ٹپس

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے قوانین : کیا جلاوطن ہونے والا غیر ملکی پابندی گزارنے کے بعد واپس آسکتا ہے؟

خلیج اردو
21 نومبر 2021
دبئی : خلیج ٹائمز کے ایک قاری نے سوال پوچھا ہے کہ اگر ایک غیر ملکی پر ملازمت سے متعلق پابندی لگ جائے اور وہ مقررہ پابندی گزارنے کے بعد ملک واپس آنا چاہتا ہوں تو اس کی قانون میں اجازت ہے یا نہیں۔ اس حوالے سے ان کے پوچھے گئے سوال اور اس کا خلیج ٹائمز کی جانب سے دیئے گئے جواب کو ملاحظہ کیجئے۔

سوال : کیا ایک مرتبہ امیگریشن کے حوالے سے پابندی لگنے کے بعد کسی غیر ملکی کیلئے متحدہ عرب امارات واپس جانے کا کوئی امکان موجود ہے؟ میرے دوست کے خلاف اس کے سابقہ آجر نے مفرور ہو جانے کی شکایت درج کی ہے جس کے بعد اس پر پابندی لگ چکی ہے۔ میرے دوست کو معلوم نہیں تھا کہ اس کے خلاف مفرور ہو جانے کی شکایت درج ہے۔

جواب: آپ کے سوال کو دیکھتے ہوئے ہم فرض کرتے ہیں کہ آپ کا دوست متحدہ عرب امارات میں واقع ایک کمپنی میں ملازم تھا۔ اس حوالے سے مفرور ہوجانے کی رپورٹ کے طریقہ کار سے متعلق 2016 کا وزارتی قرارداد نمبر 721 اور 1973 کیلئے امیگریشن اور رہائش سے متعلق وفاقی قانون نمبر 6 کی دفعات 1975 کے قانون کے ذریعے ترمیم کی گئی ہیں۔ 1996 کا قانون 13 اور 2017 کے وفاقی حکم نامے کا قانون نمبر 17کا یہاں اطلاق ہوتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں اگر کوئی ملازم مسلسل سات دنوں سے کام غیر حاضر رہتا ہے اور اس کا ٹھکانہ بھی معلوم نہیں ہوتا ہے تو کوئی آجر وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز جی ڈی آر ایف اے میں ملازم کے فرار ہو جانے کی شکایت درج کر سکتا ہے۔

یہ فرار ہونے والے ملازمین کے وزارتی قرارداد کے آرٹیکل 1 کے مطابق ہے جس کے مطابق اگر ملازم سات دنوں سے کام پر نہیں آیا اور اس کے آج کو معلوم نہیں بھی تو اس کے خلاف فرار ہو جانے کی شکایت درج ہو سکتی ہے۔

اگر مذکورہ ملازم کو بعد میں شکایت کے بعد متحدہ عرب امارات میں ٹریس کیا جاتا ہے تو عدالت کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر سابق ملازم کو حراست میں لینے کے بعد ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔

جس ملازم کو مفرور ہو جانے کی وجہ سے بین کیا گیا ہو تو اس کو متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اگر کسی فرد کو متحدہ عرب امارات سے جلا وطن کیا جاتا ہے تو وہ ملک میں دوبارہ داخل نہیں ہو سکتا۔ یہ متحدہ عرب امارات کے امیگریشن قانون کے آرٹیکل 28 کے مطابق ہے۔ یوں آپ کا دوست متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کے قابل نہیں ہوسکتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button