ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: جانیے 600 اور 800 میں سے کونسا نمبر ٹال فری ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

آپ متحدہ عرب امارات میں ہوٹل سے کھانا منگوانے کے لیے یا ہسپتال میں اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے ہاٹ لائن نمبروں پر رابطہ کرتے ہیں۔ ان نمبروں میں سے متعدد نمبروں پر کال کرنے پر پیسے کاٹے جاتے ہیں اور متعدد ہاٹ لائن نمبر بلکل مفت ہوتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ہاٹ لائن کے لیے 600 یا 800 سیریئل کے نمبر استعمال کیے جاتے ہیں۔

لیکن آپ یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ 600 پر کال مفت ہوگی یا 800 پر؟ آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

800 ایک ٹال فری نمبر ہے:

متحدہ عرب امارات میں ٹیلی فون کمپنی اتیصلات کمپنیوں کو آپشن دیتی ہے کہ وہ چاہیں تو 800 کا نمبر لگوا لیں۔ کیونکہ صارفین اس نمبر بلکل مفت کال کر سکتے ہیں۔

800 کے بعد ہمیشہ تین یا اس زیادہ ایسے نمبر دیے جاتے ہیں جنہیں یاد رکھنے میں آسانی ہو۔

لہذ اگر متحدہ عرب امارات میں کوئی نمبر 800 سے شروع ہو رہا ہے تو یقین رکھیں اس نمبر موبائل یا لینڈ لائن سے کال کرنے پر کوئی پیسے نہیں کاٹے جائیں گے۔

کیا 600 سے شروع ہونے والے نمبر ٹال فری ہوتے ہیں؟

متحدہ عرب امارات کمپنیوں کو 600 کے ساتھ نمبر لینے کی آپشن بھی مہیا کرتی ہے۔ لیکن 600  سے شروع ہونے والے نمبر کال کرنے کی صورت میں آپ کو رقم ادا کرنا ہوگی۔ یعنی 600 سے شروع ہونے والی ہاٹ لائن ٹال فری نہیں ہوتی ہے۔

لہذا اگر آپ 600 سے شروع ہونے والے نمبر پر کال کرتےہیں تو آپ کو معمول کے ریٹ پر کال کرنے کی رقم ادا کرنی ہوگی۔ بے شک آپ موبائل سے یا لینڈ لائن سے فون کر رہے ہیں۔

مختلف امارات کے لیے لینڈ لائن کوڈز درج ذیل ہیں:

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں لینڈ لائن سے لینڈ لائن نمبر پر فون کرنا بلکل مفت ہے۔ قطع نظر اس بات کے کہ آپ کونسی ٹیلی کام کمپنی کی سروس استعمال کر رہے ہیں اور کس امارات میں کال کر رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی تمام امارات کے لینڈ لائن کوڈز درج ذیل ہیں:

ابوظہبی میں کال کرنے لیے نمبر سے 02 ملانا ہوگا۔

العین کال کرنے کے لیے لینڈ لائن کوڈ 03 ہے۔

دبئی میں لینڈ لائن پر کال کرنے کے لیے کوڈ 04 ہے۔

شارجہ، عجمان، اور ام القوائین کے لیے لینڈ لائن کوڈ 06 ہے۔

راس الخیمہ کے لیے لینڈ لائن کوڈ 07 ہے۔

اور فجیرہ امارات کے لیے لینڈ لائن کوڈ  09 ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button