ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اگر آپ کا آجر آپ کو مفرور قرار دے دے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر یو اے ای میں آپ کا آجر آپ کو مفرور قرار دے دے یا نامزد کر دے تو آپ اپنا ریکارڈ درست کرنے کے لیے کونسے اقدامات اٹھا سکتے ہیں؟

ایسا ہی ایک سوال نجی خبررساں ادارے سے ایک ایسے شخص کی جانب سے پوچھا گیا ہے جسے اسکی کمپنی مفرور قرار دے کر اسکے خلاف کیس درج کروا چکی ہے۔

متاثرہ شخص نے لکھا کہ گزشتہ سال اس اسکی کمپنی نے اسے نوکری سے نکال دیا جس کے بعد اس نے کمپنی کی تمام اشیاء کمپنی کو واپس کردیں۔ لیکن اس کے بعد سے وہ کمپنی سے اپنا ویزا کینسل کروانے کی کوشش کر رہا ہے کہ لیکن کمپنی ویزا کینسل نہیں کیا اور جب اس شخص نے حال ہی میں اپنی کمپنی رابطہ کیا تو اسے بتایا گیا کہ اسے مفرور قرار دے دیا گیا ہے۔ لہذا اس کا سوال تھا کہ اسے اب ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے؟

جواب:

گلف نیوز نے یہ سوال متحدہ عرب امارات کی ایک لاء فرم میں بطور قانونی مشیر کام کرنے والے ماہر قانون محمد محسن نصیر کے سامنے رکھا تو انکا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ملازم کو آجر کے خلاف وزارت ہیومن ریسورس کے پاس مقدمہ درج کروانا چاہیے جس میں معاہدے کے مطابق حقوق اور نوکری کے ختم ہونے پر ملنے فوائد حاصل کرنے کی درخواست کی جائے۔

محمد محسن نے بتایا کہ ایسی صورتحال میں "ملازم وزارت ہیومن ریسورس کو مقدمہ لیبر کورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کر سکتا ہے۔ تاکہ قانون کے تحت حاصل ہونے والے تمام فوائد حاصل کیے جا سکیں۔ کیونکہ آجر کی جانب سے ملازم کو مفرور قرار دیے جانا ملازم کو اس کے قانونی حقوق سے محروم کر سکتا ہے۔ یہ ایک پچیدہ معاملہ ہے۔ اور اگر اس معاملے کو عدالتی ذرائع سے حل نہ کیا گیا تو ملازم کے لیے حراست، ملک بدری اور سروس ختم ہونے پر ہونے فوائد سے محرومی جیسے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

لہذا ایسی صورتحال میں ملازم کو وکیل کی مدد حاصل کرنے چاہیے تاکہ وکیل اس مقدمہ اچھے طریقے سے عدالت کے سامنے پیش کر سکے۔

آجر ملازم کو مفرور کیسے قرار دے سکتا ہے؟

مفروریت کا حقیقی مطلب ہے جب ملازم آجر کو بتائے بغیر مسلسل 7 یا اس زیادہ دنوں کے لیے یا پھر  20 غیر مسلسل دنوں تک کام پرنہیں آتا تو ملازم اسے مفرور قرار دے سکتا ہے۔  اور یو اے ای کے لیبر لاء کے آرٹیکل 128 کے مطابق اگر ایک ملازم کے خلاف مفروری کا مقدمہ ہوجائے تو وہ اس کے سال تک یو اے ای میں نوکری نہیں کر سکتا ہے۔

شکایات کے لیے وزارت ہیومن ریسورس سے رابطہ کرنے کا طریقہ کار درج ذیل:

اگر آپ یو اے ای میں ملازم ہیں اور موہری کے پاس شکایت درج کروانا چاہتے ہیں تو آپ توافق سنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ توافق سنٹر وزرت ہیومن ریسورس (موہری) کی جانب سے لائسنس شدہ سنٹر ہیں اور وزارت کی زیر نگرانی کام کرتے ہیں۔

توافق سنٹر ملازم اور آجر کے درمیان تنازعے کا دوستانہ حال تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تاہم مفروری کے سوال کے تناظر میں محمد نصیر کا کہنا تھا کہ ملازم کو اپنے مقدمے مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری دستاویزات اور ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔

وزات کے پاس اس مقدمے کے پراسس اور فیصلے میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔ اور یہ پراسیس بلکل مفت ہے تاہم اگر دعویٰ کی رقم 1 لاکھ درہم سے زیادہ ہو تو دعوی کی رقم کا 5 فیصد بطور کورٹ فیس وصول کیا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button