ٹپس

کیا آپ کا متحدہ عرب امارات کا ویزا اوور سٹے ہے؟ یہاں جانئے کہ اسکے لئے آپ کتنی رقم ادا کریں گے۔

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات ہزاروں رہائشیوں اور زائرین کے لئے ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر وہ کسی بھی ٹائم کسی بھی سیزن میں آ سکتے ہیں اگر ان کے پاس کارآمد ویزہ ہو۔چاہے آپ کے پاس ٹورسٹ ویزا ہو یا رہائش کا، لیکن ضروری یہ ہے کہ آپ اس ملک کے قوانین کی پابندی کریں جہاں پر آپ موجود ہیں۔اور دوسرے یہ کہ آپ اس ملک میں اپنی ویزے کی مدت سے زیادہ قیام نہ کریں۔لیکن اگر بدقسمتی سے کچھ حالات ایسے ہو جائیں کہ آپ کو اوور سٹے کرنا پڑے تو یہاں پر کچھ جرمانے ہیں جو آپ کو جاننا ضروری ہے بالفرض اگر آپ اوور سٹے یا اپنی مخصوص مدت سے زیادہ قیام کر لیتے ہیں۔

آپ کو یہاں پر دس دن کا گریس پیریڈ بھی دیا جاتا ہے یعنی اگر آپ کا ویزہ ختم ہو جائے اور آپ مزید دس دن بھی یہاں رک جائیں تو گریس پیریڈ کی وجہ سے جب بھی آپ ان دس دنوں کے دوران جانا چاہیں تو آپ پر جرمانہ لاگو نہیں ہوگا۔
ان دس دنوں کے بعد آپ پر جرمانہ عائد ہونا شروع ہو جائے گا جو دن گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا چلا جائے گا۔
دبئی آنے والے کسی بھی وزٹر یا رہائشی کو دس دنوں کے بعد دو سو درہم فی یوم کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا یعنی گریس پیریڈ کے دنوں کے بعد۔

اس کے بعد ہر دن آپ پر سو درہم کا جرمانہ چڑھتا چلا جائے گا اس کے علاوہ مزید سو درہم کا امیگریشن چارجز بھی آپ پر لاگو ہوگا جب آپ ایئرپورٹ پہ ایگزٹ کریں گے یعنی (سو درہم امیگریشن چارجز اور سو درہم × جتنے بھی دن آپ مزید رکیں) اس حساب سے ادا کرنے ہونگے۔

دوسری جانب دبئی کے رہائشیوں کے لیے 30 دن کا گریس پیریڈ ہے جس کے دوران وہ یا تو ملک سے باہر جاسکتے ہیں اور یا اپنا ویزا رینیو کروا سکتے ہیں
تیس دنوں کے دوران ان رہائشیوں پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا تاہم ان تیس دنوں کے بعد ان کو پہلے دن ایک سو پچیس درہم کا جرمانہ ہوگا جس کے بعد اگلے دن سے روزانہ کے حساب سے ان پر 25 درہم کا جرمانہ عائد ہوگا۔لیکن اگر کوئی رہائشی چھ مہینوں تک اوور سٹے کرتا ہے تب اس پر روزانہ کے حساب سے پچاس درہم کا جرمانہ عائد ہوگا-

اس طرح ایک سال تک ویزہ رینیو کیے بغیر رہائش رکھنے پر آپ پر روزانہ کا سو روپے درہم جرمانہ عائد ہو گا۔اسی لئے اگر آپ ٹورسٹ یا وزیٹر ہیں تو آپ اپنا ویزا رینیو کروا لیں یا ملک سے باہر چلے جائیں۔ تمام اقسام کے ویزے 30 دنوں تک ایکسٹنڈ ہوتے ہیں اوراور اس کے لیے آپ کو ملک سے باہر بھی جانا نہیں پڑے گا۔وزیٹر یا ٹورسٹ یا اپنے ویزے کی دوسری بار تجدید کے لیے بھی اپلائی کر سکتے ہیں جس کی فیس 600 درہم ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button