ٹپسمتحدہ عرب امارات

اگر آجر ویزہ لگوانے کے مراحل میں تاخیر کررہا ہے تو میرے پاس کیا آپشن ہیں؟

خلیج اردو
17 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات وہ ملک ہے جو یہاں رہنے والے کے ہر طرح حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ یہاں ایک بڑی تعداد ان ملازمین کی ہے جو یہاں دیگر ممالک سے آئے ہیں اور آکر آباد ہوئے ہیں۔ ان ملازمین کے حقوق کیلئے خصوصی لیبر لاز بنائے گئے ہیں جن سے متعلق ایک ملازم کا سوال اور خلیج ٹائمز کے ایکسپرٹ کی جانب سے اس کا جواب ہمارے قارئین کیلئے مفید ہو سکتا ہے۔

سوال : میں نے دوسری کمپنی سے بہتر آفر ملنے کے بعد دبئی کی ایک کمپنی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میں نے آفر لیٹر قبول کرنے اور دستخط کرنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ جس کمپنی نے مجھے یہ پیشکش کی تھی وہ اب میرے ویزا پر کارروائی میں تاخیر کر رہی ہے۔ اگرچہ انہوں نے اس پیشکش کو منسوخ نہیں کیا لیکن کہا ہے کہ رسمی کارروائیوں میں وقت لگے گا۔ ایسی صورت حال میں کیا کروں؟

اگر میرا موجودہ ویزا منسوخ ہو گیا ہے تو میں اور میرا خاندان کتنا عرصہ متحدہ عرب امارات میں رہ سکتے ہیں؟ کیا اس کے دورانیے کو بڑھانے کا کوئی طریقہ ہے؟ مثال کے طور پر سیاحتی ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے؟ یہ بھی بتائیں کہ جس آفر لیٹر پر میں نے دستخط کیے ہیں کیا اس کی کوئی قانونی قیمت ہے؟ کیا کسی مشکل میں یہ ممکن ہے کہ میں اس کمپنی پر مقدمہ کر سکوں؟

جواب : آپ کے سوال کو دیکھتے ہوئے یہ فرض کیا جاتا ہے کہ آپ نے ایک ملازمت کا خط موصول کیا ہے جو متحدہ عرب امارات میں موجود ایک کمپنی کی جانب سے آپ کو ملازمت کی پیشکش کر چکا ہے۔ یہاں پر وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کی جانب سے 2015 کے قانون نمبر 764 کا اطلاق ہوتا ہے۔

یہ یاد رکھنا لازمی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ملازمت کی پیشکش کا خط ایک قانون دستاویز ہے جو وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کے ساتھ رجسٹر ہونا لازمی ہے۔ فرمان نمبر 764 کے آرٹیکل ون کے مطابق آفر لیٹر کو قانونی معاہدے کیلئے بنیادی دستیاویز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

آپ دونوں کے بیچ اگر یہی مذکورہ بالا قانون کے مطابق آفر لیٹر آپ کے آجر نے دستخط کیا ہوا ہے اور وہ اس سے روگردانی اختیار کرتا ہے تو آپ کے پاس حق ہے کہ اس کے خلاف وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن میں شکایت درج کر سکیں۔

تاہم اگر آپ کو دی جانے والا خط وزارت انسانی وسائل کے مطابق نہیں ہے اور اس کے دیئے ہوئے طریقے کار سے موافقت نہیں رکھتا تو آپ اپنے آجر کے خلاف شکایت درج کرانے کا اختیار نہیں رکھتے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے ممکنہ آجر دونوں کے دستخط شدہ آفر لیٹر کی بنیاد پر آپ متحدہ عرب امارات کے قابل دائرہ اختیار کی عدالت میں ممکنہ آجر کے خلاف شہری دعویٰ دائر کرنے کے امکان پر غور کر سکتے ہیں۔ اس معاملے پر مزید قانونی مشورے کیلئے آپ متحدہ عرب امارات میں قانونی ماہر سے مشورہ کر سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button