ٹپسمتحدہ عرب امارات

کیا آپ جانتے ہیں یو اے ای میں گھریلو تشدد کے کیس میں 6 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی پبلک پراسیکیوشن کیجانب سے رہائشیوں اور شہریوں کو یو اے ای کے قوانین سے متعلق آگاہی کے لیے شیئر کی گئی پوسٹ میں شہریوں اور رہائشیوں کو یو اے ای میں گھریلو تشدد جیسے جرائم کا مرتکب ہونے پر سزاؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے سوشل میڈیا کے مختلف چینلز پر شیئر کیے گئے پیغام میں عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ گھریلو تشدد میں صرف جسمانی تشدد ہی نہیں آتا بلکے یو اے ای کے قوانین کے تحت جنسی اور معاشی تشدد بھی جرم تصور کیے جاتے ہیں۔

یو اے ای کے قوانین کے تحت گھریلو تشدد کی سزا درج ذیل ہے:

2019 کے وفاقی قانون نمبر 10 کے آرٹیکل 9 کے تحت جو شخص گھریلو تشدد کا مرتکب ہوتا ہے اس زیادہ سے زیادہ 6 ماہ قید اور زیادہ سے زیاہد 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا یا ان دونوں میں سے کوئی ایک سزا سنائی جا سکتی ہے۔

اس قانون کے آرٹیکل 5 میں گھریلو تشدد کی جو اقسام بیان کی گئی ہیں وہ درج ذیل ہیں:

جسمانی تشدد: کسی کو جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنانا جس متاثرہ شخص کو چوٹ آئے یا ٹراما پیدا ہو، بیشک متاثرہ شخص کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہ ہو۔

نفسیاتی یا جذباتی تشدد: یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں زبانی کلامی دوسرے شخص کو نفسیاتی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

جنسی زیادتی: متاثرہ شخص پر کسی بھی طریقے سے جنسی تشدد یا اس کے ساتھ جنسی زیادتی یا اسکا جنسی استحصال کرنا۔

معاشی تشدد: ایک ایسا عمل جس میں کسی دوسرے کو نقصان پہنچانے کے لیے اس کو اپنی جائیداد کے استعمال کے حق یا آزادی سے محروم کرنا۔

متحدہ عرب امارات کی فیملی پالیسی کیا ہے؟

2019 میں متحدہ عرب امارات نے فیملی پروٹیکشن پالیسی کا نفاذ کیا تھا جس کے مقصد یو اے ای میں خاندانی نظام کو مضبوط کرنا تھا۔

اس پالیسی کے تحت گھریلو تشدد ایسا تشدد ہے جو خاندان کے ایک فرد کی جانب یا کسی قانونی نگہبان سے دوسرے فرد کے خلاف کیا جاتا ہے۔

گھریلو تشدد کی شکایت درج کروانے کے لیے درج ذیل طریقہ کار پر عمل کریں:

اگر آپ کو گھریلو تشدد کے حوالے سے کوئی شکایت درج کروانی ہے تو درج ذیل محکموں سے رابطہ کر سکتے ہیں:

منسٹری آف کمیونٹی ڈویلپمنٹ

یو اے ای بھر سے شکایات درج کروانے کے لیے 800623 پر رابطہ کریں

سوشل سپورٹ سنٹر

ابوظہبی میں شکایت درج کروانے کے لیے 024028263, 024474311, 025673666 ان نمبر پر رابطہ کریں یا [email protected] اس ایڈریس پر رابطہ کریں

العین سے رابطہ سے شکایت درج کروانے کے لیے 037151555 پر کل کریں

دبئی فاؤنڈیشن فار ویمن اینڈ چلڈرن

کال: 8001111, 042870088

ایمیل: [email protected]

ایس ایم ایس 5111

ڈائریکٹرویٹ آف جنرل ہیومن رائٹس

دبئی:

کال: 046082660, 042671717

ایمیل: [email protected]

ال امین سروس

یو اے ای بھر سے رابطے کے لیے 8004888, 042097777 ان نمبروں پر کال کریں

ایمیل: [email protected]

سوشل سپورٹ سنٹر شارجہ

کال: 065488008, 065488118

ایمیل: [email protected]

سوشل سپورٹ سنٹر عجمان

کال: 067484844, 067481789, 0508973223

ایمیل: [email protected]

سوشل سپورٹ سنٹر ام القوائین

کال: 0569962299, 067670420, 0509994377

سوشل سپورٹ سنٹر فجیرہ

کال: 092233322, 092051560, 0506909995

ایمیل: [email protected]

سوشل سپورٹ سنٹر راس الخیمہ

کال: 072433550, 072437298

ایمیل: [email protected]

امن کال سنٹر

کال: 8002626

ایمیل: [email protected]

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button