ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا ویزا کینسل ہونے کے بعد اگر آپ امارات میں قیام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کیا کرنا ہوگا؟

خلیج اردو آن لائن:
اگر آپ کا متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا کینسل یا ختم ہو چکا ہے اور آپ کچھ دیر مزید امارات میں قیام کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ویزے کے اسٰٹیٹس کو قانونی بنانے کے بہتر طریقہ کیا ہوگا؟
ایسا ہی ایک سوال نجی خبررساں ادارے گلف نیوز سے ایک قاری کیجانب سے پوچھا گیا تھا۔ سوال کنندہ کا پوچھنا تھا کہ اس کا رہائشی ویزا کینسل ہوگیا اور کیا کوئی ایسا راستہ ہے جس کے ذریعے وہ 30 دن سے زیادہ یو اے ای میں قیام کر سکے کیونکہ اس کے آن لائن کورس چل رہے ہیں؟

جواب:
یاد رہےکہ یو اے ای میں ویزوں کی اقسام کے مطابق انکی رعایتی مدت ہوتی ہے۔ اور ویزا ختم ہونے کے بعد اس رعایتی مدت کے دوران ملک چھوڑنا ہوتا ہے بصورت دیگر آپ کو جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یو اے ای حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق ویزٹ اور سیاحتی ویزوں کے ختم ہونےکے بعد ملک چھوڑنے کے لیے 10 دن کی رعایتی دی جاتی ہے۔ اور اس دوران  ملک نہ چھوڑنے اور 10 کے بعد یو اے ای میں قیام کرنے پر درج ذیل جرمانہ ہو سکتا ہے:
رعایتی مدت کے بعد قیام کرنے پہلے دن 200 درہم جرمانہ ہوگا، اس کے بعد ہر دن کا جرمانہ 100 درہم ہوگا اور 100 درہم سروس فیس الگ سے ادا کرنی ہوگی۔

جبکہ رہائشی ویزا ختم ہونےکے بعد ملک چھوڑنے کے لیے 30 دن کی رعایتی مدت دی جاتی ہے اور اس دوران ملک نہ چھوڑنے ہوتا ہے، اپنے ویزے کا اسٹیٹس تبدیل کروانا ہوتا ہے یا نیا رہائشی ویزا حاصل کرنا ہوتا ہے۔
بصورت دیگر 30 دن کے بعد غیر قانونی طور پر قیام کرنے کی صورت میں پہلے دن 125 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا، اس بعد 6 ماہ تک ہر دن 25 درہم جرمانہ عائد کیا جائے اور 6 ماہ کے بعد ہر دن کا جرمانہ 50 درہم ہوگا۔ اور ایک سال کے بعد ہر دن کا جرمانہ 100 درہم ہوگا۔

ویزا اسٹیٹس تبدیل کروانے کا طریقہ درج ذیل ہے:
2014 کی وزارتی قرارداد نمبر 377 کے تحت یو اے ای کے تمام اقسام کے ویزوں کے حامل افراد بغیر ملک چھوڑے ہی اپنے ویزے کا اسٹیٹس تبدیل کروا سکتے ہیں۔

اسٹیٹس تبدیل کروانے کی فیس:
ویزے کا اسٹیٹس تبدیل کروانے کےلیے آپ کو 550 درہم سروس فیس ادا کرنی ہوگی۔ اور یہ فیس مختلف ٹریول ایجنسیوں کی مختلف بھی ہوسکتی ہے۔ اور یہ فیس ادا کرنےکے بعد آپ اپنی ضرورت کے مطابق طویل مدتی یا قلیل مدتی ویزے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ اور اس کے لیے آپ کو ملک چھوڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

قلیل مدتی یا طویل مدتی ویزٹ ویزے کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:
آپ اپنے رہائشی ویزے کا اسٹیٹس تبدیل کر کے قلیل مدتی یعنی 30 دنوں کے لیے یا طویل مدتی 90 دنوں کے ویزٹ ویزے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
ویزٹ ویزا اپلائی کرنے کے لیے آپ کو یو اے ای میں کسی سیاحتی کمپنی سے رابطہ کرنا ہوگا اور انہیں درج ذیل ڈاکومنٹس فراہم کرنے ہوں گے:

  • کم از کم 6 ماہ تک کے لیے کار آمد پاسپورٹ کی کاپی
  • پاسپورٹ سائز تصویر

جس کے بعد آپ کا ویزا 2 سے 3 دن کے اندر جاری کر دیا جائے گا۔ تاہم، جس امارات سے آپ اپلائی کر رہے ہیں اور جس ایجنٹ کے ذرریعے اپلائی کر رہے ہیں ویزے کی فیس اس حساب سے مختلف ہو سکتی ہے۔
عام طور پر 30 دن کے ویزٹ ویزے کی فیس 1050 درہم ہے جبکہ 90 دن کے ویزے کی فیس 1350 درہم ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button