ٹپسمتحدہ عرب امارات

سیاح بیرون ممالک سے لگوائی گئی کورونا ویکسین ابوظہبی میں کیسے رجسٹر کر سکتے ہیں؟ طریقہ کار پر مشتمل ویڈیو دیکھیں

خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی حکام کی جانب سے سیاحوں کے انٹرنیشنل ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو رجسٹر کروانے کے طریقہ کار مشتمل ویڈیو ذیل میں دی گئی ہے۔

سیاحوں کو ابوظہبی روانگی سے پہلے درج ذیل کام کرنے ہوں گے:

  • ابوظہبی روانگی سے پہلے سیاحوں کو آئی سی اے کی موبائل ایپ کے رجسٹر آرائیول سیکشن میں رجسٹریشن کروانی ہوگی
  • رجسٹر آرائیول فارم کو بھریں
  • انٹرنیشنل ویکسین نیشن سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کریں
  • اس کے بعد سیاحوں کو ایک ایس ایم ایس بھیجا جائے جس کے ساتھ الہسن ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کا لنک ہوگا

ابوظہبی پہنچنے کے بعد درج ذیل مراحل پر عمل کریں:

  • سیاحوں کو ابوظہبی پہنچنے پر ایئر پورٹ یا آئی سی اے ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے یونیفائڈ آئی ڈنٹیفکیشن نمبر (یو آئی ڈی) بھیجا دیا جائے گا
  • جس کے بعد انہیں الہسن ایپ ڈاؤنلوڈ کرنی ہوگی اور پھر اس یو آئی ڈی نمبر اور آئی سی اے کی رجسٹریشن یا یو اے ای میں پی سی آر ٹیسٹ کے لیے استعمال کیے گئے فون نمبر کا استعمال کرتے ہوئے الہسن ایپ پر رجسٹر کرنا ہوگا۔
  • الہسن ایپ رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے ون ٹائم پاسپورڈ بھیجا جائے گا۔
  • رجسٹریشن کے بعد سیاح الہسن ایپ پر اپنا اسٹیٹس، ویکسینیشن کی معلومات، ٹیسٹ رزلٹ اور دیگر معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ 20 اگست سے ابوظہبی کے عوامی مقامات میں صرف وہی افراد داخل ہو سکیں گے جنہوں نے کورونا ویکسین مکمل طور پر لگوا لی ہے لہذا اس نظام کے تحت رجسٹریشن کروانے کے بعد سیاح الہسن ایپ پر گرین اسٹیٹس حاصل کر سکیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button