ٹپس

متحدہ عرب امارات: مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ایسا قانون جو ملازمین کو کام کے دوران چوٹ لگنے اور دیگر خطرات میں معاوضے کو یقینی بنائے گا

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے کام کے دوران چوٹ لگنے اور پیشہ ورانہ بیماریوں سے متعلق ایک وفاقی قانون کی منظوری دے دی ہے۔ نیا قانون نجی شعبے میں ملازمین کے لیے کام کے خطرات کی وضاحت کرتا ہے جبکہ ان کی رپورٹنگ اور تفتیش کا طریقہ کار اور مناسب معاوضے کا تعین کرتا ہے۔

 

اس قانون میں کام کے دوران چوٹ آنے اور بیماریوں اور ان کے حقدار معاوضے کی وضاحت کرکے نجی شعبے میں کارکنوں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔

 

یہ قانون متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے ایکسپو 2020 دبئی میں کابینہ کے آخری اجلاس کی صدارت کے دوران منظور کیا گیا۔

 

اجلاس میں کابینہ نے ‘اجتماعی لیبر ڈسپیوٹ کمیٹی’ کے قیام کے فیصلے کی بھی منظوری دی ہے۔ انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کے وزیر ڈاکٹر عبدالرحمن العوار کی سربراہی میں کمیٹی اجتماعی لیبر تنازعات کا جائزہ لے گی جن میں 100 یا اس سے زیادہ ملازمین شامل ہوں۔

 

کمیونٹی ایگریکلچر پروجیکٹ

 

کابینہ نے بیواؤں، طلاق یافتہ، بزرگ شہریوں اور پرعزم افراد کو گرین ہاؤس فراہم کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دی جس کا مقصد شہریوں کے ان زمروں کو بااختیار بنانا اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

 

 گرین ہاؤسز استفادہ کنندگان کے گھروں اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کی وزارت کے اندر موجود مراکز پر فراہم کیے جائیں گے۔ شیخ محمد نے کہا کہ ہم ان کی مدد کرنا انہیں صحت مند طرز زندگی اور سماجی فوائد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

 

کابینہ نے تعلیمی اداروں میں قومی تحفظ اطفال پالیسی کی منظوری دے ہے۔ پالیسی کا مقصد بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور انہیں ہر قسم کے نقصان سے بچانے کے لیے ایک صحت مند اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات کی صنفی توازن کونسل کی حکمت عملی

 

کابینہ نے نئی حکمت عملی 2022-26 کی منظوری دے ہے جس میں چار اہم ستون یعنی اقتصادی شراکت، فلاح و بہبود، تحفظ اور کاروبار شامل ہے۔

 

اس حکمت عملی کا مقصد تمام شعبوں میں صنفی فرق کو مزید کم کرنا، صنفی مساوات سے متعلق عالمی مسابقتی رپورٹس میں متحدہ عرب امارات کی درجہ بندی کو بڑھانا اور فیصلہ سازی کے عہدوں میں صنفی توازن حاصل کرنا، نیز صنفی توازن کی قانون سازی کے لیے یو اے ای کی حیثیت کو ایک بینچ مارک کے طور پر فروغ دینا ہے۔

 

کابینہ نے ایمریٹس ڈیولپمنٹ کونسل کے لیے جنرل سیکریٹریٹ کے قیام کے فیصلے اور مالی سال 2022 کے لیے متحدہ عرب امارات کے وفاقی بجٹ کے ضمنی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے ایک وفاقی قانون کی بھی منظوری دی ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button