ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سے بیرون ملک سفر سے پہلے اپنے اوپر لگی سفری پابندی سے متعلق جاننے اور سفری پابندی ختم کروانے کا مکمل طریقہ کار

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ متحدہ عرب امارات سے بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو تسلی کر لیں کہ آپ کے اوپر کو عارضی یا مستقل سفری پابندی تو عائد نہیں کی گئی۔ سفری پابندی زیادہ تر آپ کے اوپر چلنے والے کسی مقدمے کی وجہ سے عائد کی جاتی ہے۔

اور یہ مقدمہ ٹریفک سے متعلق یا مالی معاملات سے متعلق ہو سکتا ہے۔ لہذا سفر سے پہلے اپنے اوپر پابندی سے متعلق معلومات حاصل کر لینا چاہیئے تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔ اور اگر کوئی پابندی عائد کی گئی تو اسے ختم کروایا جائے۔

اس مضمون میں متحدہ عرب امارات کی مختلف امارات میں سفری پابندی سے متعلق معلومات حاصل کرنے اور اس پابندی کو ختم کروانے کا طریقہ کار بتایا گیا ہے۔

دبئی:

اگر دبئی میں رہتے ہیں تو وہاں پر اپنے اوپر لگی کسی قسم کی سفر پابندی سے متعلق جاننا چاہتے ہیں تو آپ درج ذیل طریقوں سے یہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں:

1۔ دبئی پولیس کی دبئی پولیس نامی موبائل اپلیکیشن کے ذریعے یہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

2۔ یا دبئی پولیس کی ویب سائٹ dubaipolice.gov.ae کے ذریعے اپنے اوپر لگی سفری پابندی سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

3۔ یا دبئی پولیس کے قائم کردہ اسمارٹ پولیس اسٹیشن جا کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

دبئی پولیس کی ایپ یا ویب سائٹ سے معلومات حاصل کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

1۔ سب سے پہلے دبئی پولیس کی ایپ انسٹال کریں یا ویب سائٹ پر جائیں

2۔ دوسرے مرحلےمیں ایپ میں دیئے گئے کریمنل سروس کے بٹن پر لک کریں

3۔ اس کے بعد "کریمنل اسٹیٹس ان فنانشل کرائمز” کی آپشن کا انتخاب کریں

4۔ امارتی شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور ایس ایم ایس کے ذریعے اس کی تصدیق کریں

درج بالا معلومات درج کرنے کے بعد آپ کا اسٹیٹس بتا دیا جائےگا۔ اور اگر آپ پر کسی قسم کی کوئی سفری پابندی عائد کی گئی ہے تو آپ کو متعلقہ محکمے کی طرف بھیج دیا جائےگا۔

ابوظہبی، راس الخیمہ، شارجہ، عجمان، ام القوین، فجیرہ سے سفری پابندی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا طریقہ کار:

ابوظہبی کے جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شروع کی گئی Estafser نامی سروس کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ آیا آپ کے خلاف کسی مقدمے میں پبلک پراسیکیوشن نے آپ کو طلب کیا ہے یا نہیں۔

اس سروس سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے آپ کو یونیفائیڈ آئی ڈی نمبر درج کرنا ہوگا۔ یونیفائیڈ آئی ڈی نمبر آپ کے پاسپورٹ پر یو اے ای کے ویزے کی مہر پر لکھا ہوگا۔ یہ چھ ہندسوں کا نمبر ہے جوکہ اماراتی شناختی کارڈ کے ساتھ متعارف کروایا گیا تھا۔  اور نیا ویزا  حاصل کرنے پر بھی یو آئی ڈی نمبر تبدیل نہیں ہوگا۔

مزید برآں، راس الخیمہ امارات میں آپ راس الخیمہ حکومت کے اس سرکاری پورٹل سے ذریعے بھی اپنے بھی اپنے اوپر بنے کسی بھی مقدمے کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

جس میں آپ کو معلومات حاصل کرنے کے لیے کیس نمبر اور سال درج کرنا ہو گا۔

یا پھر آپ راس الخیمہ پبلک پراسیکیوشن  سے 072070000 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

سفری پابندی کیسے ختم کروائی جا سکتے ہے؟

عام طور پر جب آپ کے اوپر چلنے والا مقدمہ ختم ہو جاتا ہے تو سفری پابندی بھی اپنے آپ ہی ختم ہوجاتی ہے۔ لیکن کچھ کیسز میں آپ خود سے سفری پابندی ختم کروانی پڑتی ہے۔

دبئی:

دبئی میں جب آپ دبئی پولیس کی ایپ یا ویب سائٹ سے سفری پابندی سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں تو اس کے ساتھ ہی آپ کو اس کیس سے متعلقہ اتھارٹی کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔  جس سے آپ کو سفری پابندی ختم کرنے کے لیے رابطہ کرنا ہوگا۔

اور اگر دبئی میں آپ سفری پابندی عدالتی حکم کے بعد لگائی گئی ہے تو پھر آپ کو عدالت سے روجوع کرنا ہوگا اور سفری پابندی ختم کرنے کی درخواست کرنی ہوگی۔ جس میں آپ کو سفری پابندی ختم کرنے کی وجہ درج کرنی ہوگی اور ساتھ ہی متعلقہ دستاویزات منسلک کرنی ہوں گیں۔

اور دبئی عدالت کی ویب سائٹ کے مطابق یہ سروس بلکل مفت ہے۔

ابوظہبی:

ابوظہبی میں سفری پابندی ختم کروانے کے لیے آپ عدالت سے روجوع کرنا ہوگا۔ جس کے لیے آپ کو  عدالت میں جا کر یا درخواست دائر کرنی ہوگی یا اس لنک پر آن لائن درخواست بھی دائر کر سکتے ہیں۔

جس کے بعد آپ کی درخواست متعلقہ پبلک پراسیکیوٹر کےسامنے پیش کی جائے گی۔ اور اگر سفری پابندی ختم کر دی جاتی ہے تو سفری پابندی کے ختم کرنے کے حکم نامے کاپی آپ کو ایمیل کر دی جائے گی۔

اس درخواست کےلیے آپ اماراتی شناختی کارڈ، اور پاور آف اٹارنی کی ضرورت ہوگی۔

تاہم، تمام دیگر امارات  میں سفری پابندی ختم کروانے کے لیے آپ کو متعلقہ حکام سے  رابطہ کرنا ہوگا اور اپنے خلاف تمام مقدمات کو حل کروانا ہوگا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button