ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: رہائشی اور ملازمت کا ویزا کینسل کروانے کا طریقہ کار

عام طور پر جس نے آپ کا ویزا سپانسر کیا ہوتا ہے وہی آپ کا ویزا کینسل بھی کرتا ہے

 

خلیج اردو آن لائن: اگر آپ کے پاس یو اے ای میں کمپنی کی طرف سے یا فیملی کی طرف سے سپانسرڈ رہائشی ویزا ہے اور آپ یو اے ای کو مستقل طور پر چھوڑ دینا چاہتے ہیں تو آپ کو ویزا کینسل کروانا پڑے گا۔

رہائشی ویزا کس کو کینسل کرنا چاہیئے؟

عام طور پر جس نے آپ کا ویزا سپانسر کیا ہوتا ہے وہی آپ کا ویزا کینسل بھی کرتا ہے۔ آپ خود سے ویزا کینسل کروانے کی درخواست نہیں دے سکتے۔

اس لیے اگر کوئی کمپنی اپنے ملازم کا ملازمت کا ویزا کینسل کروانا چاہتی ہے تو اسے سب سے پہلے وزارت ہیومن ریسورس کے پاس ملازم کا ورک پرمٹ کینسل کروانے کے لیے درخواست جمع کروانی ہوگی۔

یہ کام اکثر آن لائن ہو جاتا ہے کیونکہ بہت ساری کمپنیوں کے پاس آن لائن اسٹیبلشمنٹ کارڈ ہوتا ہے اور وہ سروسز کے لیے موہری پورٹل کا استعمال کر سکتی ہیں۔

اگر کسی کمپنی کے پاس آن لائن اکاؤنٹ نہیں ہے تو وہ ویزا کینسل کروانے کے لیے تاشیل سنٹر سے رابطہ کر سکتی ہے۔

تاہم درخواست موہری کے پاس جمع کروانے سے پہلے ملازم اس درخواست پر دستخط کرے گا اور لکھے گا کہ اسے اس کی تمام اجرت اور ملازمت کے آخرمیں ملنے والے تمام فوائد مل چکے ہیں۔

جب ورک پرمٹ کینسل ہوجائے گا تو آجر یا کمپنی ویزا کینسل کروانے کے لیے GDRFA  کو درخواست دے گی۔

فیملی کا رہائشی ویزا کینسل کرنے کا طریقہ کار:

اگر آپ نے اپنے بیوی بچوں میں سے کسی کا ویزا سپانسر کیا ہوا ہے تو کمپنی کی جانب سے  آپ کا ویزا کینسل کیے جانے سے پہلے آپ کو اپنی بیوی بچوں کے ویزے (اگر سپانسر کیے ہیں تو) کینسل کرنے ہوں گے۔

اپنے بیوی بچوں میں کسی کے ویزے آپ کو GDRFA سے کینسل کروانا ہوں گے۔

رہائشی ویزا کینسل کروانے کا طریقہ کار:

رہائشی ویزے کو کینسل کروانے کے دو طریقے کار ہیں، ایک رجسٹرڈ ٹائپنگ سنٹر سے کینسل کروانا دوسرا طریقہ آن لائن کا ہے۔

رجسٹرڈ ٹائیپنگ سنٹر:

سپانسر ویزا کینسل کروانے کے لیے اپنی متعلقہ امارات میں GDRFA کے ساتھ رجسٹر کسی بھی ٹائیپنگ سنٹر جا سکتا ہے۔ جہاں پر ٹائیپنگ سنٹر آپ کے نام پر ویزا کینسل کرنے کا فارم بھر کر آن لائن جمع کروا دے گا۔

آن لائن طریقہ کار:

دبئی کا ویزا کینسل کروانے کے لیے آپ آمر سنٹر کی ویب سائٹ  https://amer.gdrfad.gov.ae/auth/signin پر جا سکتے ہیں۔

اور دیگر امارات کے ویزے کینسل کروانے کے لیے ICA کی ویب سائٹ https://smartservices.ica.gov.ae/echannels/web/client/default.html#/login پر جا سکتے ہیں۔

GDRFA  سے ویزا کینسل کروانے کے لیے درج ذیل کاغذات کی ضرورت ہوگی:

  • سپانسر کا دستخط شدہ ویزا کینسل کرنے کا فارم، جو کہ کسی بھی ٹائیپنگ سنٹر سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
  • اگر سپانسر کمپنی یا فرم ہے تو ویزا کینسل کرنے کا فارم کمپنی کی مہر اور دستخط سے سیل ہونا چاہیے، نیز اس کے ساتھ موہری کا کلیئرنس سرٹیفیکیٹ بھی لف ہونا چاہیے۔
  • اس کے علاوہ سپانسر کا اصلی پاسپورٹ
  • سپانسر کا اصلی اماراتی شناختی کارڈ
  • اگر سپانسر یو اے ای سے باہر تو وہ اپنا اصلی پاسپورٹ یا رہائشی ویزے کی سکین کی ہوئی کاپی فراہم کر سکتا ہے۔

ویزا کینسل کرنے کی فیس کتنی ہے؟

GDRFA  مطابق رہائشی ویزا کینسل کروانے کی فیس تقریبا 110 درہم ہے۔

ویزا کینسل ہونے میں کتنے دن لگیں گے؟

ضرور کاغذات اور فیس جمع کروانے کے بعد ایک دن میں ویزا کینسل ہو جائے گا۔ ویزا کینسل ہونے کا میسج آپ کو آپ کے رجسٹر موبائل نمبر اور ایمیل ایڈریس پر موصول ہوگا۔ جس میں آپ ویزا کینسل ہونے بعد ملک چھوڑنے یا نیا ویزا اپلائی کرنے کے لیے دی گئی رعایتی مدت کا بھی بتایا گیا ہوگا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button