ٹپس

متحدہ عرب مارات:نجی شعبے کے ملازمین کیلئے سالانہ چھٹیوں کی شرائط کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لئے سالانہ چھٹیوں کے حوالے سے شرائط کا اعلان کر دیا گیا۔
دو فروری سے نافذ ہونے والے متحدہ عرب امارات کے نئے لیبر قانون کے تحت نجی شعبوں میں ملازمین کو سالانہ تیس دن تک مکمل تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں کی اجازت ہوگی۔نئے لیبر قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ ملازمت ختم ہونے پر ملازمین آخری سال کام پر گزارے گئے دنوں کے حساب سے چھٹیوں کے حقدار ہوں گے۔

 

لیبر قانون کے مطابق پارٹ ٹائم ملازمین کو کام کے گھنٹوں کے حساب سے سالانہ چھٹیاں دی جائیں گی۔وفاقی حکمنامے کے اس قانون کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کے آجر پروبیشن پیریڈ کے دوران کسی بھی ملازم کو سالانہ چھٹیوں کے مطابق چھٹی دے سکتا ہے۔ملازم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پروبیشن پیریڈ ختم ہونے کے بعد کی جانے والی چھٹیوں میں پوری تنخواہ وصول کرے گا۔

کمپنی یا آجر پر یہ لازم گا وہ ملازم کو چھٹیوں کی تاریخوں کے حوالے سے کم از کم ایک ماہ پہلے مطلع کرے۔نئے لیبر قانون کے مطابق ملازمین کمپنی کے ساتھ کیے گئے معاہدے اور ضوابط کے مطابق اپنی سالانہ چھٹیوں کو اگلے سال میں منتقل کر سکتے ہیں۔ملازمین اپنی سالانہ چھٹی کی بقیہ مدت کے لیے بھی اجرت کے حقدار ہوں گے جس کا حساب بنیادی تنخواہ کے حساب سے کیا جاتا ہے۔

وفاقی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو دی جانے والی ہفتہ وار چھٹی کے دن بھی سالانہ چھٹیوں کی مدت میں شامل ہوں گے۔کوئی بھی کمپنی یا آجر ملازمین کو بغیر چھٹی کے دو سال سے زیادہ نہیں روک سکتا جب تک کہ ملازم خود سالانہ چھٹی نہ لینے کے بدلے الاونس حاصل کرنے کا خواہاں نہ ہو۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button