ٹپس

ٹریفک قوانین کی وہ سولہ خلاف ورزیاں جن پر آپ کو 50,000 درہم تک جرمانہ ہوگا، گاڑی چلاتے وقت اس لنک میں ذکر غلطیوں سے اجتناب کیجئے

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات وہ ملک ہے جہاں قانون کی عمل داری لازم ہے۔ ٹریفل رولز پر عمل درآمد نہ صرف آپ کو محفوظ سفر دیتا ہے بلکہ آپ کو مختلف قانونی پیچیدگیوں سے بھی بچاتا ہے۔

ملک درالحکومت ابوظہبی نے حال ہی میں ریڈ سگنل کراس کرنے والی 3,000 ڈرائیوروں کو 1,000 درہم کا جرمانہ اور ٹریفک بک میں 12 بلیک پوائنٹس کی سزا دی ہے۔ اس خلاف ورزی پرمتعلقہ شخص کی گاڑی کو 30 دن کیلئے ضبط بھی کیا جاتا ہے۔

قوانین اور جرمانے متحدہ عرب امارات کے ترمیم شدہ وفاقی ٹریفک قانون کے تحت تمام امارات پر یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں جن کا اطلاق 2017 سے کیا جارہا ہے۔

متعلقہ امارات میں خلاف ورزی کی نوعیت اور انچارج متعلقہ اتھارٹی کے لحاظ سے معمولی فرق ہو سکتا ہے۔ جیسےابوظہبی پولیس، شارجہ پولیس یا شارجہ بلدیہ اور دبئی پولیس، روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) یا دبئی بلدیہ مختلف جرمانے جاری کر سکتی ہے۔

ذیل میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی فہرست ہے جن سے اگر آپ آگاہ ہونگے تو آپ پریشانی سے بچ سکیں گے۔

1.ہنگامی صورت حال، ایمبولینس، پولیس اور سرکاری پروٹوکول کے کوائے کی گاڑیوں کو راستہ نہ دینا جرم ہے اور قانون یہ بتاتا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے کو 1,000 درہم جرمانہ اور ٹریفک بک میں چھ بلیک پوائنٹس دیئے جائیں گے۔ وزارت داخلہ نے جرمانے کو 3،000 درہم اور چھ بلیک پوائنٹس اور جولائی 2019 سے ایک ماہ کی ضبطی تک بڑھایا ہے۔ اس سزا کا اطلاق تمام امارات میں کی جانی والی خلاف ورزیوں پر ہوتا ہے۔

2. بائیں لین پر گاڑیوں کو راستہ نہ دینا جرم ہے جس کی خلاف ورزی پر 400 درہم جرمانہ ہوگا۔

3. گاڑی چلاتے وقت کوڑا پھینکنا (سگریٹ کے ٹوٹوں سمیت ) جرم ہے جس پر 1,000 درہم جرمانہ اور چھ بلیک پوائنٹس کی سزا ہوگی۔

4. لال بتی کراس کرنا ایک خطرناک عمل ہے جس کی وجہ سے آپ اور دوسروں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ خلاف ورزی پر 1,000 درہم جرمانہ، 12 بلیک پوائنٹس اور 30 ​​دن کی گاڑی ضبط کی جائے گی۔ جب ایک بار آپ کی گاڑی اس جرم میں ضبط ہوگی تو اسے آزاد کرانے کیلئے ابوظبہی میں آپ کو 50,000 درہم جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔اگر آپ تین مہینے تک گاڑی کا جرمانہ ادا نہیں کر سکتے تو آپ کی گاڑی نیلام ہوگی۔

5. بغیر اشارہ کیے لین بدلنا وہ خلاف ورزی ورزی ہے جس پر آپ کو 400 درہم جرمانہ ہوگا۔

6. جے واکنگ خطرناک ہے جس پر 400 درہم جرمانہ ہوگا۔

7. شہریوں کو خطرے میں ڈالنے کے انداز سے گاڑی چلانا پر 2,000 درہم جرمانہ، 23 بلیک پوائنٹس اور 60 دن کیلئے گاڑی ضبط کی جائے گی۔

8. سڑک پر فون استعمال کرنے پر 800 درہم جرمانہ اور 4 بلیک پوائنٹس دیئے جائیں گے۔

9. گاڑی اچانک گھمانے پر 1,000 درہم جرمانہ اور چار بلیک پوائنٹس کی سزا ہوگی۔

10. سڑک پر اچانک رک جانے والے 1,000 درہم جرمانہ اور چھ بلیک پوائنٹس دیئے جائیں گے۔

11. خطرناک طریقے سے گاڑی پلٹنے پر 500 درہم جرمانہ اور چار بلیک پوائنٹس شامل کیے جائیں گے۔

12. اگر آپ سڑک پر اس طرح سے داخل ہوئے کہ یہ یقنی نہ بنایا ہو کہ سڑک محفوظ ہے تو آپ کو 400 درہم جرمانہ اور چار بلیک پوائنٹس کی سزا ہوگی۔

13. غیر مختص جگہوں سے یو ٹرن لینے پر 500 درہم جرمانہ اور چار بلیک پوائنٹس کی سزا ہوگی۔

14. سڑک کے کنارے سے اورٹیک کرنے پر 1,000 درہم جرمانہ اور چھ بلیک پوائنٹس کی سزا ہوگی۔

15. رات یا دھند میں بغیر روشنی کے ڈرائیونگ پر 500 درہم جرمانہ اور چار بلیک پوائنٹس کی سزا ہوگی۔

16. بغیر انشورنس کے گاڑی چلانے پر 500 درہم جرمانہ، چار بلیک پوائنٹس اور 7 دن کی گاڑی ضبط ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button