ٹپس

گھی سے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے طریقے

خلیج اردو: ہر چہرہ خوبصورت اور دلکش ہوتا ہے لیکن اس کا خیال رکھنا بھی بے حد ضروری ہے۔ صاف شفاف جلد خواتین کی دیرینہ خواہش ہوتی ہے جسے پورا کرنے کیلئے وہ مختلف قسم کی بیوٹی پراڈکٹس مارکیٹ سے خریدتی ہیں جو فائدہ پہنچانے کے بجائے الٹا نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں جس کا خمیازہ خواتین کو بے رونق جلد کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ہر گھر کے کچن میں موجود ‘گھی’ کس طرح چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

جھریوں کا خاتمہ

وقت کے ساتھ ساتھ جِلد پر جھریاں نمایاں ہونے لگتی ہیں جو انسان کی عمر کا پتا دیتی ہیں۔ ایسے میں گھی میں موجود وٹامن ای بہترین اینٹی ایجنگ کا کام کرتا ہے۔ روزانہ ایک چمچ گھی کھانے سے آپ کی جلد ہمیشہ جوان رہے گی۔

خشک جلد کیلئے مفید
چند خواتین کو گرمیوں میں بھی خشک جلد کی شکایت رہتی ہے، اس کیلئے گھی کے تین سے چار قطرے روزانہ چہرے پر لگاکر کچھ منٹ مساج کریں۔

گھی آپ کی جلد پر ایک حفاظتی سطح قائم کردے گا جو آئندہ بھی چہرے کو خشکی سے محفوظ رکھے گی۔ علاوہ ازیں اِسے ہونٹوں کو نرم و ملائم رکھنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

آنکھوں کی رونق بڑھائے

بعض اوقات کام زیادہ ہونے کی وجہ سے آنکھیں تھکی تھکی یا بے رونق نظر آنے لگتی ہیں، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اس میں مزید اضافہ کردیتے ہیں تاہم گھی کے چند قطرے لے کر آنکھوں کے گرد ملیں (خیال رکھیں گھی آنکھوں کے اندر ہرگز نہ جائے)۔ اس ٹوٹکے کے روزانہ استعمال سے آپ کی آنکھیں پہلے سے زیادہ بارونق نظر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button