ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے ویزے کے اسٹیٹس کی تبدیلی کیا ہے اور کیسے کروائی جاتی ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ نے کبھی یو اے ای کے ویزے حاصل کیا ہے یا اس کے پراسیس میں سے گزرے ہیں تو آپ کو یقینی "چینج اسٹٰیٹس” کی اصطلاح سننے کو ضرور ملی ہوگی۔ لیکن یہ چینج اسٹیٹس یا اسٹیٹس کی تبدیلی در اصل کیا ہے اور اس کے فوائد کیا ہیں؟ آیئے اس مضمون میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

چینج اسٹٰیٹس کیا ہے؟

عام طور پر چینج اسٹیٹس کا مطلب ہوتا ہے کہ ویزے کے اسٹیٹس کو تبدیل کروانا کہتے ہیں۔ اور اس پراسیس کے تحت ویزے کا اسٹیٹس تبدیل کروانے والے شخص کو یو اے ای چھوڑنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

ایک دبئی کے تعلقات عامہ کے مینجر نے نجی خبررساں ادارے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سروس کے ذریعے نئے ویزے پر ملک میں داخلے کی تاریخ درج کر دی جاتی ہے اور اگر آپ ویزٹ ویزے ہیں یا رہائشی ویزے ہیں، دونوں صورتوں میں آپ یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں اور آپ کو ملک چھوڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

لہذا اگر آپ ویزٹ ویزے پر ہیں، یا آپ نے نئی نوکری حاصل کی ہے اور آپ کو ویزے کا اسٹٰیٹس تبدیل کروانا چاہتے ہیں تو آپ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یو اے ای سے ایگزٹ اور انٹر کیے بغیر ویزے کا اسٹیٹس تبدیل کروا سکتے ہیں۔

اسٹٰیٹس تبدیل کروانے کا طریقہ کار کیا ہے؟

آپ کی کمپنی کا تعلقات عامہ  کا افسر، ٹریول ایجنسی یا جس ٹائپنگ سنٹر سے آپ نیا ویزا حاصل کر رہے ہیں وہ ہی آپ کی درخواست کے ساتھ ہی اسٹٰیٹس کی تبدیلی کا پراسیس بھی مکمل کروا دیں گے۔ اگر آپ خود اپنا ویزا پراسیس کروا رہے ہیں تو آپ تاشیل دفتر یا آمر سنٹر جا کر اسٹٰیٹس کی تبدیلی کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اسٹٰیٹس کی تبدیلی کی فیس 550 درہم سے 650 درہم کے درمیان ہوگی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button