ٹپس

متحدہ عرب امارات کا ایک مہینے کا ویزٹ ویزہ : اس پر کتنا خرچ آئے گا اور آپ کیسے اپلائی کر سکتے ہیں؟

خلیج اردو 13 دسمبر 2021
دبئی : یہ سردیوں کی چھٹیوں کا موسم ہے اور متحدہ عرب امارات عالمی تقریبات کا گڑھ بن چکا ہے۔ ایکسپو 2020 دبئی سے لے کر آنے والے دبئی شاپنگ فیسٹول تک متحدہ عرب امارات میں بہت کچھ ہے کرنے کیلئے۔

اگر آپ کسی بھی وقت یو اے ای کا دورہ کرنے کا سوچ رہے ہیں تو جو پراسز آپ کو فالو کرنا ہے اس کیلئے ایک مہینے کے ویزہ کیلئے تفصیلات درج ذیل ہیں۔

کیا دبئی میں داخلے کیلئے مجھے ویزہ کی ضرورت ہے؟
آپ کو دبئی میں داخلے کیلئے ویزہ کی ضرورت ہے یا نہیں اس کا انحصار اس ملک سے ہے جس کے آپ شہری ہیں۔ کچھ ممالک کے شہریون کے پاس ملک پہنچنے پر ویزہ حاصل کرنے کا آپشن رہتا ہے۔ باقی ممالک کیلئے آپ کو یہاں پہنچنے سے پہلے ویزہ کی ضرورت ہوگی۔

میرے ویزہ کی ویلیڈیٹی کیا ہوگی؟
تمام ویزہ اپنی اجراء کے دن سے اگلے 60 دنوں کیلئے ویلیڈ رہتے ہیں صرف 48,96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزہ جس کی معیاد 30 دنوں کیلئے ہوتی ہے۔

دبئی سفر کرنے سے پہلے مجھے کن چیزوں کو دیکھنا چاہیئے؟
آپ کو یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ دیکھیں کہ آپ کا پاسپورٹ چھ مہینوں کیلئے ویلیڈ ہے جب آپ یو اے ای میں داخل ہو رہے ہوں۔ آپ کو اپنی شہریت کے مطابق داخلے سے پہلے ویزے کے بارے میں یقینی بنانا ہوگا۔

جی سی سی اور ذیل میں دیئے گئے ممالک کے شہریوں کو ملک میں داخلے پر ویزہ ملے گا۔

1. آسٹریلیا

2. آسٹریا

3. بیلجیم

4. برونائی

5. بلغاریہ

6. کینیڈا

7. چین

8. کروشیا

9. قبرص

10. جمہوریہ چیک

11. ڈنمارک

12. ایسٹونیا

13. فن لینڈ

14. فرانس

15. جرمنی

16. یونان

17. ہانگ کانگ

18. ہنگری

19. آئس لینڈ

20. آئرلینڈ

21. اٹلی

22. جاپان

23. لٹویا

24. لیکٹنسٹائن

25. لتھوانیا

26. لکسمبرگ

27. ملائیشیا

28. مالٹا

29. موناکو

30. نیدرلینڈز

31. نیوزی لینڈ

32. ناروے

33. پولینڈ

34. پرتگال

35. روس

36. رومانیہ

37. سان مارینو

38. سنگاپور

39. سلوواکیہ

40. سلووینیا

41. جنوبی کوریا

42. سپین

43. سویڈن

44. سوئٹزرلینڈ

45. ویٹیکن

46. برطانیہ

47. ریاستہائے متحدہ امریکہ

کچھ بھارتی شہریوں کو بھی ملک میں داخلے پر ویزہ ملے گا۔ یہ وہ شہری ہیں جن کے پاس نارمل پاسپورٹ یا دونوں ہوں۔اور جن کو امریکہ کا ویزٹ ویزہ جاری ہوا ہو یا امریکی کی جانب سے گرین کارڈ جاری ہوا ہو۔ جن کے پاس برطانیہ کا رہائشی ویزہ ہو یا یورپی یونین کا رہائشی ویزہ ہو۔

1- ساحتی ویزہ – 30 دنوں کا یا 90 دنوں
سیاح کیلئے سیاحتی ویزہ حاصل کرنا آسان ہے۔ اس کیلئے وہ ملک کے کسی حصے سے درخواست کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے آپ کے ویزٹ پلان پر دارومدار ہے جس میں 30 یا 90 دنوں کیلئے سیاحتی ویزہ جاری ہوتا ہے جس میں سنگل انٹری یا متعدد بار کی انٹری کی سہولت شامل ہے۔

