ٹپس

اگر آپ اپنی ایمریٹس آئی ڈی بروقت ری نیو نہیں کرتے تو آپ کو بھاری جرمانہ ہوگا

خلیج اردو
دبئی : کیا ایسا ممکن ہوا ہے کہ آپ نے اپنی ایمریٹس آئی ڈی بروقت ری نیو نہیں کی ہو اور یہاں تک کی آپ کا کارڈ ایکسپائر ہوا ہو۔ وفاقی ادارہ برائے شناخت اور شہریت آئی سی اے نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ کیسے وہ لیٹ فیس سے بچتے ہوئے اس کی درخواست کر سکتے ہیں۔

لیٹ فیس کیا ہیں؟
متحدہ عرب امارات کی سرکاری ویب سائٹ u.ae کے مطابق ایمریٹس آئی ڈی کی ایکسپائری کے بعد کارڈ ہولڈر کے پاس اس کی تجدید کیلئے 30 دنوں کا وقت ہوتا ہے جس میں وہ بغیر کسی جرمانے کے کارڈ ری نیو کر سکتا ہے۔

مقررہ وقت گزرنے کے بعد 20 یومیہ کے حساب سے جرمانہ لاگو ہوگا اور یہ زیادہ سے زیادہ 1,000 درہم تک پہنچ سکتا ہے۔ اس فیس سے استثنیٰ دیا جا سکتا ہے اور یہ منڈرجہ افراد کیلئے ہے۔

یو اے ای کے شہریوں کیلئے۔
جی سی سی کے رکن ممالک کے شہریوں کیلئے۔
غیر ملکی رہائشی ویزہ ہولڈرز

استثنیٰ کی درخواست دینے کیلئے اہلیت کیا ہے؟
اگر آپ اپنا ایمریٹس شناختی کارڈ یا ان لوگوں کے شناختی کارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں تو استثنیٰ کیلئے آپ کو درج ذیل میں سے کسی ایک معیار کو پورا اترنا لازمی ہے۔

• وہ شخص جو ملک چھوڑ کر متحدہ عرب امارات سے باہر تین ماہ سے زیادہ رہا ہو یا ایسا رہائشی جس کی رہائش بیرون ملک رہتے ہوئے ختم ہو گئی ہو یا جس کے شناختی کارڈ کی مدت متحدہ عرب امارات سے روانگی کے بعد ختم ہو گئی ہو۔

• وہ شخص جس کے شناختی کارڈ کی میعاد کسی ایگزیکٹو یا عدالتی حکم نامے کے نتیجے میں بیرون ملک رہتے ہوئے ختم ہو گئی ہو یا جس کا پاسپورٹ کسی کیس میں یا اس کی تجدید کی وجہ سے حکام کی کسٹڈی میں لیا گیا ہو۔ اسے متعلقہ حکام کے ایک سرکاری خط کے ساتھ ثابت کرنا ہوگا کہ کس مقصد کیلئے اس کا کارڈ تحویل میں لیا گیا تھا۔

• وہ شخص جو بیمار ہے یا بستر پر ہے یا کسی متعدی بیماری یا جزوی یا مکمل معذوری میں مبتلا ہے۔ یہ ملک میں متعلقہ حکام کے ذریعہ جاری کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ساتھ ثابت کرنا ہوگا۔

• ملک میں سفارتی یا قونصلر مشن کا عملہ اور ان کی نگرانی میں کام کرنے والوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

• 70 سال سے زیادہ عمر کے بوڑھے لوگ جو کسٹمر سروس سینٹرز کا دورہ کرنے سے قاصر ہیں۔ انہیں اپنی فیملی بک، پاسپورٹ یا کسی اور مستند دستاویز سے اپنی عمر ثابت کرنی ہوگی۔

• وہ افراد جنہیں سپانسرشپ کے تحت سوشل سیکورٹی ملی ہو۔ انہیں اپنا اسٹیٹس ثابت کرنا ہوگا جس کیلئے انہیں وزارت سوشل افیئرز اور دیگر متعلقہ حکام کی مدد سے ثابت کرنا ہوگا۔

وہ شخص جس کیلئے آئی ڈی کارڈ کا اجراء نہ کیا گیا ہو جب وہ یو اے ای کی شہریت یا شہریت بک حاصل کرنے سے پہلے۔

• رجسٹریشن یا انشورنس آئی ڈی کارڈ میں تاخیر یا ایمریٹس آئی ڈی سسٹمز یا ان کے اسٹاف ممبرز میں رجسٹریشن کی تاخیر کی وجہ سے اپلائی کرنے والوں کیلئے استثنیٰ دیا جائے گا۔

آئی سی اے کی ویب سائیٹ پر استثیٰ کی درخواست کے اڑتالیس گھنٹوں بعد آپ کو آپ کی درخواست قبول کرنے یا مسترد ہونے کا پیغام مل جائے گا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button