ٹپس

کیا آپ متحدہ عرب امارات کے ویزٹ ویزہ میں توسیع کے خواہشمند ہیں؟ آپ آئی سی اے کے ذریعے انلائن اپلائی کر سکتے ہیں

خلیج اردو
دبئی : آپ متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنا چاہتے ہیں یا آپ پہلے سے سیاہ ہیں اور اپنا قیام یہاں پر بڑھانا چاہتے ہیں تو آپ نراہ راست اپنا قیام بڑھا سکتے ہیں اور یہ وفاقی ادارہ برائے شناخت اور شہریت آئی سی اے کے انلائن پلیٹ فارم سے ممکن ہے۔
آئی سی اے کے آفیشل سوشل میڈیا چینل اس انلائن سروس کی پروموشن کررہے ہیں جہاں صارفین کیلئے یہ سہولتیں دستیاب ہیں۔ ویب سائیٹ ica.gov.ae یا آئی سی اے کے انلائن اپلیکیشن پر ایسا ممکن ہے۔

یہ آسان مراحل میں مندرجہ ذیل طریقوں سے ممکن ہے۔
آپ آئی سی اے کے ساتھ ایک اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں جو اس کی ویب سائیٹ یا اپلیکیشن پر ہو اور وہاں اپنا یوزر اکاؤنٹ یا ای میل ایڈریس دے سکتے ہیں۔ اس کیلئے لنک یہ ہے۔ https://beta.smartservices.ica.gov.ae/echannels/web/client/default.html#/registration/type/1/verify

انڈیویجول سروسز میں جاکر ایکسڈنٹڈ ویزٹ ویز ( Extending visit visa ) پر کلک کریں۔
اپنے ڈیٹیل جمع کرانے کے بعد آپ کیلئے لازمی ہے کہ سروس فیس جمع کرائیں۔ اس کیلئے رقم کا دارومدار آپ کے ویزٹ ویزہ کی قسم پر ہے اور آپ جتنے عرصے کیلئے یہ ویزہ بڑھانا چاہتے ہیں اس کی معیاد پر ہے۔

آئی سی اے کی ویب سائیٹ کے مطابق مختلف ممالک کے شہریوں کیلئے ملٹی پل ویزٹ ویزہ 650 درہم میں ، امریکہ ، برطانیہ اور یورپی یونین کا ویزہ 250 درہم میں دیا جاتا ہے۔
متعدد بار کیلئے داخلے کا ویزہ یا گولڈن ویزہ کیلئے طریقہ کار اس لنک میں ہے https://gulfnews.com/living-in-uae/visa-immigration/six-month-uae-entry-permit-for-golden-visa-applicants–all-you-need-to-know-1.1617539520608) ۔۔ اس کیلئے 1,150 درہم میں خدمات دیں جائیں گی۔
پانچ سالوں کیلئے ملٹی پل ویزٹ ویزہ 400 درہم میں دیا جاتا ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button