیے دبئی میٹرو کے مختلف قوانین اور انکی خلاف ورزی پر جرمانو کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔

یہ معلومات روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے دبئی میٹرو کے مختلفس قوانین اور انکی خلاف ورزی پر ہونے والے جرمانوں کے حوالے سے جاری کردہ معلومات سے لی گئی ہے۔

مختلف خلاف ورزیوں اور انکی مد میں ہونے والے جرمانے کی فہرست درج ذٰیل ہے:

1۔ اگر آپ نیچے دی گئی خلاف ورزیوں میں سے کسی ایک مرتکب ہوتےہیں تو آپ کو 100 درہم جرمانہ کیا جائے گا:

  • کسی بھی طریقے سے دوسرے مسافروں کے آرام میں خلل ڈالنے صورت میں
  • ممنوعہ کیبنز اور مخصوص افراد کے لیے مختص سیٹوں پر بیٹھنے کی صورت میں
  • سیٹوں کے اوپر اپنے پاؤں رکھنے کی صورت میں
  • ٹرین اور دیگر ممنوعہ جگہوں پر کھانے پینے کی صورت میں
  • نامناسب طریقے سے کسی بھی قسم کی لفٹ استعمال کرنے کی صورت میں
  • کسی بھی سرکاری گاڑی یا عمارت پر چھلانگیں لگانے یا چڑھنے کی صورت میں
  • سرکاری گاڑیوں اور عمارتوں کے استعمال کے دوران آر ٹٰی اے کی جانب سے بتائی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں
  • سرکاری ٹرانسپورٹ کے ممنوعہ حصوں میں جانےکی صورت میں
  • چلتی گاڑی کا دروازہ کھلولنے، اس سے اترنے یا اس پہ چڑھنے کی صورت میں
  • نابینا لوگوں کے گائیڈ کتوں کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کسی بھی قسم کے جانور لے کر چڑھنے کی صورت میں
  • دوسرے مسافروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والی اشیاء کے استعمال کی صورت میں
  • پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کے کھڑا ہونے کے لیے ممنوعہ جگہ پر کھڑے ہونے کی صورت میں
  • میٹرو استعمال کرنے والوں کے لیے مخصوص جگہ پر 24 گھنٹے سے زیادہ عرصے کےلیے گاڑی پار کرنے کی صورت میں

1۔ اگر آپ نیچے دی گئی خلاف ورزیوں میں سے کسی ایک مرتکب ہوتےہیں تو آپ کو 200 درہم جرمانہ کیا جائے گا:

  • نقلی ٹکٹ پر سفر کرنے کی صورت میں
  • کسی دوسرے کا ٹریول کارڈ استعمال کرنے کی صورت میں
  • آر ٹی اے کے انسپکٹرز اور دیگر اہلکاروں کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں
  • نقلی یا ختم ہوچکے نول کارڈ کے استعمال کی صورت میں
  • آر ٹی اے کی اجازت کے بغیر نول کارڈ فروخت کرنے کی صورت میں
  • پبلک ٹرانسپورٹ اور عمارت میں تھوکنے یا کوڑا کرکٹ پھینکنے کی صورت میں
  • پبلک ٹرانپسورٹ یا اس کی عمارت وغیرہ میں اسموکنگ کرنے کی صورت میں
  • کسی بھی عوامی ٹرانسپورٹ میں شراب لیجانے کی صورت میں
  • پبلک ٹرانسپورٹ میں کسی بھی قسم اشیاء بیچنے یا ان کی تشہیر کرنے کی صورت میں
  • چلتی گاڑی کے دوران گاڑی کے ڈرائیور کی توجہ بٹانے کی صورت میں یا کوئی ایسا عمل کرنے کی صورت میں جس سے ڈرائیور کی توجہ سڑک سے ہٹ جائے

3۔ میٹرو استعمال کرنے والوں کے لیے مخصوص پارکنگ میں 48 گھنٹے سے زیادہ گاڑی پارک کرنے کی صورت میں 250 درہم جرمانہ ہوگا۔

4۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی انتظار گاہ یا کسی اور جگہ پر سونے کی صورت میں 300 درہم جرمانہ ہوگا۔

5۔ ذیل میں دی گئی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہونے کی صورت میں 500 درہم جرمانہ ہوگا

  • نقلی یا جعلی نول کارڈ یا ٹکٹ استعمال کرنے کی صورت میں
  • پبلک ٹرانسپورٹ کی ٹرین یا عمارت میں کسی ڈیوائس یا کسی اور آلے کو نقصان پہنچانے، توڑنے یا اس میں کوئی تبدیلی کرنے کی صورت میں

6۔ ذیل میں دی گئی خلاف ورزیوں میں سے کسی ایک کار مرتکب ہونے کی صورت میں 2000 درہم جرمانہ ہوگا

  • ایمرجنسی یا سیکورٹی کے مخصوص آلات یا سہولت کو بلا ضرورت یا اجازت استعمال کرنے کی صورت میں

برائے مہربانی ان قوانین پر عمل کریں یہ قوانین آُپ کے ساتھ دوسرے مسافروں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button