ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: رہائشی پرمٹ آن لائن رینیو کروانے کا مکمل طریقہ کار

 

خلیج اردو آن لائن:

کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ کا رہائشی ویزا ختم ہونے والا ہے تو اب ویزے کی تجدید کے لیے بغیر گھر سے نکلے آن لائن لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی دبئی کے علاوہ دیگر تمام امارات کے ویزوں سے متعلق معاملات کو دیکھنے والی اتھارٹی ICA نے ایک مکمل طریقہ کار وضع کیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے رہائشی اپنے ویزوں کی تجدید کے لیے آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

ویزے کی تجدید کی درخواست دینے کے لیے سب سے پہلے درج ذیل ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر جائیں:

ویب سائٹ: www.ica.gov.ae

موبائل ایپ: ICA UAE

ویب سائٹ یا ایپ جانے کے بعد درج ذیل مراحل مکمل کریں:

1۔ پہلے مرحلے میں ویب سائٹ یا ایپ پر یو اے ای پاس کا استعمال کرتے ہوئے اپنا اکاؤنٹ بنائیں، اگر پہلے سے ہی رجسٹر ہیں تو اسمارٹ سروس میں لاگ ان کریں۔

2۔ لاگ ان کرنے کے بعد رہائشی پرمٹ کی تجدید (رینیو) کی سروس کا انتخاب کریں۔

3۔ اپنے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کریں، فیس جمع کروائیں اور درخواست جمع کروا دیں

4۔ اپنے آئی ڈی کارڈ کی تجدید کے لیے ایک درخواست جمع کروائیں۔

5۔ اپنا پاسپورٹ منظور شدہ ڈلیوری کمپنی کے حوالے کریں۔

6۔ جس کے بعد آپ کے پاسپورٹ رہائشی پرمٹ کا اسٹیکر لگانے کے بعد اسے منظور شدہ ڈلیوری کمپنی کے ذریعے آپ تک پہنچا دیا جائے گا۔

اس پراسیس میں کتنی کل کتنا وقت لگتا ہے؟

آئی سی اے کی ویب سائٹ پر ویزے کی تجدید کے لیے کل وقت 48 گھنٹے لکھا گیا ہے۔

ویزے کی تجدید کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہوگی؟

آپ کے ویزے کا سپانسر کون ہے، فیملی یا کوئی کمپنی، اور اسی حساب سے آپ کو ویزے کی تجدید کے لیے ڈاکومنٹس جمع کروانے ہوں گے۔ ڈاکومنٹس کے حوالے سے تفصیلات آئی سی اے کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتیں ہیں۔

تاہم، اگر آپ نجی شعبے میں ملازم ہیں یا فری زون میں ملازم ہیں، اور اپنی فیملی کے رہائشی ویزے کی تجدید کے لیے اپلائی کر رہے ہیں تو آپ کو درج ذیل ڈاکومنٹس اپ لوڈ کرنے ہوں گے:

1۔ جس شخص کے ویزے کی تجدید کروانے ہے اسکی سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ ایک تازہ ترین تصویر

2۔ پاسپورٹ کی کاپی

3۔ مجاز حکام کی جانب سے تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کی کاپی۔ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے۔

4۔ اماراتی شناختی کی درخواست کی رسید

5۔ ملازمت کا معاہدہ

6۔ تصدیق شدہ کرایہ نامہ یا سپانسر کی جانب سے رہائش کی ملکیت

7۔ اسپانسر کے کار آمد ویزے والے پاسپورٹ کی کاپی

8۔ ابوظہی کے ویزوں کے لیے میڈیکل انشورنس

نوٹ: اپنی ذاتی معلومات احتیاط سے درج کریں:

آئی سی اے کی جانب سے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے جب وہ اپنی درخواست فارم پر کر رہے ہوں تو اس میں دی جانے والی معلومات کو احتیاط سے درج کریں اور بلکل درست درج کریں۔

اپنے آئی ڈی کارڈ کا نمبر اور ایکسپائری کی تاریخ درست درج کریں۔

تسلی کر لیں کہ ڈیجیٹل درخواست میں آپ کا فون نمبر، ایمیل ایڈریس، اور گھر کا پتہ وغیرہ بلکل درست دیے گئے ہیں۔

تمام معلومات درست ہونے پر ہی آپ کا ویزے کی تجدید بروقت ہو پائے گی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button