ٹپس

متحدہ عرب امارات کا قانون ملازمت : وہ مواقع جب آپ کا آجر آپ کو بنا کسی نوٹس کے نوکری سے نکال سکتا ہے

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے قانون ملازمت کے مطابق اگر آجر کسی ملازم کو نوکری سے نکالے گا تو اس کیلئے تیس دن سے لے کر نوے دنوں تک کے پیشگی نوٹس دے گا۔

تاہم کچھ مواقع ایسے ہیں جہاں پر آپ کی غلطی ثابت ہونے پر آپ کو بنا کسی پیشگی نوٹس کے نوکری سے نکالا جائے گا۔

جعلی شناخت رکھنے پر : اگر ملازم اپنی شناخت کے حوالے سے جعلی دستاویزات جمع کرتا ہے یا جعلی سرٹیفیکٹس یا شناخت سے متعلق مواد جمع کرتا ہے۔

اگر ملازم ایسی غلطی کرے جس سے کمپنی کی بنیادی تشخص کو نقصان پہنچے یا ناقابل تلافی نقصان کا موجب بنے یا جان بوجھ کر آجر کے املاک کو نقصان پہہنچائے اور اس حوالے سے آجر وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کو وقوع کے سات دنوں میں آگاہ کریں۔

اگر ملازم حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کریں اور اس سے کمپنی یا دوسرے ملازمین کی جان کو خطرہ پہنچائے یا اپنے اقدامات سے دوسروں کو غلط بیانی کے ذریعے نقصان پہنچائے یا نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو اسے بغیر نوٹس کے نوکری سے برخاست کیا جا سکتا ہے۔

اگر ورکر ملازمت کے کنٹریکٹ کے مطابق اپنی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ، اس کے باوجود کے اس حوالے سے اس کے ساتھ تحریری گفت و شنید ہو جائے اور اسے وضاحت کا موقع دیا جائے ، اگر ملازم وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے تو اسے ملازمت سے نکالا جا سکتا ہے۔

اگر ملازمت کاروبار کے راز افشاں کرے اور اس کی وجہ سے موجب بنے کہ کمپنی کے ملکیتی حقوق کو ادا کرنے میں ناکام رہے تو ایسے میں اسے نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔ یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ اگر ایسے اقدامات سے کمپنی کے ساتھ مسابقت میں موجود دوسری کمپنیوں کو فائدہ پہنچے تو نہ صرف نوکری سے برخاست کیا جائے گا بلکہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

اگر دوران ڈیوٹی ملازم کو نشے کی حالت میں پایا گیا یا ملازم نے نشہ کیا ہو اور وہ کوئی ایسی حرکت کرے جو کام کی جگہ کے اداب کے خلاف ہو تو ایسے میں بھی نوکری سے فوری طور پر نکالا جائے گا۔ اس کیلئے لازم ہے کہ ایسا ثابت ہو کہ ملازم نے نشے میں ہی ایسا اقدام اٹھایا ہے۔

اگر ملازم ایسا کوئی اقدام کرے جو قانون کے مطابق جرم ہو۔ ایسی غلطی کرے جو کام کی جگہ کے اداب کے خلاف ہو۔ کوئی ایسی بداخلاقی کرے جو کام کی جگہ کی ناموس پر آنچ آنے دے تو اسے نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔

اگر ملازم کام کی جگہ سے بغیر کسی قانونی وجہ کے ، غیر حاضر رہے اور مسلسل سات دن یا سال میں بیس دنوں تک وہ غیر حاضر رہے تو ایسے میں جب ملازم کے پاس کوئی معقول وجہ نہ ہو ، آجر اسے ملازمت سے برخاست کر سکتا ہے۔

اگر ملازم ذاتی فوائد یا مقاصد کیلئے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرے تو اسے نوکری سے بغیر کسی سزا کے نکالا جا سکتا ہے۔

اگر ملازم کسی دوسری کمپنی میں جاب شروع کرے اور وہ قانون کے تقاضوں کو پورا نہ کرتا ہو جو اس حوالے سے لازم ہیں تو اسے نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button