2- سیاحتی ویزہ کیلئے کون اپلائی کر سکتا ہے؟
1-ایئرلائنز
سیاحتی ویزہ کیلئے ہر ایئرلائن کے کچھ لوازمات ہیں جن پر عمل کرنا لازم ہے۔ ان میں سے ایک شرط یہ ہے کہ آپ انہی کے ساتھ سفر کریں گے۔ جب آپ ٹکٹ کیلئے اپلائی کرتے ہیں تو آپ ان کے ویزٹ ویزہ کیلئے بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔

2- ایجنسیوں اور ہوٹلز کے ذریعے ویزہ کی درخواست
متحدہ عرب امارات میں لائسنس یافتہ ٹریول ایجنٹس اور ہوٹلز آپ کے لیے سیاحتی ویزا کا بندوبست کر سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ ان کے ذریعے ٹکٹ خریدیں اور مخصوص ہوٹل کے ساتھ ہوٹل کی بکنگ برقرار رکھیں۔

آپ مقامی ٹور آپریٹر کے تعاون سے متحدہ عرب امارات میں دستیاب کسی بھی سیاحتی پیکج کیلئے اپنے ملک کی ٹریول ایجنسیوں سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

3- یو اے ای میں مقیم خاندان اور دوستوں کے ذریعے ویزہ کیلئے اپلائی کرنا۔

ویزٹ دبئی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے رہائشی دوست یا رشتہ دار رہنما خطوط کے تحت آپ کی جانب سے درخواست دے سکتے ہیں۔

میں ویزا کی توسیع کیسے کر سکتا ہوں؟
سراج الدین عمر کے مطابق پہلی بار جب آپ وزٹ ویزا کیلئے اپلائی کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ متحدہ عرب امارات کے اندر نہ ہوں جب ویزہ میں مزید 30 یا 90 دن کی توسیع کرتے ہیں تو آپ کو اندرونی ملک کے ویزا میں تبدیلی کیلئے درخواست دینا ہوگی۔اس کے علاوہ ضروری دستاویزات فراہم کرکے اور فیس کی ادائیگی کرکے ویزا میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

ملک کے اندر ویزا تبدیلی کی کارروائیکیلئے درکار دستاویزات
• پاسپورٹ کی کاپی (جو کم از کم چھ ماہ کیلئے ویلیڈ ہو)

پاسپورٹ سائز تصویر

• پرانا ویزا ٹورسٹ/منسوخ شدہ ویزا کی کاپی

• یہاں پہنچنے پر نیشنلٹیز کو صرف پاسپورٹ کاپی اور تصویر درکار ہوگی اگر وہ آمد پر سہولت استعمال کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں داخل ہوئے ہوں۔

• اگر ویزا کیلئے کسی رشتہ دار یا دوست نے درخواست دی تھی تو انہیں اپنے رہائشی ویزا صفحہ اور یو آئی ڈی نمبر کی ایک کاپی جمع کروانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ایک ماہ کے ویزے کیلئے تقریباً ڈی ایچ 320 اور تین ماہ کے ویزے کیلئے 720 درہم خرچ ہو سکتے ہیں۔ تاہم عمر کے مطابق ٹریول ایجنسی کے سروس چارجز کی بنیاد پر لاگت قدرے مختلف ہو سکتی ہے۔

آپ دوسری بار ویزہ کی تجدیدکیلئے پہلی بار کی میعاد ختم ہونے سے پہلے 600 درہم کے عوض ہر بار تجدید کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

2. ٹرانزٹ ویزا – 48 سے 96 گھنٹے کیلئے
اس قسم کا ویزا جو تمام پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے 48 سے 96 گھنٹے تک دستیاب ہے، متحدہ عرب امارات میں مختصر قیام کیلئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز جی ڈی آر ایف اے دبئی نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا چینلز پر مسافروں کو مطلع کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات پہنچنے پر 96 گھنٹے کے ٹرانزٹ ویزا – یا انٹری پرمٹ – کیلئے کس طرح درخواست دے سکتے ہیں۔

امیگریشن کاؤنٹر پر جاری کردہ ٹرانزٹ ویزا حاصل کرنے کے قابل ہونے کیلئے آپ کو درج ذیل پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔

• ایک ایئر لائن ٹکٹ جو آپ کے سفر کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے جہاں آپ کے یو اے ای میں اترنے کے بعد کنیکٹنگ فلائٹ آٹھ گھنٹے سے کم نہیں ہونی چاہیے اور 96 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور آمد اور روانگی کی منزل ایک جیسی نہیں ہے۔

