ٹپسمتحدہ عرب امارات

کووڈ پاسپورٹ کیا ہے؟ مکمل تفصیلات حاصل کریں

خلیج اردو آن لائن:
اگر سفر کرنے کے دلدادہ ہیں اور کورونا وبا کے باعث گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے بیرون ملک سفر نہیں کر پائے تو آپ نے ویکسین پاسپورٹ کے بارے میں یقینن سن رکھا ہوگا۔ لیکن کووڈ ویکسین پاسپورٹ اصل میں ہے کیا اور یہ پاسپورٹ مسافروں کے لیے سفر کو کس طرح سے آسان اور محفوظ بنائے گا؟ آئیے اس مضمون میں اس سوال کا جواب جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

آئی اے ٹٰی اے ٹریول پاس
انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آئی ٹی اے ٹریول پاس شروع کرے گی جو ایک اسمارٹ فون ایپ ہے۔ جو پرواز سے پہلے، پرواز کے دوران یا اس کے بعد مسافروں کی مدد کے لئے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ آئی اے ٹی اے کی ویب سائٹ کے مطابق ، یہ کام مندرجہ ذیل طریقوں سے ہونے کی امید ہے:

  1. حالیہ سفری پابندیوں سے متعلق معلومات حاصل کریں: مسافر جس ملک کا سفر کرنا چاہ رہا ہو اس ایپ کے ذریعے اس ملک میں کورونا سے متعلق نفاذ کی گئی تازہ ترین پابندیوں سے متعلق معلومات مسافر کو فراہم کی جائے گی۔

2۔ کورونا ٹیسٹ کے نتائج کی رجسٹریشن ویکسین سے متعلق اسٹیٹس- اگر آپ کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے تو یہ ایپ کو آپ کے ملک کے محکمہ صحت سے آپ کے COVID-19 ٹیسٹ کے تازہ ترین نتائج کے ساتھ ساتھ آپ کی ویکسی نیشن سے متعلق اسیٹس معلوم کرے گی۔

3۔ ‘ڈیجیٹل پاسپورٹ’ بنائیں – ایپ سے توقع کی جاتی ہے کہ مساف اس کا استعمال کرتےہوئے ‘ڈیجیٹل پاسپورٹ’ تشکیل دے سکیں اور اس بات کی تصدیق کریں کہ جس ملک کا وہ سفر کرنا چاہتے ہیں آیا ان کا ٹیسٹ یا ویکسینیشن اس ملک کے قواعد سے مطابقت رکھتی ہے یا نہیں۔ اور اپنے ٹٰیسٹ اور ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ کو سفر کی آسانی کے لیے حکام کے ساتھ شیئر کر سکیں۔

یہ ٹریول پاس کب لانچ کیا جائے گا؟
آئی اے ٹی اے ٹریول پاس پہلے سے ہی کئی کئی بین الاقوامی ایئر لائنز کی جانب سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
21 جنوری 2021 کو اتحاد اور ایمریٹس ایئر لائنز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق یو اے ای کی یہ پہلی دو ایئر لائنز تھیں جنہوں نے آئی اے ٹی اے ٹریول پاس لانچ کیا تھا۔
اتحاد ایئر لائن کا کہنا تھا کہ یہ ٹریول پاس ابوظہبی سے محدود پروازوں کے لیے لانچ کیا جائے گا۔ اور کامیاب رہا تو اس میں توسیع کی جائے گی۔

جبکہ ایمریٹس ایئر لائن کے مطابق وہ اس پاس کو ابتدائی طور پر دبئی سے صرف کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی تصدیق کے لیے لانچ کرے گی۔ اس کے بعد مسافر ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی اپنی کورونا ٹیسٹ کی روپورٹ ایئر لائن کو بھیج سکیں گے۔
لہذا یہ ٹریول پاس ابھی لانچنگ کے ابتدائی مراحل میں ہے۔ اور کامیابی سے تمام مسافروں کے لیے لانچ کیے جانے کے بعد اس کے ذریعے کورونا سے متعلق آپ کی تمام دستاویزات ایک ہی پلیٹ فارم پر حاصل کی جا سکیں گے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button