• متحدہ عرب امارات میں ایک درست ہوٹل ریزرویشن پیش کریں۔

ٹرانزٹ ویزا کیلئے درخواست دینے کیلئے ان مراحل پر عمل کریں:
• ایئر لائن کمپنی کا دورہ کرنا ، ایئر لائن کے سروس آفیسر کے پاس 96 گھنٹے کا داخلہ پرمٹ جاری کرنے کی درخواست جمع کروائیں۔

• اگر درخواست منظور ہو جاتی ہے تو آپ کو درخواست کی منظوری مل جائے گی۔
• امیگریشن کاؤنٹر پر پاسپورٹ آفیسر سے رابطہ کریں اور طریقہ کار مکمل کریں۔

ٹرانزٹ ویزا کی ضرورت کس کو ہوتی ہے؟
یو اے ای حکومت کے مطابق اگر آپ ان قومیتوں میں سے نہیں ہیں جو آمد پر ویزا یا متحدہ عرب امارات میں ویزا فری انٹری کے اہل ہیں، تو آپ کو ٹرانزٹ ویزا کی ضرورت ہے۔

آپ کے ٹرانزٹ ویزا کیلئے کون درخواست دے سکتا ہے؟
متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز جن کے ساتھ آپ سفر کر رہے ہیں وہ آپ کے سفر سے پہلے آپ کے ٹرانزٹ ویزا کا بندوبست کر سکتی ہیں۔ اگر آپ کا سفر کسی ٹریول ایجنسی کے ذریعے ہوتا ہے تو ایجنسی آپ کو ویزا حاصل کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے لیکن تمام ویزا ایئر لائن کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں۔

3. پانچ سال کیلئے طویل المدتی متعدد داخلے کا سیاحتی ویزا
اگر آپ اگلے چند سالوں میں باقاعدگی سے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تو سیاحوں کیلئے ویزا کا ایک نیا آپشن کھل گیا ہے۔ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت آئی سی اے نے اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے تمام قومیتوں کیلئے پانچ سالہ ملٹیپل انٹری ٹورسٹ ویزا کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

کیا ویزا کیلئے متحدہ عرب امارات میں مقیم اسپانسر کی ضرورت ہے؟
جب ویزا کا اعلان کیا گیا تو ویزا کیلئے متحدہ عرب امارات میں مقیم کسی فرد یا ادارے کو ویزا سپانسر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سیاح سیلف اسپانسر شپ پر ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

ویزا پر قیام کی زیادہ سے زیادہ مدت کتنی ہے؟
ایک سیاح ہر دورے پر 90 دن تک قیام کر سکتا ہے۔ اس میں مزید 90 دن کی توسیع کی جا سکتی ہے۔

سیاح صرف 30 دن یا 90 دن کی مدت کیلئے ویزا حاصل کر سکتے تھے۔

پانچ سالہ سیاحتی ویزا کیلئے درخواست کیسے دی جائے۔
سب سے پہلے ویب سائٹ – www.ica.gov.ae پر لاگ ان کریں۔

مرحلہ 2: ویب سائٹ پر مرکزی ماڈیول سے ای چینل سروسز کو منتخب کریں۔
مرحلہ 3: عوامی خدمات کو منتخب کریں۔
مرحلہ 4: تمام نیشنلٹیز کو ویزا کے اجراء کیلئے ویزا ملٹی ٹرپ/سیاحتی طویل مدتی (5 سال) سروس کو منتخب کریں۔

مرحلہ 5: اپنی ذاتی تفصیلات کے ساتھ ساتھ اپنے پاسپورٹ کی تفصیلات کے ساتھ درخواست فارم پُر کریں۔
مرحلہ 6: درج ذیل دستاویزات منسلک کریں:

• رنگین تصویر ، پاسپورٹ کاپی ،میڈیکل انشورنس کاپی ، پچھلے چھ مہینوں کا بینک اسٹیٹمنٹ جس کا بیلنس کم از کم 4,000 ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسیوں میں پچھلے چھ مہینوں میں موجود ہو۔

مرحلہ 7: اپنی درخواست کا جائزہ لیں اور کسی غلطی کی صورت میں تصحیح کیجئے۔
مرحلہ 8: فیس کی ادائیگی کریں۔ درخواست کی فیس 650 درہم ہے۔

نوٹ: متحدہ عرب امارات کے سفر کیلئے ویزا ملنے کے بعد، ٹکٹ بک کروانے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسینیشن کے تقاضوں کو چیک کرنا بھی ضروری ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button